امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے راجستھان انٹرنیشنل سینٹر، جے پور میں 58 ویں ڈی جی پی/ آئی جی پی کانفرنس 2023 کا افتتاح کیا

Posted On: 05 JAN 2024 8:36PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے راجستھان انٹرنیشنل سینٹر، جے پور، راجستھان میں 58ویں ڈی جی پی/آئی جی پی کانفرنس 2023 کا افتتاح کیا۔ تین روزہ کانفرنس کا انعقاد ہائبرڈ موڈ میں کیا جا رہا ہے جس میں ڈی جی پی/آئی جی پی اور مرکزی پولیس تنظیموں کے سربراہان جے پور سے بنفس نفیس شرکت کر رہے ہیں اور ملک بھر سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مختلف رینک کے 500 سے زیادہ پولیس افسران شرکت کر رہے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے آئی بی افسران میں شاندار خدمات کے لیے پولیس میڈل تقسیم کیے اور تین بہترین پولیس اسٹیشنوں کو ٹرافی سے نوازا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RBYW.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے نے قوم کی خدمت میں اپنی جانیں نچھاور کرنے والے سیکورٹی فورسز کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی عظیم قربانی کو یاد کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے روشنی ڈالی کہ 2023 میں ملک امرت کال میں داخل ہو چکا ہے اورانہوں نے  دو اہم پیش رفتوں، نئی تعلیمی پالیسی کی تشکیل اور برطانوی دور کے قوانین کی جگہ 3 نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے قوانین،سزا کی بجائے انصاف کی فراہمی پر مرکوز ہیں اور ان قوانین پر عمل درآمد ہمارے فوجداری نظام انصاف کو جدید ترین اور سائنسی بنا دے گا۔ وزیر داخلہ نے نئے قوانین کے کامیاب نفاذ کے لیے ایس ایچ او سے ڈی جی پی کی سطح تک تربیت اور تھانہ سے پی ایچ کیو کی سطح تک ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ڈیٹا بیس کو جوڑنے اورمصنوعی انٹلی جینس پر مبنی تجزیاتی نقطہ نظر کو اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UZHR.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے 2014 سے ملک میں سیکورٹی کے منظر نامے میں مجموعی طور پر بہتری خاص طور پر تین اہم مقامات یعنی جموں و کشمیر، شمال مشرقی اور بائیں بازو کی انتہا پسندی میں تشدد میں کمی کی طرف اشارہ کیا ۔ انہوں نےبتایا کیا کہ گزشتہ برسوں میں یہ کانفرنس ایک ’تھنک ٹینک‘ کے طور پر ابھری ہے، جو فیصلہ سازی اور نئی سیکیورٹی حکمت عملیوں کی تشکیل میں سہولت فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے ملک بھر میں انسداد دہشت گردی کے طریقہ کار کے ڈھانچے، سائز اور مہارت کی یکسانیت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003T48B.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں داخلی سلامتی کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

کانفرنس میں سرحدوں کی حفاظت، سائبر خطرات، بنیاد پرستی، شناختی دستاویزات کے جعلی اجراء اوراے آئی سے پیدا ہونے والے خطرات سمیت کئی اہم سیکورٹی سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004AA44.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

3322



(Release ID: 1993705) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Marathi , Assamese