سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف -2023)کا پرومو فلم اور بروشر ٹی ایچ ایس ٹی آئی ، فرید آباد میں کرٹین ریزر  ایونٹ کے دوران جاری کیا گیا


آئی آئی ایس ایف  2023 کا موضوع  ‘‘امرت کال میں سائنس اور ٹیکنالوجی تک  عوامی رسائی’’ ہے

ریاست کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر جناب مول چند شرما نے کہا کہ آئی آئی ایس ایف- 2023 سے بڑی تعداد میں اسکولی بچوں کو فائدہ پہنچے گا، جس میں  ریاست سے تعلق رکھنے والے بچےخصوصی طور پر شامل ہوں

Posted On: 08 JAN 2024 5:00PM by PIB Delhi

انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی  ایس ایف -2023) کا ایک کرٹین ریزر پروگرام آج فرید آباد، ہریانہ میں منعقد ہوا۔ آئی آئی ایس ایف کے اس ایڈیشن کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت، ارتھ سائنسز کی وزارت، سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل، بایو ٹکنالوجی کا محکمہ (ڈی بی ٹی)، محکمہ خلاء، محکمہ جوہری توانائی، وجنانا بھارتی اور حکومت ہریانہ کے ذریعے منعقد کیا جا رہا ہے۔ آئی آئی ایس ایف- 2023 کی میزبانی ڈی بی ٹی  ٹرانسلیشنل ہیلتھ  سائنس اینڈ ٹیکنولوجی  انسٹی ٹیوٹ (ٹی ایچ ایس ٹی آئی )  -  ریجنل سینٹر فار بائیو ٹیکنالوجی (آر سی بی ) کیمپس، این سی آر بائیوٹیک سائنس کلسٹر، فرید آباد میں 17 سے 20 جنوری 2024 تک کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014ZDP.jpg

اس فیسٹیول  کا مقصد ہندوستان میں سائنس، ٹکنالوجی اور اختراعات کے میدان میں کامیابیوں کی ایک وسیع سطح  کو منانا اور اجاگر کرنا ہے۔ آئی آئی ایس ایف 2023 کا موضوع ‘‘امرت کال میں سائنس اور ٹیکنالوجی تک عوامی رسائی ’’ ہے۔

ہریانہ حکومت میں اعلی تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے وزیر جناب  مول چند شرما کرٹین ریزر پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔وجنانا بھارتی  میں  نیشنل آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر شیو کمار شرما، اور محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں جوائنٹ سکریٹری محترمہ دھنلکشمی نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

جناب  مول چند شرما نے آئندہ آئی آئی ایس ایف 2023 کے لیے فرید آباد کو اس کے نعقاد کے مقام کے طور پر منتخب کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس تقریب سے فرید آباد اور ہریانہ کے دیگر اضلاع کے اسکولی بچوں کی بڑی تعداد کو فائدہ پہنچے گا۔ جناب  شرما نے آئی آئی ایس ایف  2023 کے منتظمین کو اس زبردست کام کے لیے مبارکباد دی جو مقام کو تیار کرنے میں کیے گئے ہیں اور آئی آئی ایس ایف  2023 کو شاندار طریقے سے کامیاب بنانے میں حکومت کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کا وعدہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GCEA.jpg

 

محترمہ دھنلکشمی نے اپنے خطاب میں، مقام کا انتخاب کیسے کیا گیا اور آئی آئی ایس ایف  2023 کے لیے مقام کو تیار کرنے کی پیش رفت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے آئی آئی ایس ایف  2023 کے لیے مقام کی تعمیر میں رفتار اور پیش رفت کی تعریف کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر شیو کمار شرما نے وجنانا بھارتی کے سفر اور سائنس کو عوام کے قریب لانے کے لیے تنظیم کی طرف سے کی جانے والی کوششوں اور کاموں کو مشترک کیا۔

ڈائریکٹر، نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن، ڈاکٹر اروند سی راناڈے، نے آئی آئی ایس ایف  2023 کے دوران ہونے والی سرگرمیوں کی جھلکیں مشترک  کیں۔

تقریب کے دوران آئی آئی ایس ایف  2023 کا پرومو فلم اور بروشر معززین کی طرف سے جاری کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003IMXJ.jpg

 

ڈین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر (اضافی چارج) ڈاکٹر جینتا بھٹاچاریہ نے شکریہ کی تجویز پیش کی  اور آئی آئی ایس ایف  2023 کے مقام کو تیار کرنے میں ٹی ایچ ایس ٹی آئی  کی طرف سے کیے گئے کام کا ایک چھوٹا سا ویڈیو مشترک  کیا۔ انہوں نے آئی آئی ایس ایف 2023 کے لیے ان کی غیر متزلزل حمایت اور مشورے کے لیے ڈی بی ٹی اور ڈی ایس ٹی کے سکریٹریز کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر بھٹاچاریہ نے ڈی سی فرید آباد اور فرید آباد کے تمام سینئر افسران اور ریاستی حکام کا ریکارڈ وقت میں پنڈال تیار کرنے میں تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئی آئی ایس ایف  2023 فرید آباد اور ہریانہ کے لیے مجموعی طور پر ایک یادگار ایونٹ ثابت ہوگا۔ انہوں نے ٹی ایچ ایس ٹی آئی  برادری اور این آئی ایف  کے عہدیداروں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے آئی آئی ایس ایف  2023 کو ایک شاندار کامیابی بنانے کے لیے انتھک تعاون اور سخت محنت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004KCE6.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م۔

U- 3385



(Release ID: 1994278) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi , Punjabi