زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی
مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے نئی دہلی کے نہرو نگر میں وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام میں شرکت کی
Posted On:
08 JAN 2024 3:58PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ اس موقع پر، زراعت اور کسانوں کی بہبود اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے نئی دہلی کے نہرو نگر میں وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام میں شرکت کی۔ اس تقریب میں محنت اور روزگار، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو، رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی کابینہ وزیر، ڈاکٹر ہرش وردھن، رکن پارلیمنٹ جناب گوتم گمبھیر اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا حلف لیا۔
وزیر اعظم نے استفادہ کنندگان کے تجربات اور مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں سے انہیں کس طرح فائدہ پہنچا کے بارے میں دریافت کیا۔ ملک بھر سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ہزاروں استفادہ کنندگان آج اس پروگرام میں شامل ہوئے۔ دہلی میں یہ مہم 28 نومبر کو شہری آئی ای سی گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر شروع کی گئی۔ مہم کے ایک حصے کے طور پر، خاص طور پر ڈیزائن کردہ آئی ای سی (انفارمیشن، ایجوکیشن اور کمیونیکیشن) وین دہلی کے 11 اضلاع میں سفر کر رہی ہیں اور 600 مقامات میں سے، دہلی میں پہلے ہی 449 مقامات کا احاطہ کیا جا چکا ہے۔
بیداری پیدا کرنے اور فلاحی اسکیموں کے فوائد کی فراہمی میں آسانی پیدا کرنے کی غرض سے 15 نومبر 2023 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ کھونٹی ضلع، جھارکھنڈ میں شروع کی گئی وکست بھارت سنکلپ یاترا، ملک کی تمام گرام پنچایتوں تک پہنچنے کی اب تک کی سب سے بڑی کوشش ہے۔ کئی سرکاری اسکیمیں اس پہل کے لیے لازمی ہیں، جن میں آیوشمان بھارت-پی ایم جے اے وائی، پی ایم غریب کلیان انّ یوجنا، پی ایم آواس یوجنا، پی ایم اجولا یوجنا، پی ایم ویشوکرما، پی ایم کسان سمان ندھی، کسان کریڈٹ کارڈ، جل جیون مشن اور جن دھن یوجنا شامل ہیں۔
وکست بھارت سنکلپ یاترا مطلوبہ استفادہ کنندگان تک اسکیموں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا نے ایک سنگ میل عبور کیا کیونکہ اس نے اپنے آغاز کے بعد سے صرف 50 دنوں کے مختصر عرصے میں 11 کروڑ سے زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل کی۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا کی آئی ای سی وین ہر گاؤں میں مودی جی کی گارنٹی کی گاڑی بن رہی ہے، جو ان لوگوں کو اسکیموں کا فائدہ بغیر کسی امتیاز کے پہنچا رہی ہے جو اب بھی محروم ہیں۔
************
ش ح۔ ا ک ۔ ر ب
(U: 3380)
(Release ID: 1994238)
Visitor Counter : 96