کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے میگا موبیلٹی شو، "بھارت موبیلٹی گلوبل ایکسپو 2024" کے لوگو اور کتابچے کی نقاب کشائی کی


جناب  پیوش گوئل نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں متعارف کرائے گئے پورے حکومتی نقطہ نظر پر روشنی ڈالی

جناب گوئل نے آٹو انڈسٹری سے   شیئر ایکسپورٹ  کا 50فیصد حصہ  حاصل کرنے کی اپیل کی

میگا نمائشیں عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی طاقت کو پیش کرتی ہیں اور ملک کو تمام صنعتوں میں ایک بین الاقوامی کھلاڑی کے طور پر رکھتی  ہیں: جناب  گوئل

Posted On: 05 JAN 2024 6:04PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام  تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے میگا موبیلٹی شو ’’بھارت موبیلٹی گلوبل ایکسپو 2024‘‘ کے لوگو اور کتابچے کی نقاب کشائی کی۔آج نئی دہلی میں منعقدہ  میگا موبیلٹی شو کے تعارفی  پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں متعارف کرائے گئے پورے حکومتی طریقہ کار پر روشنی ڈالی جس نے ہندوستان کو اختراعی سوچ اور کام کے مجموعی طریقوں کے ایک نئے دور میں داخل کیا ہے۔

جناب گوئل نے آٹو انڈسٹری سے اپیل کی  کہ وہ خود کو 25 فیصد برآمدی حصہ حاصل کرنے تک محدود نہ رکھیں بلکہ کم از کم 50 فیصد برآمدی حصہ حاصل کرنے کا ہدف رکھیں۔ انہوں نے صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ عالمی معیشت میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک فعال نقطہ نظر اپنائیں اور انہوں نے  ہندوستانی کاروباروں کے لیے بڑی عالمی منڈیوں پر قبضہ کرنے کے وسیع امکانات پر زور دیا۔ انہوں نے صحت مند مسابقت کو فروغ دیتے ہوئے بہترین نتائج کی فراہمی میں اس کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے تمام شعبوں میں موجود باہمی تعاون کے جذبے کی تعریف کی۔

جناب گوئل نے ان میگا نمائشوں کی اہمیت کو اجاگر کیا، ان کے بین الاقوامی پیمانے اور عزائم پر زور دیا۔ نمائشوں کا مقصد ہندوستان کی طاقتوں کو عالمی مارکیٹ میں پیش کرنا اور ملک کو تمام صنعتوں میں ایک بین الاقوامی کھلاڑی کے طور پر پیش کرنا ہے۔ عالمی برآمدات میں اپنے حصہ میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کے ہندوستان کے عزائم پر زور دیتے ہوئے وزیر نے صنعت سے اپیل کی کہ وہ عالمی سطح پر زیادہ عمدگی  اور کارکردگی کے لیے کوشش کرے۔

باوقار تقریب "بھارت موبیلٹی گلوبل ایکسپو 2024" 1-3 فروری، 2024 کو پرگتی میدان، نئی دہلی میں جدید ترین، عالمی معیار کی منزل اور جی 20 کا میزبان، بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والی ہے جو  1,00,000 مربع میٹر سے زیادہ  رقبے میں پھیلا ہوا ہے۔

بھارت موبیلٹی گلوبل ایکسپو 2024 ایک نمایاں ایونٹ ہونے کا وعدہ کرتا ہے، جو نقل و حرکت کے شعبے میں تعاون اور اختراع کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔ 50سے زیادہ  ممالک کے 600 سے زیادہ نمائش کنندگان کے ساتھ، ایکسپو جدید ٹیکنالوجیز اور نقل و حرکت میں پیش رفت کو نمایاں کرتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے لے کر پائیدار حل تک، یہ نمائش ہندوستان کی انجینئرنگ کی  عمدگی کا ثبوت ہے۔ خصوصی نمائشیں ہوں گی جیسے کہ آٹو شو (بشمول الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں)، اے سی ایم اے آٹو میکانیکا، بڑے پیمانے پر ٹائروں کی نمائش، اربن موبیلٹی سلوشنز (ٹو وہیلر/ای-بائیکس، ڈرون وغیرہ)، ای وی انفرا پویلین (بشمول چارجنگ اسٹیشنز) اور بیٹری کی تبدیلی) بیٹری ٹیک پویلین اور توانائی کے دیگر ذرائع جیسے ہائیڈروجن وغیرہ، اور نقل و حرکت کے منظر نامے میں جدید ٹیکنالوجیز۔ ایونٹ میں 13سے زیادہ  کانفرنسیں بھی ہوں گی، جن میں سے ہر ایک موبیلٹی ویلیو چین کے مختلف پہلوؤں کے لیے وقف ہے، جس میں دنیا بھر کے ماہرین کی شرکت ہوگی۔

بھارت موبیلٹی گلوبل ایکسپو 2024 موبیلٹی سیکٹر میں ایک اہم لمحہ کی نشاندہی کرتا ہے، جو انجینئرنگ کی عمدہ کارکردگی اور پائیدار حل کے تئیں ہندوستان کی لگن کو ظاہر کرتا ہے۔ خصوصی نمائشوں میں الیکٹرک گاڑیاں، آٹو شو، اے سی ایم اے آٹو میکانیکا، بڑے پیمانے پر ٹائروں کی نمائش، شہری نقل و حرکت کے حل، ای وی انفرا پویلین، بیٹری ٹیک پویلین، اور بہت کچھ شامل ہے۔ اس ایونٹ میں 13سے زیادہ  کانفرنسیں شامل ہیں، جن میں موبیلٹی ویلیو چین کے مختلف پہلوؤں پر توجہ دی جائے گی ، جس میں عالمی ماہرین شرکت کریں گے۔ یہ ایکسپو اختراع  اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے نقل و حرکت کے مستقبل کی تشکیل کے لیے ایک باہمی کوشش کی نشاندہی کرتا ہے۔

گاڑیوں کے 27 سے زیادہ معروف مینوفیکچررز نئے ماڈلز اور الیکٹرک گاڑیوں کی نقاب کشائی کرنے کے لیے تیار ہیں، جو آٹو موٹیو انڈسٹری کی اختراع کے لیے مصمم عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔ لیگیسی آٹو موٹیو پلیئرز، بین الاقوامی اور ملکی دونوں، اپنی الیکٹرک، ہائبرڈ، سی این جی اور بائیو فیول سے چلنے والی گاڑیوں کی نمائش کریں گے۔ گاڑیوں کے مینوفیکچررز کے ساتھ، ایونٹ میں 400 سے زیادہ آٹو کمپوننٹ مینوفیکچررز، 13سے زیادہ  عالمی منڈیوں کے 1000سے زیادہ  برانڈز، او ای ایمز کو سپلائی سے لے کر آفٹر مارکیٹ تک اپنی تمام مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور خدمات کی نمائش کریں گے۔  جاپان، کوریا، تائیوان اور تھائی لینڈ کے پاس  ملک کے لیے وقف پویلین ہوں گے، جبکہ امریکہ، اسپین، متحدہ عرب امارات، روس، اٹلی، ترکی، سنگاپور اور بیلجیم سے اضافی بین الاقوامی شرکت ہوگی۔ اے سی ایم اے کا اہم آفٹر مارکیٹ ایکسپو، اے سی ایم اے آٹو میکانیکا نئی دہلی، اب بھارت موبیلٹی گلوبل ایکسپو 2024 کے حصے کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

اس تقریب میں بڑے بین الاقوامی اور ہندوستانی بیٹری مینوفیکچررز اور بیٹری سپلائی چین اور ری سائیکلنگ کمپنیوں کی بڑی شرکت بھی نظر آئے گی۔ ایونٹ کے دوران 10 سے زیادہ معروف کمپنیاں ای وی انفراسٹرکچر سروسز کی نمائش کریں گی جن میں چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری کی تبدیلی کے حل شامل ہیں۔ تقریب کی ایک خاص جھلکی سی ای او کانکلیو ہوگی، جہاں بصیرت افروز  رہنما سی ای او کانکلیو میں جمع ہوں گے تاکہ موبیلٹی انڈسٹری کے مستقبل کے راستے پر غور کیا جا سکے۔ این اے ایس ایس سی او ایم اس ایونٹ میں این اے ایس ایس سی او ایم آٹو ٹیکڈ پویلین کی میزبانی کرے گا تاکہ ہندوستان کو آٹوموٹیو سافٹ ویئر کی صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں اور اختراعی ماحولیاتی نظام کے لیے ایک پاور ہاؤس کے طور پر دکھایا جائے۔

بھارت موبیلٹی گلوبل ایکسپو 2024 ایک صنعت کی قیادت میں اور حکومت کی حمایت یافتہ پہل ہے، اور اسے انجینئرنگ ایکسپورٹ پروموشن کونسل انڈیا (ای ای پی سی انڈیا) کے ذریعے مختلف اسٹیک ہولڈر انڈسٹری اداروں کے مشترکہ تعاون سے مربوط کیا جا رہا ہے۔

تعارفی تقریب میں وزارت تجارت اور صنعت کے حکام، معاون وزارتوں اور صنعتی انجمنوں، آٹو موٹیو سیکٹر انڈسٹری کے رہنماؤں، غیر ملکی سفارت خانوں اور مشنوں کے نمائندوں، نالج پارٹنرز اور اسٹیک ہولڈرز، پریس اور میڈیا نے شرکت کی۔

بھارت موبیلٹی گلوبل ایکسپو 2024 کے بارے میں مزید معلومات www.bharat-mobility.com  پر دستیاب ہے۔

*************

 

 

 

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.3316

 



(Release ID: 1993628) Visitor Counter : 5720


Read this release in: Marathi , English , Hindi