ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات، جنگلات، اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے اندور، بھوپال اور اُدے پور کے لیے مرطوب زمینوں کے رام سر کنونشن کے تحت ویٹ لینڈ سٹی ایکری ڈٹیشن کے لیے تجاویز داخل کیں
Posted On:
04 JAN 2024 7:56PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے مرطوب زمینوں کے رام سر کنونشن کے تحت اندور (مدھیہ پردیش)، بھوپال (مدھیہ پردیش) اور اُدے پور (راجستھان) کے ویٹ لینڈ سٹی ایکری ڈٹیشن (ڈبلیو سی اے) کے لیے بھارت سے تین نامزدگیاں داخل کی ہیں۔ یہ پہلے تین ہندوستانی شہر ہیں جن کے لیے میونسپل کارپوریشنوں کے تعاون سے متعلقہ ریاستی ویٹ لینڈز اتھارٹیز سے موصول ہونے والی تجاویز کی بنیاد پر ڈبلیو سی اے کے لیے نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں۔ ان شہروں میں اور ان کے آس پاس موجود مرطوب زمینیں اپنے شہریوں کو سیلاب کے ضوابط، روزی روٹی کمانے کے مواقع اور تفریحی اور ثقافتی اقدار کے لحاظ سے بہت سے فوائد فراہم کرتی ہیں۔ سِرپور مرطوب زمین (اندور میں رام سر سائٹ)، یشونت ساگر (اندور کے قریب رام سر سائٹ)، بھوج کی مرطوب زمین (بھوپال میں رام سر سائٹ)، اور ادے پور میں اور اس کے آس پاس مختلف مرطوب زمینیں (جھیلیں) ان شہروں کی لائف لائن ہیں۔
نامزد کیے گئے تین شہروں میں شامل ہیں:
اندور: ہولکر راج گھرانے کے ذریعہ قائم کیا گیا، اندور ہندوستان کا سب سے صاف ستھرا شہر ہے اور اپنی بہترین صفائی ستھرائی ، پانی اور شہری ماحول کے لیے ہندوستان کا اسمارٹ سٹی ایوارڈ 2023 حاصل کرنے والا شہر ہے۔ شہر کی ایک رام سر سائٹ سر پور جھیل کو آبی پرندوں کے اجتماع کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر شناخت کیا گیا ہے اور اسے پرندوں کی پناہ گاہ کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔ 200 سے زیادہ ویٹ لینڈ متروں کا ایک مضبوط نیٹ ورک پرندوں کے تحفظ اور سارس کرین کی حفاظت کے لیے مقامی کمیونٹی کو حساس بنانے میں مصروف ہے۔
اندور میں واقع سرپور کا ایک منظر
بھوپال : ہندوستان کے صاف ستھرے شہروں میں سے ایک جس نے اپنے ڈرافٹ سٹی ڈیولپمنٹ پلان 2031 میں مرطوب زمینوں کے ارد گرد کنزرویشن حلقے تجویز کیے ہیں۔ بھوج کی مرطوب زمین ، رامسر سائٹ شہر کی لائف لائن ہے، جو عالمی معیار کے مرطوب علاقوں کے تشریحی مرکز، جل ترنگ سے لیس ہے۔ مزید برآں، بھوپال میونسپل کارپوریشن کے پاس ایک کلی طور پر وقف جھیل کنزرویشن سیل ہے۔ 300 سے زیادہ ویٹ لینڈ متروں کا نیٹ ورک ویٹ لینڈ مینجمنٹ اور سارس کرین کے تحفظ میں مصروف ہے۔
بھوپال میں بھوج ویٹ لینڈ کا ایک منظر
اُدے پور: راجستھان میں واقع یہ شہر پانچ بڑے مرطوب علاقوں یعنی پچولا، فتح ساگر، رنگ ساگر، سوروپ ساگر اور دودھ تلائی، سے گھرا ہوا ہے۔ یہ مرطوب زمینیں شہر کی ثقافت اور شناخت کا ایک لازمی حصہ ہیں، شہر کے مائیکرو کلائمیٹ کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہیں، اور شدید موسمی حالات کو معتدل بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
اُدے پور میں فتح ساگر ویٹ لینڈ کا ایک منظر
ویٹ لینڈ سٹی ایکری ڈٹیشن (ڈبلیو سی اے): شہری اورآس پاس کے ماحول میں مرطوب زمینوں کو اہمیت کو تسلیم کرنے اور ان مرطوب زمینوں کے تحفظ و بقا کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی غرض سے، رام سر کنونشن نے 2015 میں منعقدہ سی او پی 12 کے دوران قرارداد XII.10 کے تحت ایک رضاکارانہ مرطوب شہر اجازت نامہ نظام کو منظوری دی جو ایسے شہروں کو تسلیم کرتا ہے جنہوں نے اپنے شہری مرطوب علاقوں کے تحفظ کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں۔ ویٹ لینڈ سٹی ایکری ڈٹیشن اسکیم کا مقصد شہری اور مضافاتی شہری مرطوب علاقوں کے تحفظ اور دانشمندانہ استعمال کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کے لیے پائیدار سماجی و اقتصادی فوائد کو مزید فروغ دینا ہے۔مزید برآں، یہ اجازت نامہ ان شہروں کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کرتا ہے جو مرطوب علاقوں کے قریب اور ان پر انحصار کرتے ہیں، بنیادی طور پر بین الاقوامی اہمیت کے حامل مرطوب علاقے، بلکہ دیگر تحفظ کے زمرے کی حیثیت کے حامل گیلے علاقوں کو بھی، تاکہ ان قیمتی ماحولیاتی نظاموں کے ساتھ مثبت تعلقات کو فروغ دیا جا سکے باضابطہ طور پر تسلیم شدہ ہونے کے لیے، ویٹ لینڈ سٹی ایکریڈیشن کے امیدوار کو ان چھ بین الاقوامی معیاروں میں سے ہر ایک کو لاگو کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے معیارات کو پورا کرنا چاہیے جن کا ذکر کیا گیا ہے ڈبلیو سی اے کے لیے آپریشنل گائیڈنس آف دی رامسر کنونشن آن ویٹ لینڈز میں کیا گیا ہے ۔ یہ رضاکارانہ سکیم ان شہروں کے لیے ایک موقع فراہم کرتی ہے جو اپنی قدرتی یا انسانی ساختہ آبی زمینوں کی قدر کرتے ہیں تاکہ وہ گیلے علاقوں کے ساتھ مضبوط مثبت تعلقات کا مظاہرہ کرنے میں اپنی کوششوں کے لیے بین الاقوامی شناخت اور مثبت برانڈنگ کے مواقع حاصل کریں۔
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی جاری امرت دھروہر پہل قدمی ، جس کا اعلان اس سال کے بجٹ کے طور پر کیا گیا تھا، اس کا مقصد بھی رام سر سائٹوں کے تحفظ کی منفرد اقدار کو فروغ دے کر یہی اہداف حاصل کرنا ہے۔ اس پس منظر میں ڈبلیو سی اے نہ صرف شہری اور مضافاتی شہری مرطوب علاقوں کے تحفظ کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرے گا بلکہ ملک بھر میں امرت دھروہار کے نفاذ میں بھی مدد کرے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:3268
(Release ID: 1993255)
Visitor Counter : 117