اقلیتی امور کی وزارتت
ڈبلیو سی ڈی اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی اور امور خارجہ اور پارلیمانی امور کے وزیرمملکت جناب وی مرلی دھرن نے ترکی اور ملائیشیا کے حج امور اور انتظام کو سنبھالنے والے اپنے ہم منصب وزراء سے ملاقات کی
جدہ میں مملکت سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ حج معاہدے 2024 پر دستخط کے موقع پر ملاقات
Posted On:
07 JAN 2024 8:20PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی بہبود(ڈبلیو سی ڈی) اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے امور خارجہ اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب وی مرلی دھرن کے ہمراہ پروفیسر ڈاکٹر علی ایرباش، ترکی میں ڈائریکٹوریٹ آف مذہبی امور (دینیات)کے صدر اور داتو سیٹیا ڈاکٹر حاجی نعیم بن حج مختار ،وزیر اعظم کے محکمہ (اسلامی امور) میں وزیر سے بالترتیب دو الگ الگ ملاقاتیں کیں اور سعودی عرب کے جدہ میں مملکت سعودی عرب (کے ایس اے) کے ساتھ دوطرفہ حج معاہدہ 2024 پر پر دستخط کیے۔
ملاقاتوں کے دوران حج مینجمنٹ اور انتظامیہ کے تجربات کا تبادلہ کیا گیا اور متعلقہ ہم منصبوں کے ساتھ بہترین طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خدمات کی ہموار فراہمی کے لیے ڈیجیٹل اقدامات کی گنجائش، حجاج کرام کے لیے مضبوط اور قابل بھروسہ طبی سہولیات کے قیام اور ان میں اضافہ، خاص طور پر خواتین حجاج کی دیکھ بھال اور سہولت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر خاص طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید یہ طے کیا گیا کہ خیالات کے مزید تبادلے اور تعاون کی راہیں اور گنجائشیں تلاش کی جائیں گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ بہترین طریقوں کو اپنانے سے زیادہ سے زیادہ فوائد عازمین حج کو حاصل ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع (
3354
(Release ID: 1994029)
Visitor Counter : 85