وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ماہی پروری، مویشی پروری  اور ڈیری کے وزیر جناب پرشوتم روپالا اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر جناب سربانند سونووال نے آج پرادیپ، اڈیشہ میں پرادیپ فشنگ ہاربر کو جدید اور اپ گریڈ کرنے کے پروجیکٹ کا مشترکہ طور پر سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 08 JAN 2024 5:55PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر جناب پرشوتم روپالا اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر جناب سربانند سونووال نے آج پرادیپ، اڈیشہ میں پرادیپ فشنگ ہاربر کو جدید کاری کرنے کے پروجیکٹ کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا  اور سنگ بنیاد رکھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CG16.png

جناب پرشوتم روپالا نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے تحت 100فیصد مرکزی مالی امداد کے ساتھ 108.91 کروڑ روپے کی کل تخمینہ لاگت سے پرا دیپ فشنگ ہاربر کو جدید بنانے اور اپ گریڈ کرنے کے لیے پرا دیپ پورٹ اتھارٹی کی تجویز کو  ساگر مالا اسکیم کے تحت بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے تعاون سےمنظوری دی ہے۔  اس فشنگ ہاربر پروجیکٹ کو پرا دیپ پورٹ اتھارٹی 18 ماہ کی تکمیل کی مدت کے ساتھ نافذ کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002W7PB.png

مرکزی وزیر ایف اے ایچ ڈی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ موجودہ سہولیات کو اپ گریڈ کرنے، نئی، موثر اور ضروری بنیادی ڈھانچے کی سہولیات فراہم کرنے، ماہی گیری کے عمل کو میکانائز کرنے، اور ایک موثر انتظامی ادارے کے ذریعہ اچھے انتظامی طریقوں سے، پرادیپ فشنگ ہاربر کی جدید کاری اور اپ گریڈیشن اپنے  ماحولیاتی حالات کو بہتر بنائے گی اور  ہاربر کو صاف ستھرا، آلودگی سے پاک، اور جمالیاتی لحاظ سے خوشگوار بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فشنگ ہاربر کی اس جدید کاری سے ہزاروں ماہی گیروں اور اس سے منسلک کارکنوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی جو اپنی روزی روٹی کے لیے ہاربر پر انحصار کرتے ہیں۔ مذکورہ منصوبے کے تحت کی جانے والی جدید کاری اور قدر میں اضافے کی سرگرمیاں ہنر مند اور غیر ہنر مند نوعیت کے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کریں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037HSK.png

جناب پرشوتم روپالا نے بتایا کہ پرا دیپ فشنگ ہاربر کی جدید کاری اور اپ گریڈیشن کے منصوبے میں ایک نئے آکشن ہال، نئے کمرشل کمپلیکس، کوے وال کی توسیع، ساحل کے تحفظ کے کام، موجودہ آکشن ہال کی تزئین و آرائش، گیئر شیڈ، فش پیکنگ شیڈ، آئس کرشنگ ہال، فرسٹ ایڈ سنٹر، کمپاؤنڈ وال کی بلندی، بجلی کے کام، اوور ہیڈ واٹر ٹینک، سولر پاور پلانٹ، سولر لائٹس، نیوی گیشنل ایڈز/ریڈیو کمیونیکیشن کے آلات، ای ٹی پی، فائر فائٹنگ کا سامان، مارکیٹ کمپلیکس اور سڑکوں کی ہمواری، زمین کی تزئین کی دیگر متعلقہ اشیاء اور خدمات وغیرہ کی تعمیر کا تصور کیا گیا ہے۔

پرادیپ فشنگ ہاربر، تقریباً 43 ایکڑ پر محیط رقبہ کے ساتھ، اوڈیشہ کے سب سے بڑے ماہی گیری کے بندرگاہوں میں سے ایک ہے، جو جگت سنگھ پور ضلع میں دریا کے منہ سے 2 کلومیٹر اوپر دریائے مہاندی کے دائیں کنارے پر واقع ہے۔ ہاربر کو ابتدائی طور پر 10 میٹر کے بحری جہازوں کے 370 نمبر، 13 میٹر کے جہازوں کے 80 نمبر، اور 15 میٹر کے جہازوں کے 50 نمبروں کے ساتھ ساتھ روایتی واٹر کرافٹ کی نگرانی کے لیے بنایا گیا تھا۔ اب، تقریباً 15 میٹر کے جہازوں کی 640 تعداد اور 9 میٹر گِل نیٹر (ایف آر پی بوٹس) کی 100 تعداد ہاربر کی سہولیات کا استعمال کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004KC7U.png

ساگر پریکرما یاترا مرحلہ XI آج پرا دیپ فشنگ ہاربر، جگت سنگھ پور ضلع میں جاری رہی۔ ساگر پریکرما ایونٹ کے دوران، جناب پرشوتم روپالا نے پی ایم ایم ایس وائی اسکیموں کے تحت جی اے آئی ایس چیکس، بوٹ اور نیٹ سبسڈی، اور کھارے پانی کے تالاب کی ترقی کی سبسڈی سے مستفید ہونے والوں کو اعزاز سے نوازا۔

 

************

ش ح۔ ا ک ۔  ر ب

 (U: 3390)


(Release ID: 1994312) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Odia