کوئلے کی وزارت
کوئلے کی چھ کانوں نے کمرشل نیلامی کے تحت پیداوار شروع کر دی اور مزید تین کا جلد آپریشن شروع ہونے کا امکان
کوئلہ کی وزارت نے اب تک 91 کوئلے/لگنائٹ کانوں کو کامیابی کے ساتھ نیلام کیا ہے
91کانوں سے 33,343 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور تین لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا امکان
Posted On:
05 JAN 2024 12:32PM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت کی جانب سے تین سال قبل شروع کی گئی کمرشل کول مائن آکشن کے تحت اب تک 91 کانوں کی کامیابی کے ساتھ نیلامی کی گئی ہے۔ ان مختص شدہ کانوں میں سے چھ کمرشل کانوں نے پہلے ہی کوئلے کی پیداوار شروع کر دی ہے اور مزید تین کانوں میں ایک دو ماہ میں پیداوار شروع ہونے کا امکان ہے۔
چار ریاستوں کی 31 کوئلے کی کانوں کو نیلامی کے لیے پیش کرتے ہوئے، نیلامی کی 9ویں قسط حال ہی میں دسمبر 2023 میں شروع کی گئی تھی۔ کوئلہ/لگنائٹ والی ریاستوں جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ سے متعلق کانیں نیلامی کی 9ویں قسط کے تحت آتی ہیں۔ کوئلہ کی وزارت نے اب تک 2020 میں وزیر اعظم کی طرف سے شروع کی گئی مکمل طور پر شفاف آن لائن نیلامی کے تحت نیلامی کے سات راؤنڈ کامیابی کے ساتھ مکمل کیے ہیں۔
پہلے ہی نیلام شدہ کانوں سے کوئلے کی کان کنی سے 33,343 کروڑ روپے کی سالانہ آمدنی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ 220.90 ملین ٹن سالانہ (ایم ٹی پی اے) کی مجموعی چوٹی کی شرح کی صلاحیت کی سطح پر پیداوار پر غور کرتے ہوئے ایک بار جب یہ کانیں مکمل طور پر کام کرنے لگ جائیں گی، تو یہ بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر تقریباً تین لاکھ افراد کے لیے روزگار پیدا کریں گی۔
تجارتی کوئلے کی کان کنی سے ملک میں نئی سرمایہ کاری آنے کی امید ہے اور نیلامی سے حاصل ہونے والی پوری آمدنی کوئلہ بردار ریاستوں جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، تلنگانہ، اروناچل پردیش ، بہار اور آسام کو مختص کی جائے گی ۔
***********
ش ح ۔ ج ق - م ش
U. No.3285
(Release ID: 1993377)
Visitor Counter : 105