وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزرا  جناب  پرشوتم روپالا اور جناب سربانند سونووال 8 جنوری 2024 کو اڈیشہ کے پارا دیپ میں پارا دیپ فشنگ ہاربر کی جدید کاری اور اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے


مرکزی حکومت نے 100فیصد مرکزی مالی امداد کے ساتھ 108.91 کروڑ روپے کی کل تخمینہ لاگت کے ساتھ اس تجویز کو منظوری دے دی ہے

ماہی گیری بندرگاہ  (فشنگ ہاربر)کو جدید بنانے سے ہزاروں ماہی گیروں اور اس سے منسلک کارکنوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی جو اپنی روزی روٹی کے لیے بندرگاہ پر انحصار کرتے ہیں

Posted On: 07 JAN 2024 5:57PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر جناب سربانند سونووال 8 جنوری 2024 کو اڈیشہ کے پارادیپ میں ‘پارادیپ فشنگ ہاربر’  کی جدید کاری اور اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ مرکزی حکومت نے ساگرمالا اسکیم کے مطابق  پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے تحت 100فیصد مرکزی مالی امداد کے ساتھ 108.91 کروڑ روپے کی کل تخمینہ لاگت سے پارا دیپ فشنگ ہاربر کی جدید کاری اور اپ گریڈیشن کے لیے پارا دیپ پورٹ اتھارٹی کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔  فشنگ ہاربر کے اس منصوبے کا نفاذ  پارا دیپ پورٹ اتھارٹی کے ذریعہ کیا جائےگا۔اس کی تکمیل18 ماہ  میں ہوگی۔

پارادیپ فشنگ ہاربر تقریباً 43 ایکڑ کے منسلک رقبے کے ساتھ ،اڈیشہ میں ماہی گیری کے بڑے بندرگاہوں میں سے ایک ہے جو جگت سنگھ پور ضلع میں ریور ماؤتھ سے 2 کلومیٹر اوپر دریائے مہاندی کے دائیں کنارے پر واقع ہے۔ بندرگاہ کو ابتدائی طور پر 10 میٹروالے 370 بحری جہاز ،13 میٹر والے 80 بحری جہاز اور 15 میٹروالے 50 بحری جہازوں اورروایتی جہازوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اس وقت 15 میٹر والے تقریباً 640 جہاز اور 9 میٹر والے 100گل نیٹر (ایف آر پی بوٹس) اس بندرگاہ کی سہولیات سے استفادہ کر رہے ہیں۔

پارا دیپ فشنگ ہاربر کی جدید کاری اور اپ گریڈیشن، اس کے صفائی ستھرائی سے متعلق حالات کو بہتر بنائے گی اور موجودہ سہولیات کو اپ گریڈ کرکے، نئی، موثر اور ضروری بنیادی ڈھانچے کی سہولیات فراہم کرکے، فش پروسیس  کو میکانائز کرکے اور اچھے انتظام والے طور طریقوں سے بندرگاہوں  کو صاف ستھرا، آلودگی سے پاک اور جمالیاتی لحاظ سے اچھا بنائے گی۔ ہاربر کی اس جدید کاری سے ہزاروں ماہی گیروں اور اس سے منسلک کارکنوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی جو اپنی روزی روٹی کے لیے بندرگاہ پر انحصار کرتے ہیں۔ مذکورہ منصوبے کے تحت کی جانے والی جدید کاری اور قدر میں اضافے کی سرگرمیاں ہنر مند اور غیر ہنر مند نوعیت کے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کریں گی۔

پارا دیپ فشنگ ہاربر کی جدید کاری اور اپ گریڈیشن کے منصوبے میں ایک  نیا  آکشن ہال، نئے کمرشل کمپلیکس، کوئے وال کی توسیع، ساحل کے تحفظ کا کام، موجودہ آکشن ہال کی تزئین و آرائش، گیئر شیڈ، فش پیکنگ شیڈ، آئس کرشنگ ہال، ابتدائی طبی امداد مرکز، کمپاؤنڈ وال کی بلندی، برقی کام، اوور ہیڈ واٹر ٹینک، سولر پاور پلانٹ، سولر لائٹس، نیوی گیشنل ایڈز/ریڈیو کمیونیکیشن کا سامان، ای ٹی پی، فائر فائٹنگ کا سامان، مارکیٹ کمپلیکس اور سڑکوں کو ہموار کرنا، دیگر ذیلی سہولیات اور خدمات کے ساتھ لینڈ اسکیپنگ وغیرہ، شامل ہیں۔

*****

ش ح ۔ م م۔ ج ا

U. No.3362


(Release ID: 1994077) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil , Telugu