وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت سیاحت نے ایڈونچر ٹورازم پر قومی کانفرنس کا اہتمام کیا:‘‘ وکست بھارت@2047: ہندوستان کو ایک عالمی ایڈونچر ٹورازم ہب بنانا’’


‘ایڈونچر ٹورازم انڈیا ویب سائٹ’ اور ‘بیسٹ  ایڈونچر ٹورازم ڈیسٹی نیشن کمپٹیشن 2024’ کا آغاز

Posted On: 19 DEC 2023 5:48PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت نے 18 سے 19 دسمبر 2023 کو گجرات کے ایکتا نگر میں:‘‘ وکست بھارت@2047: ہندوستان کو ایک عالمی ایڈونچر ٹورازم ہب بنانا’’ کے موضوع پر قومی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس کا مقصد ہندوستان کو ایک عالمی ایڈونچر ٹورازم ہب بنانے کے لیے حکمت عملیوں اور اقدامات پرغوروفکرکرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔

ہندوستان میں قدرتی پرکشش مقامات دنیا میں لاثانی ہیں جن میں قدیم جنگلات، برف پوش ہمالیہ، پہاڑی گھاس کے میدان، سنہری اور سفید صحرا، دریا، جھیلیں، نم علاقوں، مینگرووز، ساحل سمندر، آتش فشاں اور مرجان بے مثال ہیں، جن میں زبردست حیاتیاتی تنوع ہے۔ اس کے علاوہ، ہمارے پاس باگھ، شیر، ہاتھی، گینڈے، چیتے، جنگلی بھینس، انڈین بائسن (گور) وغیرہ جیسی مشہور نسلیں اور پرندوں کی1200 سے زیادہ اقسام ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QGCY.jpg

ہندوستان کو اپنے بھرپور قدرتی اور ماحولیاتی سیاحت کے وسائل کی وجہ سے اہم جغرافیائی فوائد حاصل ہیں:

ہمالیہ کا70 فیصدحصہ

سات ہزار کلومیٹر طویل ساحلی پٹی

ہندوستان دنیا کے ان تین ممالک میں سے ایک ہے ،جہاں گرم اور سرد دونوں صحرا ہیں۔

جنگلات کے زیر اثر کل رقبےکے اعتبارسے10ویں نمبر پر ہے۔

یونیسکو کی طرف سے تسلیم شدہ قدرتی ورثے کے مقامات کی تعداد کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر ہے۔

قدرتی دولت اور صلاحیت کے باوجود، ہندوستان عالمی ایڈونچر ٹورازم میں بہت نیچے ہے۔ ہندوستان میں ایڈونچر سرگرمیوں اور کھیلوں کے لیے عالمی منڈی بننے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔ ہندوستان میں دنیا کے مختلف حصوں سے ایڈونچر سیاحوں کو راغب کرنے کی بہترین صلاحیت ہے۔ شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک، ملک کے جغرافیائی حالات ایڈونچر سیاحت کے مواقع کی ترقی کے حوالے سے مسابقتی برتری فراہم کرتے ہیں۔

سیاحت کی وزارت نے ملک میں ایڈونچر ٹورازم کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ایڈونچر ٹورازم کے لیے ایک قومی حکمت عملی تیار کی ہے۔ وزارت نے سیاحت کی وزارت کو تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹریول اینڈ ٹورازم مینجمنٹ کو ایڈونچر ٹورازم کے لیے مرکزی نوڈل ایجنسی کے طور پر بھی نوٹیفائی کیا ہے۔ سیاحت کی وزارت نے سکریٹری (سیاحت) کے تحت ایک نیشنل بورڈ فار ایڈونچر ٹورازم بھی قائم کیا ہے، جس میں مرکزی وزارتیں، ریاستیں اور صنعت کے حصص دار شامل ہیں تاکہ اس شعبے کی ترقی کے لیے رہنمائی فراہم کی جاسکے۔

پائیدار سیاحت، ایڈونچر ٹورازم اور ایکو ٹورازم کی ترقی کے لیے درج ذیل اہم ستونوں کی نشاندہی کی گئی ہے:

  1. ریاستی اسسمینٹ،  درجہ بندی اور حکمت عملی
  2. ہنر، صلاحیت سازی اور سرٹیفیکیشن
  3. مارکیٹنگ اور پروموشن
  4. ایڈونچر ٹورازم سیفٹی مینجمنٹ فریم ورک کو مضبوط بنانا
  5. قومی اور ریاستی سطح کا ریسکیو اور کمیونیکیشن گرڈ
  6. منزل اور مصنوعات کی ترقی
  7. گورننس اور ادارہ جاتی فریم ورک

ہندوستان نے سال 2047 تک سیاحتی معیشت کو 3 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچانے کا بڑا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس میں ایڈونچر ٹورازم کو 800 بلین امریکی ڈالر تک تعاون دینے کا تصور کیا گیا ہے، جس سے ہندوستان دنیا کے 10 ایڈونچر سیاحتی مقامات میں سے ایک بن جائےگا۔

ہندوستان میں ایڈونچر ٹورازم کے لیے 20 ملین غیر ملکی سیاحوں کی آمد (ایف ٹی اے) اور 80 ملین غیر ملکی سیاحوں کے دوروں (ایف ٹی وی) کی ضرورت ہوگی، جس سے 90 بلین امریکی ڈالر کا زرمبادلہ پیدا ہوگا۔ یہ ملک میں ایڈونچر ٹورازم کے لیے4 بلین گھریلو دوروں سے پورا ہوگا۔ عالمی سطح پر 96 ویں پوزیشن سے 10 ویں پوزیشن تک کے اس سفر کے لیے مرکزی حکومت کی طرف سے ریاستوں اور صنعت کے ساتھ شراکت داری میں ایک مشترکہ اسٹریٹجک فریم ورک کی ضرورت ہوگی۔

بھارت سرکارکی وزارت سیاحت کی پرنسپل ڈائرکٹر،محترمہ رادھا کٹیال نارنگ اپنے استقبالیہ خطاب کے دوران گجرات کے ایکتا نگر میں 16 سے 19 دسمبر 2023 تک ‘نئی سرحدوں کی تلاش’، کے موضوع کے ساتھ منعقدہ انڈین ایڈونچر ٹورازم آپریٹرز ایسوسی ایشن کے 15ویں سالانہ دن اور پی-وائبرنٹ گجرات پروگرام کی کامیابی کے لیے گجرات کی ریاستی حکومت اور ایڈونچر ٹورآپریٹرایسوسی ایشن آف انڈیا(اے ٹی او اے آئی) کو مبارکباد دی۔ ڈائریکٹر نے ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی اور ملک میں پائیداری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایڈونچر ٹورازم کو فروغ اور ترقی دینے کے لیے وزارت کی جاری کوششوں پر روشنی ڈالی۔

ایڈونچر ٹورازم کے لیے قومی حکمت عملی پر ایک پریزنٹیشن جناب  راکیش کمار ورما، ایڈیشنل سکریٹری (سیاحت) نے دیا۔ ایڈیشنل سکریٹری (سیاحت) نے مرکز، ریاستوں اور صنعت کے حصص داروں کے درمیان صلاحیت سازی، مارکیٹنگ اور فروغ وتعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

کانفرنس میں سلیلم کوچ کے کوچ مائیک ڈروس نے ایڈونچر ٹورازم کےبین الاقوامی تناظر پر روشنی ڈالی، جس کے بعد پدم شری ایوارڈ یافتہ اور ایڈونچر ٹورآپریٹرایسوسی ایشن آف انڈیا(اے ٹی او اے آئی) کے صدر جناب اجیت بجاج کی صنعت کی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔

وزارت سیاحت نے ‘ایڈونچر ٹورازم انڈیا ویب سائٹ’ اور ‘بیسٹ ایڈونچر ٹورازم ڈیسٹی نیشن کمپٹیشن 2024’ کا آغاز کیا۔

دوسرے سیشن-‘پروپیلنگ اسٹیٹس فار ایڈونچر ٹورازم’ میں ریاستوں کی طرف سےپریزینٹیشن دیےگئے، جس میں درج ذیل چیزوں کا احاطہ کیا گیا:

 

  1. ایڈونچر ٹورازم کے اثاثے، (ii) منزل اور مصنوعات کی ترقی، (iii) مہارت کی ترقی اور صلاحیت سازی ، (iv) مارکیٹنگ اور فروغ، (v) حفاظت اور خطرے میں کمی، اور (vi) قومی پالیسیاں، حکمت عملی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ساتھ ہم آہنگی۔

کانفرنس کے دوران مندرجہ ذیل ریاستوں نے پرزینٹیشن دیں:

1-جناب سچن کروے، سکریٹری، اتراکھنڈ ٹورازم ڈیولپمنٹ بورڈ (یوٹی ڈی بی)

2-جناب سواپنل نائک، سکریٹری (سیاحت)، اروناچل پردیش

3-جناب ہریت شکلا، سکریٹری (سیاحت)، گجرات

4-جناب کوشلندر وکرم سنگھ آئی اے ایس، منیجنگ ڈائریکٹر مدھیہ پردیش ٹورازم کارپوریشن

5- محترمہ کنجیس انگمو، ڈائریکٹر (سیاحت)، یونین ٹیریٹری لداخ

6-جناب پی بی نوح، ڈائریکٹر (سیاحت)، کیرالہ

7- جناب سی ایس راؤ، پرنسپل سکریٹری، سکم ٹورازم

8-محترمہ راکھی گپتا بھنڈاری، پرنسپل سکریٹری، پنجاب

دوسرے دن، تیسرا سیشن- 'منزل کی منصوبہ بندی، ترقی اور انتظام' نے دو معاملات کے ساتھ بہترین طور طریقوں اور تجربات کا اشتراک کیا، (1) ایکتا نگر کو گرین زون ٹورازم ڈیسٹی نیشن کے طور پر ترقی دینا، اور (2) سودیش درشن 2.0کے تحت ایک پائیدار اور ذمہ دار سیاحتی مقام کو فروغ دینا۔

چوتھے سیشن میں وزارت سیاحت کے مختلف دیگر اقدامات کے بارے میں حالیہ اپ ڈیٹس دیے گئےجن میں  شامل تھے:

انکریڈایبل انڈیا پورٹل ، میٹ اِن انڈیا مہم، ویڈ اِن انڈیا مہم، ٹریول فار لائف مہم، ٹریول فار لائف: ٹورازم فار ٹومارو کمپٹیشن، اور بیسٹ ٹورازم ولیج اور بیسٹ رورل ہوم اسٹے کمپٹیشن ۔

 

*****

ش ح ۔ م م۔ ج ا

U. No.3364




(Release ID: 1994117) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil