وزارت دفاع
آئی ڈی ای ایکس-ڈی آئی او وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کے آئندہ دسویں ایڈیشن میں شرکت کرے گا
Posted On:
07 JAN 2024 4:07PM by PIB Delhi
انوویشنز فار ڈیفنس ایکسی لینس- ڈیفنس انوویشن آرگنائزیشن(آئی ڈی ای ایکس-ڈی آئی او) گاندھی نگر، گجرات میں 10 سے 12 جنوری 2024 تک وائبرنٹ گجرات سمٹ 2024 کے دسویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ چوٹی کانفرنس کا موضوع ' مستقبل کا گیٹ وے' کی بنیاد پر ایک آئی ڈی ای ایکس پویلین قائم کیا جا رہا ہے، جس میں آئی ڈی ای ایکس کے اختراع کار بغیر پائلٹ کے حل، مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی، ایڈوانس میٹریل وغیرہ کے شعبے میں اپنی مستقبل کی ٹیکنالوجیوں کی نمائش کریں گے۔
آئی ڈی ای ایکس کے سرکردہ دفاعی اسٹارٹ اپس/ایم ایس ایم ای گلوبل سمٹ کے دوران وائبرنٹ گجرات گلوبل ٹریڈ شو 2024 میں اپنے جدید حل پیش کریں گے۔تجارتی شو 'ٹیک ایڈ اور ڈسٹرپٹیو ٹیکنالوجیز' اور چیمپیئن سروسز سیکٹر کو نمایاں کرے گا، جس میں ڈیجیٹل انڈیا کے اقدامات، انڈیا اسٹیک، اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں بشمول انڈسٹری 4.0، اسمارٹ مینوفیکچرنگ، اور اے آئی/ایم ایل پر زور دیا جائے گا۔
آئی ڈی ای ایکس نئی شراکت داریوں اور تعاون کو تلاش کرنے، صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں، اور اختراع کاروں کے ساتھ مل کر ایک مستقبل کا اجتماعی طور پر تصور کرنے، اور گجرات اور اس سے آگے کے متحرک اقتصادی منظرنامے میں تعاون کرنے کا بھی منتظر رہے گا۔
آئی ڈی ای ایکس کے بارے میں
آئی ڈی ای ایکس (انوویشنز فار ڈیفنس ایکسی لینس)، حکومت ہند کی وزارت دفاع کی اہم اسکیم ہے جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2018 میں شروع کی تھی۔ اسکیم کا مقصد اسٹارٹ اپس، اختراع کاروں، ایم ایس ایم ای ، انکیوبیٹرز، اور ماہرین تعلیم کے ساتھ تعاون کر کے دفاع اور ایرو اسپیس کے شعبے میں ایک اختراعی ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا ہے۔ آئی ڈی ای ایکس ہندوستانی دفاع اور ایرو اسپیس میں مستقبل میں اپنانے کی اہم صلاحیت کے ساتھ آر اینڈ ڈی کے لیے مالی امداد اور تعاون پیش کرتا ہے۔
یہ فی الحال تقریباً 400+ اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای کے ساتھ مصروف عمل ہے، اب تک 2000 کروڑ روپے سے زیادہ کی 31 اشیاء کی خریداری کو منظوری دی گئی ہے۔ دفاعی ماحولیاتی نظام میں انقلابی قدم کے طور پر پہچانے جانے والے، آئی ڈی ای ایکس کو دفاعی شعبے میں جدت کے لیےپی ایم ایوارڈ ملا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع (
3347
(Release ID: 1993980)
Visitor Counter : 2176