عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

اختتام سال  کا جائزہ- انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ- 2023


وزارت کی جانب سے  17 سے 18 فروری 2023 تک  منعقد  چنتن شیویر میں ،عزت مآب وزیر اعظم  نے گورننس میں اپنے وسیع تجربات کا اشتراک کیاتھااور حکام پر زور دیا تھا کہ غیر ذاتی طرز حکمرانی کے اصول کو گہری ذاتی وابستگی  میں تبدیل کئے جانے کی ضرورت ہے

سول سروسز ڈے کا اہتمام 20-21 اپریل، 2023 کو کیا گیا تھا، جس کا موضوع تھا’’وکست بھارت- شہریوں کو بااختیار بنانا اور آخری میل تک پہنچنا‘‘۔عزت مآب وزیر اعطم نے21 اپریل 2023 کو 15 ایوارڈز سے نوازا تھا

گڈ گورننس ہفتہ 2023 کی تقریبات کا اہتمام۔عزت مآب وزیر اعظم نے تیسرے  سپتاہ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

2023 میں تقریباً 19.5 لاکھ شکایات کا ازالہ مرکزی/ریاستی حکومتوں نے سی پی جی آر اے ایم ایس انٹرفیس کے ذریعے کیا

خصوصی مہم 3.0 مرکزی حکومت میں نافذ کی گئی اوریہ حکومت میں التوا کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے کی ہندوستان کی سب سے بڑی مہم تھی۔ 2021-2023 کی مدت میں خصوصی مہمات 1.0، 2.0 اور 3.0 سے 1162.49 کروڑ روپےکی آمدنی ہوئی

ای-گورننس پر 26 ویں قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا ’وکست بھارت – شہریوں کو بااختیار بنانا‘۔عزت مآب وزیرمملکت (پی پی) نے 16 قومی ایوارڈز پیش کیے

سال کے دوران ممبئی، بھوپال اور جے پور میں گڈ گورننس اور ای گورننس کے موضوعات پر تین علاقائی کانفرنسوں کا انعقاد

گڈ گورننس اور ای-گورنمنٹ ویبینار سیریز کے تحت، بہترین طرز عمل کے وسیع تر پھیلاؤ کے لیے 10 گڈ گورننس اور 3 ای-گورنمنٹ ویبنار کا اہتمام کیا گیا

نومبر 2023 میں فیصلہ سازی میں فائل کی نقل و حرکت کے 4.11 درجے کے ساتھ، نئے شروع کیے گئے ای-آفس اینالیٹکس ڈیش بورڈ کے مطابق، سکریٹریٹ ریفارمز نے آئی ای ڈی ایم میں اہم سنگ میل عبورکیا

بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کے تحت منعقدہ اہم ایل او آئی اورجے ڈبلیو جی میٹنگیں منعقد ہوئیں

این ای ایس ڈی اے2023 کے لیے کام شروع کیا گیا اور’این ای ای ڈی اے-وے فارورڈ‘کی 9 رپورٹیں شائع کی گئیں۔ مختلف ریاستوں اوریوٹی حکومتوں کے ذریعہ 16000 سے زیادہ ای خدمات دستیاب ہیں

سی پی جی آر ایم ایس رپورٹس، ایم جی ایم جی، 25 آر سی کا سفر اور خصوصی مہم کی تشخیصی رپورٹس پر متعدد اشاعتیں

ابھینو پہل سیریز سنسد ٹی وی پر نشر کی گئی

ایک انوویشن پورٹل کو ایوارڈ یافتہ بہترین طریقوں کے ذخیرہ کے طور پر تیار کیا گیا ہے

این سی جی جی کے ذریعے ایم ای اے کےآئی ٹی ای سی پروگرام کے تحت بین الاقوامی صلاحیت سازی کے پروگرام

ریاستی تعاون پر مبنی اقدام اسکیم کے تحت ریاستوں کی صلاحیت کی تعمیر

Posted On: 04 JAN 2024 3:46PM by PIB Delhi

محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) نے کیلنڈر سال 2023 کے لیے کارکردگی کا اپنا سالانہ کیلنڈر جاری کیا۔ محکمے کی حصولیابیوں کا ایک مختصر جائزہ ذیل میں دیا گیا ہے:

2023 میں جی اے آر پی جی کے اہم اقدامات/ کامیابیاں

  1. چنتن شیور:

17 سے 18 فروری 2023 تک عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے چنتن شیور میں،ڈی اے آر پی جی نے عوامی شکایات کے ازالے پر غور کیا۔ وزیر اعظم نے گورننس میں اپنے وسیع تجربات کا اشتراک کرتے ہوئے حکام پر زور دیا کہ غیر ذاتی طرز حکمرانی کے ماڈلز کو گہری ذاتی وابستگی کے ذریعے زندگی تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ چنتن شیور نے حکمرانی کا ایک مستقبل کا نمونہ پیش کیا۔

  1. سول سروسز کا دن

20-21 اپریل، 2023 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں 16 ویں سول سروسز ڈے کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کا موضوع تھا’وکست بھارت- شہریوں کو بااختیار بنانا اور آخری میل تک پہنچنا‘۔ عزت مآب وزیر اعظم نے 21 اپریل 2023 کو 15 ایوارڈز سے نوازا۔حکومت کے 26,000 افسران کے ہائبرڈ موڈ میں شرکت کے ساتھ، اس سول سروس ڈے میں اب تک کی سب سے بڑی شرکت دیکھنے میں آئی۔

  1. تیسرا سوشاسن سپتاہ

حکومت ہند کے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے ذریعہ ہفتہ بھر کی تقریبات کے ساتھ گڈ گورننس ہفتہ 2023 منعقد کیا گیا۔ عزت مآب وزیر اعظم نے تیسرے سوشاسن سپتاہ کی کامیابی کے لیے اپنی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ’’امرت کال میں ہمیں پنچ پران کے اصولوں سے رہنمائی ملتی ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’2047 تک کے سال ایک مضبوط، جامع اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے وژن کو پورا کرنے کا موقع ہیں۔ ہندوستان کے لیے ’یہی وقت ہے، صحیح وقت ہے‘۔

ایم او ایس (پی پی) نے 19 دسمبر 2023 کو بھیم آڈیٹوریم، ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر، نئی دہلی میں گڈ گورننس ہفتہ (سوشاسن سپتاہ) کی تقریبات کا افتتاح کیا۔ ریاستی حکومتوں کے نمائندوں اور ملک بھر کے تمام اضلاع کے ضلع کلکٹروں نے ورچوئل موڈ میں حصہ لیا۔

  1. خصوصی مہم 3.0

خصوصی مہم 3.0 مرکزی حکومت میں ڈی اے آر پی جی کے ذریعہ نافذ کی گئی تھی اور سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اورجو حکومت میں التوا کو کم کرنے کے لئے ہندوستان کی سب سے بڑی مہم تھی جس نے بہت سے بہترین طریقوں اور سنگ میلوں کا مشاہدہ کیا ہے۔

پی ایم مودی سے متاثر ہو کر، ’’سوچھتا‘‘ میں  تکمیلی نقطہ  نظر، خصوصی مہم 3.0 کو پورے ہندوستان میں 2.59 لاکھ دفاتر میں لاگو کیا گیا، 164 لاکھ مربع فٹ دفتر کی جگہ خالی کرائی گئی، 49.55 لاکھ فائلوں کا جائزہ لیا گیا، 5.22 لاکھ پی جی کیسوں کا ازالہ کیا گیا۔ 2021-2023 کی مدت میں خصوصی مہمات 1.0، 2.0 اور 3.0 سے 1162.49 کروڑ روپے  کی آمدنی ہوئی؛ 2023 میں خصوصی مہم 3.0 میں 556.35 کروڑ روپے کمائے گئے۔

  1. عوامی شکایات کا مؤثر ازالہ:

2023 میں، تمام مرکزی وزارتوں/محکموں کو تقریباً 19,45,583 شکایات اور 1,79,892 کے قریب اپیلیں موصول ہوئیں۔ 2023 میں، تقریباً 7,32,355 فیڈ بیکس بی ایس این ایل کال سینٹر کے ذریعے شہریوں سے جنوری سے نومبر تک براہ راست ان کی شکایات کے ازالے کے لیے جمع کیے گئے۔

2023 میں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل میں متعارف کرائی گئی ٹیکنالوجی میں اضافہ شامل ہے۔

  1. سی پی جی آر اے ایم ایس موبائل ایپ کا آغاز،

  2.   انٹیلجنٹ گریوینس مانیٹرنگ ڈیش بورڈ اور ٹری ڈیش بورڈ کا آغاز، اور

  3. سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کے ساتھ اے آئی پر مبنی بھاشنی کا انضمام۔

6.قومی ای گورننس کانفرنسیں

ڈی اے آر پی جی نے مدھیہ پردیش کی حکومت کے ساتھ مل کر 24 اور 25 اگست 2023 کو بریلینٹ کنونشن سینٹر، اندور میں 26ویں قومی کانفرنس آن ای گورننس (این سی ای جی) کا انعقاد کیا۔عزت مآب وزیرمملکت (پی پی) نے ایوارڈ اسکیم کے 5 زمروں/ ذیلی زمروں کے تحت 16 قومی ایوارڈ برائے ای-گورننس 2023 پیش کئے۔ تکنیکی اجلاسوں میں حکومت ہند، ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام حکومتوں، صنعت، اکیڈمی اور نجی شعبے کے تقریباً 1000 مندوبین نے شرکت کی۔

7.علاقائی کانفرنسیں

 

  • محکمہ نے حکومت مہاراشٹر کے تعاون سے ممبئی میں 23 سے 24 جنوری 2023 کو ممبئی میں ’’ ای گورننس‘‘ کے موضوع پر 2 روزہ علاقائی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ عزت مآب ایم او ایس (پی پی) نے 24 جنوری 2023 کو گڈ گورننس ہفتہ 2022- ملک گیر مہم ’پرشاسن گاون کی اور 2022‘ کی کامیابیوں پر ایک کافی ٹیبل بک جاری کی۔

  • اچھی حکمرانی کے طریقوں پر ایک دو روزہ علاقائی کانفرنس 06-07 مارچ 2023 کو بھوپال (ایم پی) میں منعقد ہوئی۔ ڈیجیٹل سکریٹریٹس- وے فارورڈ، ای-سروس ڈیلیوری، اور مدھیہ پردیش کے کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے ڈیجیٹل اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

  • حکومت راجستھان کے تعاون سے 4 تا 5 اکتوبر 2023 کو جے پور میں گڈ گورننس پر ایک دو روزہ علاقائی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں 2022 ایوارڈ یافتگان میں سے 7 زمروں میں 13 ایوارڈ یافتہ شامل تھے۔

8.گڈ گورننس ویبنار اور ای گورنمنٹ ویبنار

2023 میں، نیشنل گڈ گورننس ویبینار سیریز کی پہل کے تحت 10 قومی ویبینارز کا انعقاد کیا گیا جس میں دو وزیر اعظم سے ایوارڈ یافتہ افراد ہر ویبینار میں  کلیدی اسپیکر کے طور پر شامل ہوئے تاکہ ان کی تقلید کرتے ہوئے بہترین گڈ گورننس کے طریقوں کو وسیع تر پھیلایا جا سکے۔

عزت مآب نائب صدر جمہوریہ نے وگیان بھون میں سول سروسز ڈے 2023 کے پروگرام کے دوران 20 اپریل 2023 کو نیشنل گڈ گورننس ویبینار سیریز (23-2022) پر کمپنڈیم جاری کیا۔

محکمہ نے ستمبر 2023 سے ماہانہ قومی ای-گورننس ویبینار سیریز (این ای جی ڈبلیو  2023-24) کا آغاز کیا تاکہ ہندوستان کے ایوارڈ یافتہ ای-گورننس کے طریقوں کو پھیلایا جا سکے۔ ویبینار میں، نیشنل ایوارڈز برائے ای گورننس (این اے ای جی) کے ایوارڈز اپنے اقدامات پیش کرتے ہیں، اپنے تجربات اور نفاذ کے چیلنجوں کا اشتراک کرتے ہیں۔ نیشنل ای گورننس ویبینار سیریز (این ای جی ڈبلیو2023-24) میں تین ویبینارستمبر، اکتوبر اور دسمبر کے مہینے میں منعقد کیے گئے ہیں۔ ہر ویبینار میں تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تقریباً 1000 شرکاء نےورچوئل موڈ میں شرکت کی جن میں ڈی سی/ڈی ایم ، ریاستی حکومت کے افسران اور متعلقہ لائن محکموں کے افسران شامل ہیں۔

9.ای آفس اینالیٹکس کا نفاذ

دسمبر 2023 میں شروع کیے گئے ای-آفس اینالیٹکس ڈیش بورڈ کے ذریعے دستیاب تازہ ترین ای-آفس ڈیٹا کے مطابق، مرکزی حکومت کی وزارتوں اور محکموں  کی  حصولیابیاں یہ ہیں:

  • کل فائلوں میں سے 90 فیصد ای-فائلوں کی تخلیق میں ای-آفس کو اپنانا۔

  • تمام رسیدوں کا 90فیصد ڈیجیٹلائزیشن ای رسیدوں میں۔

  • ای-آفس فائل موومنٹ میں فیصلہ سازی کی سطح 2020 میں 8.01 سے نومبر 2023 میں 4.11 تک گرنے کے ساتھ تاخیر کی موثر کامیابی کے ذریعے آئی ای ڈی ایم کا کامیاب نفاذ۔

10.بین الاقوامی تبادلے اور تعاون

بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کے تحت تمام قومی حکومتوں میں معلومات، بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے کے مقصد کے ساتھ 2 نومبر 2023 کو فرانس کے ساتھ عملہ، عوامی شکایات اور پنشن (ڈی اے آر پی جی) اور پبلک سیکٹر کی تبدیلی کی وزارت اور فرانسیسی جمہوریہ کی سول سروس تین (3) سال کی مدت کے لیے پبلک ایڈمنسٹریشن اور انتظامی اصلاحات میں تعاون پر ایک  مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے گئے۔

مزید برآں، جمہوریہ سنگاپور کے پبلک سروس ڈویژن کے ساتھ ایم او یو کی 6 جولائی 2023 کو 31 مئی 2028 تک پانچ سال کی مدت کے لیے تجدید کی گئی۔

جوائنٹ ورکنگ گروپ/سینئر کنسلٹیٹو باڈی کے اجلاسوں کا ایک سلسلہ عملی طور پر مختلف ممالک کے ساتھ منعقد کیا گیا جن میں پرتگالی جمہوریہ کی انتظامی جدید کاری ایجنسی، اور پبلک سروس کمیشن آف دی ریپبلک آف گیمبیا کا انعقاد 21 اگست اور 09 نومبر 2023 کو ہوا۔ڈی اے آر پی جی اور آسٹریلوی پبلک سروس کمیشن نے مشترکہ طور پر 6 اپریل اور 8 اگست 2023 کو ویبنارز کا اہتمام کیا۔

آئی آئی اے ایس، برسلز کے ساتھ بات چیت کی بنیاد پر، محکمہ نے مئی 2023 میں اعلان کیا کہ ہندوستان فروری 2025 میں نئی دہلی میں 2025 آئی اے ایس کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

11. این ای ایس ڈی اے 2023 اور این ای ایس ڈی اے وے فارورڈ

نیشنل ای-سروس ڈیلیوری اسسمنٹ (این ای ایس ڈی اے) کے دو سالہ مطالعہ کے تحت، محکمے نے جولائی 2023 میں پورٹل کے آغاز کے ساتھ این ای ایس ڈی اے 2023 کا کام شروع کیا۔ محکمے نے نفاذ کی صورتحال  پر ’’ این ای ایس ڈی اے  وے فارورڈ‘‘ڈیش بورڈ شروع کیا۔تاکہ این ای ایس ڈی اے 2021 کی سفارشات پر عمل درآمد اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ تمام لازمی ای خدمات کو مقررہ وقت میں شروع کیا جاسکے۔

ڈیٹا کے ان پٹ اور تجزیہ کی بنیاد پراین ا ی ایس ڈی اے وے فارورڈ کی ماہانہ رپورٹس جاری کی جاتی ہیں۔ مارچ 2023 سے شروع ہو کر، نو ماہانہ ایڈیشن پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں۔ نومبر 2023 کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، مختلف ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام حکومتوں کے ذریعہ شہریوں کو 16000 سے زیادہ ای خدمات دستیاب کرائی گئی ہیں۔ مزید برآں، لازمی ای-سروسز کی سیچوریشن لیول این ای ایس ڈی اے 2019 میں 48 فیصد سے 78فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

12.اشاعتیں

13.سی پی جی آر اے ایم ایس

  1. مرکزی وزارتوں/محکموں کے لیے 12 ماہی سی پی جی آر اے ایم ایس رپورٹیں اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 12 ماہی رپورٹیں 2023 میں شائع کی گئی تھیں، اس کے علاوہ سی پی جی آر اے ایم ایس کی سالانہ رپورٹ 2023 کی نگرانی اور کورس کی اصلاح کے لیے شکایات کے ازالے کو بہتر بنایا گیا تھا۔

  2. ڈی اے آر پی جی نے مرکزی وزارتوں/محکموں کے لیے مئی 2023 میں ایک نیا اور جامع شکایات کے ازالے کی تشخیص اور اشاریہ (جی آر اے آئی) متعارف کرایا، جس میں 4 جہتیں اور 11 اشارے شامل تھے۔ کیلنڈر سال 2022 کے لیے مرکزی سیکرٹریٹ میں جی آر اے آئی کی رپورٹ بھی سال 2023 میں شائع کی گئی تھی۔

2 .علاقائی 25کانفرنسوں کا سفرنامہ:

ڈ ی اے آر پی جی نے گزشتہ نو سالوں میں کامیابی کے ساتھ 25 علاقائی کانفرنسوں کا انعقاد کرکے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ یہ وسیع رسائی وزیر اعظم کے اس وژن کی عکاسی کرتی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ملک کا کوئی بھی گوشہ انتظامی عمدگی اور عوامی خدمات کو بہتر بنانے کی مہم سے اچھوتا نہ رہے۔ یہ کانفرنسیں ہندوستان بھر میں منعقد کی گئی ہیں۔ 25 علاقائی کانفرنسوں کا سفر (2014-2023) دسمبر 2023 میں جاری ہونے والی اشاعت میں پیش کیا گیا تھا۔ 7500 سے زیادہ سرکاری ملازمین نے ان علاقائی کانفرنسوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔

3.خصوصی مہم کی تجزیاتی رپورٹ:

خصوصی مہم 3.0 پر تجزیاتی رپورٹ بھی 2023 میں ڈی اے آر پی جی کی طرف سے جاری کی گئی تھی۔ یہ خصوصی مہم 3.0 کے دوران حکومت ہند کی وزارتوں/محکموں میں کیے گئے کام کے لیے ایک ریڈی ریکونر کے طور پر کام کرتی ہے اورتقلید کے لیے وزارتوں/محکموں میں بہترین طریقوں کو حاصل کرتی ہے۔

4.ایم جی ایم جی

ای میگزین ایم جی ایم جی، 2022 میں وزیر اعظم ایوارڈ حاصل کرنے والے قابل ذکر اقدامات کو شامل کرتی ہے،اسے جنوری-جون 2023 کے ایڈیشن کے لیے مرتب کیا گیا تھا۔ 15 ممتاز اقدامات کی اس تالیف کی باضابطہ نقاب کشائی جولائی 2023 میں کی گئی تھی جس کا مقصد وسیع تر پھیلاو میں سہولت فراہم کرنا تھا۔ 25 علاقائی کانفرنسوں (2014-2023) کے سفر پر ای جرنل ایم جی ایم جی کا ایک خصوصی ایڈیشن 19 دسمبر 2023 کو گڈ گورننس ڈے کے موقع پر شائع  کیا گیا  اورعزت مآب ایم او ایس(پی پی ) کے ذریعہ  جاری کیا گیا۔

13.بین الاقوامی صلاحیت سازی کے پروگرام

جنوری سے دسمبر 2023 تک،این سی جی جی نے 28 بین الاقوامی صلاحیت سازی کے پروگرام منعقد کیے ہیں۔ ان میں سے،ایم ای اے، آئی ٹی ای سی  کے ساتھ شراکت میں 16 پروگرام کیے گئے، خاص طور پر، 13 بنگلہ دیش کے لیے، 2 کمبوڈیا کے لیے، اور 1 گیمبیا کے لیے۔ مزید برآں، آئی او آر ڈویژن،ایم ای اے کے تحت مالدیپ کے لیے 12 پروگرام منعقد کیے گئے۔

 

14.ریاست کے تعاون سے شروع کی گئی اسکیمیں- ریاستی تعاون کی پہل کی اسکیموں کے تحت 14 نئے پروجیکٹوں کو مختلف ریاستوں جیسے تلنگانہ، کیرالہ، ہماچل پردیش، اتر پردیش، ناگالینڈ، پنجاب، ایم پی وغیرہ کے ساتھ ای-آفس حل، انتظامی اصلاحات، عوامی شکایات کا ڈیجیٹلائزیشن، ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے ذریعے روڈ سیفٹی کا حل وغیرہ  کے موضوعات پر منظوری دی گئی۔ ۔

ڈی اے آر پی جی کی’’ای-پریسیڈنٹ بک‘‘ کو عزت مآب ایم او ایس  (پی پی) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 29 ستمبر 2023 کو خصوصی مہم 3.0 کے حصے کے طور پر لانچ کیا تھا اور اسے ڈی اے آر پی جی کے ای-آفس کے نالج مینجمنٹ سسٹم پر رکھا گیا ہے۔

15.ابھینو پہل ای سیریز

سنسد ٹی وی میں ایک پروگرام ابھینو پہل کا آغاز وزیر اعظم ایوارڈز کے تحت ایوارڈ یافتہ اقدامات کے بہترین طریقوں کو پھیلانے کے لیے کیا گیا تھا۔

16.ڈسٹرکٹ گڈ گورننس انڈیکس (ڈی جی جی آئی)

محکمہ کی اس اگلی نسل کے انتظامی اصلاحات کے تحت، جس میں ضلعی سطح پر بینچ مارکنگ گورننس شامل ہے، ڈی جی جی آئی گجرات کو 21 مئی 2023 کو جاری کیا گیا تھا، اورڈی جی جی آئی اروناچل پردیش کو 8 جون، 2023 کو متعلقہ ریاستی حکومتوں کے تعاون سے جاری کیا گیا تھا۔

17.ڈی اے آر پی جی کے ذریعے منائے جانے والے دیگر واقعات:

  1. یوم دستور کی تقریبات:

محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) میں یوم آئین منایا گیا۔ ان تقریبات میں ڈی اے آر پی جی کے عہدیداروں کے ذریعہ ’ہندوستان کے آئین کی تمہید‘ کا وِرد، مضمون نویسی کا مقابلہ اور ہندوستان کے آئین پر کوئز شامل تھے۔ اس موقع پر ’’ہندوستانی آئین اور بنیادی فرائض‘‘ کے موضوع پر ایک ویبینار بھی منعقد کیا گیا جس میں پروفیسر راجندر کور، ڈین فیکلٹی آف لاء، پنجاب یونیورسٹی مقرر تھیں۔

  1. خواتین کے عالمی دن کی تقریبات:

ڈی اے آر پی جی کی جانب سے 07.03.2023 کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پرآئی ڈبلیو ڈی ایونٹس کے ایک حصے کے طور پر ’’سول سروس-لیڈرشپ اینڈ گورننس میں خواتین‘‘کے موضوع پر ایک گول میز قومی ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں تمام وزارتوں/ محکموں، ریاستی اے آر محکموں اور ضلع کلکٹروں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00179R2.jpg

 

***********

ش ح ۔   ج ق  - م ش

U. No.3274



(Release ID: 1993335) Visitor Counter : 84


Read this release in: Tamil , English , Hindi