ریلوے کی وزارت

سبز اقدامات کو فروغ دینے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے ہندوستانی ریلوے اور سی آئی آئی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے


ہندوستانی ریلوے نے 2030 تک‘‘صفر کاربن اخراج’’  کا ہدف مقرر کیا ہے

Posted On: 05 JAN 2024 3:24PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے نے جی ایچ جی کے اخراج کو کم کرنے والے توانائی اور پانی کے استعمال کو کم کرنے کے لیے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ آئی آر اور سی آئی آئی نے مسلسل تیسری مدت کے لیے اپنے ایم او یو کی تجدید کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014A4A.jpg

مفاہمت نامے  پر دستخط اور تبادلہ 4 جنوری 2024 کو جناب  شیلیندر سنگھ، پرنسپل ایگزیکٹو ڈائریکٹر/ایم ای ( این این ایچ ایم اور پروجیکٹ) ریلوے بورڈ  اور محترمہ سیما اروڑہ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، سی آئی آئی کے درمیان اور جیا ورما سنہا، چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، ریلوے بورڈ، بورڈ ممبران  اور دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں کئے  گئے۔

ہندوستانی ریلوے نے ہندوستان میں نقل و حمل کے شعبے کے ایک بڑے متعقلہ فریق کے طور پر ماحول کے تحفظ کی ذمہ داری کا اشتراک کیا۔ آئی آر نےازخود سال 2030 تک ‘‘صفر کاربن اخراج’’ کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ہندوستانی ریلوے کے پاس خاصی تعداد میں ریلوے اسٹیشن، پیداواری یونٹ، بڑے ورکشاپس اور دیگر ادارے ہیں، جن کے لیے ماحولیات کے تحفظ کے مقصد سے کاربن کے اثرات کو کم کرنے کے لئے مختلف سبز اقدامات کیے گئے ہیں۔

  • مذکورہ بالا دو مفاہمت ناموں کے تحت اب تک حاصل اہم پیش رفت  اس طرح ہیں:
  • مینوفیکچرنگ سہولیات اور ریلوے ورکشاپس میں توانائی کی بچت: اس اقدام کے نتیجے میں 210 لاکھ کلو واٹ کی توانائی کی بچت ہوئی، اور 16 کروڑ روپے کی مالی بچت ہوئی۔ اس کے نتیجے میں تقریباً 18000 ٹن کاربن  ڈائی آکسائیڈ کی گرین ہاؤس گیس  کے اخراج میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔
  • گرین  سی او  کی درجہ بندی: اس اقدام کو ریلوے کی 75 یونٹس (ورکشاپ اور مینوفیکچرنگ سہولیات) میں نافذ کیا گیا ہے اور اس نے ان کی ماحولیاتی کارکردگی کو کافی حد تک بہتر کیا ہے۔
  • گرین ریلوے اسٹیشنز: تقریباً 40 اسٹیشنوں نے گرین سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے اور سالانہ 22 ملین کلوواٹ  توانائی اور 3 بلین لیٹر پانی کی بچت کرکے نمایاں بہتری کا مظاہرہ کیا ہے۔
  • گرین عمارتیں، ہسپتال، اسکول اور کالونیاں: 40 سے زائد عمارتی سہولیات بشمول انتظامی عمارتیں، ہسپتال، سکول اور کالونیوں  کو گرین سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کے لیے سہولت فراہم کی گئی ہے۔
  • صلاحیت کی تعمیر اور مہارت کی ترقی: 20 سے زیادہ نئی ٹیکنالوجی فراہم کنندگان کو متعارف کرایا گیا ہے، جس میں تقریباً 150 آئی آر عہدیداروں کو ہندوستان میں چھ  بہترین توانائی کی بچت والے نجی شعبے کے پلانٹس کے سامنے لایا گیا ہے۔ نیز، تقریباً 900 آئی آر اہلکاروں نے توانائی کی کارکردگی کے مختلف پہلوؤں پر تربیت دی۔
  • سی آئی آئی  جولائی 2016 سے آئی آر کے ساتھ فعال طور پر شراکت داری کر رہا ہے تاکہ ہندوستانی ریلوے پر سبز اقدامات کو فروغ دیا جا سکے۔ پہلا ایم او یو سال 2016 میں تین سال کے لیے دستخط کیا گیا تھا اور اس کی میعاد ختم ہونے پر مزید 03 سال کے لیے ایک اور ایم او یو پر سال 2019 میں دستخط کیے گئے تھے۔

محترمہ جیا ورما سنہا، چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ریلوے بورڈ نے نئے تعاون کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ہندوستانی ریلوے نے پائیدار طریقوں سے مسلسل اپنی وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔جی بی سی-سی آئی آئی کے ساتھ یہ تجدید شدہ ایم او یو ہمارے اجتماعی مقصد نیٹ زیرو کاربن کا اخراج"کے حصول کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سبز سب سے زیادہ مطلوبہ متبادل ہے، جسے ہندوستانی ریلوے کی 'منصوبہ بندی، ڈیزائن، ترقی اور آپریشنز' میں بنیادی طور پر شامل کیا گیا ہے۔

سی آئی آئی کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محترمہ سیما اروڑہ نے سبز اقدامات کو نافذ کرنے، توانائی اور پانی کی کھپت کو کم کرنے اور تعمیر شدہ ماحول میں پائیدار طریقوں کو فروغ دینے میں انڈین ریلوے کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے میں اس شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، "ہندوستانی ریلوے کے ساتھ ہماری نئی شراکت داری نیٹ زیرو فریم ورک کی طرف ایک اسٹریٹجک تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔ عالمی پائیداری کے اہداف کے ساتھ یہ صف بندی آنے والی نسلوں کے لیے ایک سرسبز، صاف ستھرا اور زیادہ پائیدار مستقبل بنانے کے لیے ہماری لگن کو واضح کرتی ہے۔  ہم ایسے جدید حل کو نافذ کرنے کے منتظر ہیں جو ایک زیادہ ماحولیاتی ذمہ دار ریلوے نیٹ ورک کے لیے راہ ہموار کریں گے۔

اس مفاہمت نامے کے تحت، پہلے سے کیے جانے والے اقدامات کے علاوہ، سی آئی آئی نئی/متعلقہ ٹیکنالوجیز اور اس کے نفاذ، ورکشاپس/پروڈکشن یونٹس کے آئی ایس او 50001 سرٹیفیکیشن کے حصول کے لیے مدد، نیٹ-زیرو انرجی ریلوے اسٹیشن فریم ورک کی ترقی اور ایک معلوماتی ڈیش بورڈ میں تعاون کرے گا۔ آئی آر اور سی آئی آئی کی طرف سے مشترکہ طور پر کئے گئے سال بھر کے سبز اقدامات میں پیشرفت کو اجاگر کرنے کے لئے بھی بنایا جائے گا۔

*******

ش ح۔ش ت ۔ ج

Uno3306



(Release ID: 1993517) Visitor Counter : 2200


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu