عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بڑھتی ہوئی سیاحت ’ جموں و کشمیر میں تبدیلی ‘ کی ایک زندہ مثال ہے : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 07 JAN 2024 6:37PM by PIB Delhi

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بڑھتی ہوئی سیاحت ’ جموں و کشمیر میں تبدیلی ‘ کی  ’’ زندہ مثال ‘‘  ہے، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ  مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پچھلے ایک سال  کے دوران دو کروڑ سے زیادہ سیاحوں کی آمد  ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ’’   ایسا اس لیے ہوا ہے کہ دہشت گردی میں کمی آئی ہے۔ پہلے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وجہ سے زیادہ سیاح کشمیر نہیں آتے تھے۔ ‘‘ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S09C.jpg

اپوزیشن کے  ، ان الزامات پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ حکومت ، جموں و کشمیر میں انتخابات کے خلاف ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کئی بار واضح کیا ہے کہ انتخابات مناسب وقت  پر  کرائے جائیں گے۔

انتخابات پر سپریم کورٹ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے کہ  ’’ اب سپریم کورٹ نے بھی حکم دیا ہے کہ جموں و کشمیر میں انتخابات ستمبر تک کرائے جائیں ‘‘  اور  مزید یہ کہ وزیر داخلہ نے بھی  ، اس بات کی تائید کی ہے ،   انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس اب بھی الزام لگائے کہ بی جے پی  جموں و کشمیر میں الیکشن کروانا  نہیں چاہتی  ،    تو آپ کس کی بات پر یقین کریں گے؟

انہوں نے مزید  اس بات کو اجاگر کیا کہ  جموں و کشمیر میں سابقہ حکومتوں نے اپنی خوشامد کی سیاست کی وجہ سے خطے کے لوگوں کو ترقی سے محروم رکھا ۔

 

………………………………………

ش ح  ۔ و ا  ۔ ع ا 

U.No. 3351



(Release ID: 1994003) Visitor Counter : 105