ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم وی واسیلی گولونن نے 43ویں بھارتی سائنٹفک مہم کے موقع پر بحر منجمد کو عبور کیا

Posted On: 06 JAN 2024 4:12PM by PIB Delhi

پنجی | 6 جنوری 2024

ایم وی واسیلی گولونن ، بھارت کے زیر اہتمام مہم جو بحری جہاز نے 43 ویں آئی سی ای اے سفر کے لیے 23 دسمبر 2023 کو صبح سویرے کیپ ٹاؤن سے انٹارکٹیکا کا سفر شروع کیا۔ یہ مہم بھارت کے 21 اراکین ، بنگلہ دیش کے ایک، اور ماریشس کے 2 اراکین پر مشتمل ہے۔ فضائی مدد کی سہولت دو ہیلی کاپٹروں : ایک ایرو اسپیشل 350 بی 3 اور ایک کے اے ایم او وی 32، جس میں کل عملہ 9ارکان پر مشتمل ہے ،  جس کی قیادت ڈاکٹر یوگیش رے این سی پی او آر کے انٹارکٹک آپریشنز گروپ کے سینئر سائنس داں کر رہے ہیں۔ ولادی ووستوک میں میسرز ایف ای ایس سی او کے عملے کے 42 ارکان کی ٹیم اس سفر کی نگرانی کر رہی ہے۔

بنگلہ دیش اور ماریشس کے شرکاء حکومت ہند کی ارضیاتی سائنسز کی وزارت کی عہد بندگی کا حصہ ہیں جو کولمبو سیکورٹی کانکلیو (سی ایس سی) کے رکن کے ساتھ ساتھ مشاہدہ کرنے والے ممالک کے سائنسدانوں کو منفرد مواقع فراہم کر رہی ہے جیسا کہ وزارت نے سال 2023 میں منصوبہ بنایا تھا۔ 15 سے 18 نومبر 2022 تک کثیر الجہتی فورم کولمبو سیکیورٹی کانکلیو (سی ایس سی) کے تحت پہلی اوشینوگرافرز اور ہائیڈروگرافرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع 'ہمارا مستقبل ہمارے سمندروں کے ساتھ ہے' تھا۔ شرکاء سفری مہم کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہیں اور انٹارکٹک کی چنوتیوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ جہاز ہندوستانی مہم کے لیے سامان سے لدا ہوا ہے، شہزادی الزبتھ اسٹیشن، بیلجئن (بی ایل اے آر) اور پروگریس اسٹیشنز کے لیے سامان کے ساتھ ساتھ نوو ہوائی اڈے کے لیے کارگو، جو میسرز الٹیما انٹارکٹک لاجسٹکس، جنوبی افریقہ کے زیر انتظام ہے۔بھارتی کارگو کو دو مراحل میں لادا گیا: پہلا 20 اور 24 نومبر 2023 کے درمیان مورموگاو کے پورٹ کال پر اور دوسرا 15 اور 22 دسمبر 2023 کے درمیان کیپ ٹاؤن میں۔ گوا میں، تمام کنٹینرائزڈ کارگو، کنٹینرائزڈ لیونگ ماڈیولز، بھاری مشینری، بریک بلک اسپیئرز، اور بحری ایندھن کو جہاز پر لادا گیا تھا۔ کیپ ٹاؤن میں، اسٹیشن کے ایندھن کے ٹینک کنٹینرز، خصوصی ریفر کنٹینرز، تازہ سامان، سی ایچ پی ، گاڑیوں کے اسپیئرز، جہاز کے ایندھن کے لیے ٹاپ اپ اور ہیلی کاپٹروں کو لوڈ کیا گیا تھا۔

اس سیزن کے لیے، بالترتیب گوا اور کیپ ٹاؤن بندرگاہوں پر، ہندوستانی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ کمپنیوں، انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) اور ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ پی سی ایل) کے ذریعہ ایندھن بھرنے کا کام کیا گیا۔ پہلی مرتبہ، ایک ہندوستانی پی ایس یو کے ذریعہ کیپ ٹاؤن میں ایندھن بھرنے کا کام شروع کیا گیا۔ ایچ پی سی ایل ہوابازی ایس بی یو نے ایچ پی سی ایل مشرق وسطیٰ ایف زیڈ سی او کے ذریعے کیپ ٹاؤن میں مطلوبہ ایندھن کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ڈائرکٹر این سی پی او آر، ڈاکٹر تھامبن میلوتھ نے گوا میں اس بحری جہاز کا دورہ کیا، اور کیپ ٹاؤن میں بھارت کے قونصل جنرل  جناب پی ایس گنگادھر نے بھارتی انٹارکٹک آپریشنز پورٹل کال سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے اس بحری جہاز کا دورہ کیا۔

دورانِ سفر، اولین آئیس برگ یعنی برفانی تودہ 53°24' جنوب اور 77°10' مشرق سے نظر آیا۔ بحری جہاز 3 جنوری 2024 جو 17:55 یو ٹی سی پر بحر منجمد میں داخل ہوا۔

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3332


(Release ID: 1993863) Visitor Counter : 113


Read this release in: Marathi , Hindi , English