نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ 2024 میں نائب صدر کے خطاب کا متن (اقتباسات)

Posted On: 05 JAN 2024 12:34PM by PIB Delhi

لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، ڈائریکٹر جنرل، این سی سی، معزز سامعین اور میرے پیارے کیڈٹس۔

  تمام این سی سی کیڈٹس کو ایک خوشحال نئے سال کی مبارکباد!

  پیارے کیڈٹس، آپ نوجوانوں کے جوش وجذبے کو مجسم کرتے ہیں اور این سی سی کے لگائے گئے نظم و ضبط کی عکاسی کرتے ہیں۔

آپ سب کل کے لیڈر ہیں اور بھارت کی ترقی اور عروج میں سب سے اہم شراکت دار  ہیں جو انسانی آبادی کا چھٹا حصہ ہے۔

این سی سی وقت کی پابندی، لچک، وفاداری، اور سخت محنت کو فروغ دیتا ہے جو آپ کو فعال، خلاق شہری اور اس عظیم ملک کے سب سے قیمتی انسانی وسائل میں تبدیل کرتا ہے۔

اپنے اعمال اور طرز عمل سے آپ سب ‘‘ کثرت میں وحدت ’’ کی مثال  پیش کرتے ہیں۔

این سی سی ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی خطوط پر انضمام کو فروغ دینے، قومی بیداری کی مہموں کے سفیر کے طور پر آپ کی نامیاتی ترقی کو یقینی بناتا ہے۔

  پیارے کیڈیٹس، آپ سب کو اس متحرک موڈ میں دیکھ کر، میں نے اپنے ہی سینیک اسکول، چتور گڑھ میں گزارے گئے این سی سی کے دنوں کو  یاد کیا اور یہ بھی کہ  ان  کا میری زندگی میں کیا مثبت اثر پڑا۔

  پچھلے سال، میں نے آپ پر زور دیا تھا کہ آپ قومی بہتری کے اقدامات میں حصہ لیں۔

مجھے سووچھ بھارت ابھیان، ڈیجیٹل لین دین، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، اور ماحولیاتی شراکت میں آپ کی مؤثر شمولیت دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔

  ان اقدامات کی مناسبت سے، مجھے این سی سی کے اندر خواتین کے حامی تبدیلی کو بہت اثر انداز ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ اب خواتین کی شرکت بڑھ رہی ہے۔ مجھے کچھ عرصہ پہلے اس کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔

  آنے والے یوم جمہوریہ کے دوران، خواتین کیڈٹس فخر کے ساتھ دو خواتین بینڈ کے ساتھ دو خصوصی دستوں میں کرتویہ پتھ پر مارچ کریں گی۔

  پیارے کیڈٹس، آپ ملک کے نوجوانوں کے لیے رول ماڈل(عملی نمونہ)  ہیں۔

آپ نے نظم و ضبط کی پابندی کرتے ہوئے اپنے طرز عمل کو مثالی طرز عمل بنا دیاہے جس کی تقلید قوم کے نوجوان کر سکتے ہیں۔ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنے آپ کو اعلیٰ وقار اور نظم و ضبط کے ساتھ آگے بڑھاتے  رہیں۔ این سی سی کی تربیت کے بعد بھی، آپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ کیڈٹ کا جذبہ ابدی اور پائیدار ہوتا ہے۔ آپ کو اس کی پرورش کرنی ہے اور  اس کے نتیجے میں یہ پھلے پھولے گا۔

  نظم و ضبط اور حب الوطنی کی خوبیاں آپ کے دلوں میں زندہ رہیں، یہی وہ سب سے بڑا خراج ہے جو ہم اپنے مادر وطن کو دے سکتے ہیں۔

اپنی انتھک کوششوں کے ذریعے،  این سی سی نوجوانوں کی ترقی اور قومی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرتا ہے۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ملک کے نوجوانوں کو ایک منظم انداز میں، ان کی توانائی کو مثبت انداز میں استعمال کرنے میں مدد کرتا ہے۔

  مجھے یقین ہے کہ آپ سب اسی جوش و جذبے، بہادری اور لگن کے ساتھ 2047 تک ہمارے بھارت  کو، ایک وسیع تر جمہوریت، ایک حقیقی ترقی یافتہ ملک اور عالمی رہنما بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

  آپ کا این سی سی  کا حصہ ہونا آپ کو ساری زندگی عزیز رہے گا۔

یہ ایک  فضلیت  ہے جس پر آپ کو ہمیشہ فخر رہے گا! میں ایسا کہتا ہوں، کیونکہ میں اس  کے سایہ میں زندگی گزار چکا   ہوں۔

  این سی سی اور اس کے کیڈٹس کو میری مبارکباد۔ لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ، ڈائریکٹر جنرل، این سی سی کے عزم اور جوش و جذبے کے لیے شکر گزاری کا احساس ہے۔ یہ ایک ایسےشخص کا نام ہے جس نے آپ کے دلوں میں نظم و ضبط،  نفاست  اور  ہدایت  کو  راسخ  کر رکھا ہے۔ آپ کو وہ دن یاد ہوں گے جب آپ ان کی قابل رہنمائی میں این سی سی کا حصہ تھے۔

  پیارے کیڈٹس، ہندوستان کا افتخار  بنیں، اپنی ثقافت پر فخر کریں۔

ہماری غیر معمولی کامیابیوں پر فخر کریں۔

اس حقیقت پر فخر کریں کہ آپ اس ملک کی ترقی میں سب سے بڑے شراکت دار ہیں۔ آپ کو اس کرہ ارض پر تمام  دوسرے انسانی وسائل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا تاکہ بھارت کے لئے دنیا کی  اقوام  میں بلند ترین مقام  محفوظ کیا جاسکے۔ ہمیشہ خوش رہیں۔

  جئے بھارت!

*************

( ش ح ۔ س ب۔ رض (

U. No.3286


(Release ID: 1993383) Visitor Counter : 92


Read this release in: Kannada , English , Hindi