بجلی کی وزارت

این ایچ پی سی نے گجرات حکومت کے جی پی سی ایل کے ساتھ، مجوزہ 750 میگاواٹ کے کپا  پمپڈ ہائیڈرو اسٹوریج پروجیکٹ میں 4000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کی خاطر  مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 04 JAN 2024 7:45PM by PIB Delhi

صاف اور سبز توانائی کی سمت ایک قدم بڑھاتے ہوئے این ایچ پی سی نے مجوزہ 750 میگاواٹ کے کپاپمپڈ ہائیڈرو اسٹوریج پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کے لیے گجرات پاور کارپوریشن لمیٹڈ، حکومت گجرات کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ ایم او یو کے مطابق، این ایچ پی سی گجرات کے چھوٹا ادے پور میں واقع مجوزہ پروجیکٹ میں ایک اندازے کے مطابق 4000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔

این ایچ پی سی اور گجرات حکومت توانائی ذخیرہ کرنے کے لیے ایک مؤثر حل کے طور پر پمپ شدہ ہائیڈرو اسٹوریج منصوبوں کو تیار اور استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس منصوبے پر عمل درآمد سے روزگار کے نمایاں مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی معیشت کو فروغ ملے گا۔

’درخشاں گجرات‘ کے زیر اہتمام گجرات کے گاندھی نگر سکریٹریٹ میں 3 جنوری 2024 کو مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے پر گجرات کے وزیر اعلی جناب بھوپیندر پٹیل اور گجرات حکومت کے وزیر توانائی جناب کانو بھائی دیسائی کی موجودگی میں ، جی پی سی ایل حکومت گجرات کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب ارون مہیش بابو اور این ایچ پی سی کے قابل تجدید توانائی اور گرین ہائیڈروجن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب وی آر شریواستو نے دستخط کیے ۔

مفاہمت نامے کا مقصد صاف اور سبز توانائی کے قومی مقصد یعنی 2030 تک 500 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کا حصول اور 2070 تک خالص صفر  ہدف حاصل کرنا ہے۔

این ایچ پی سی لمیٹڈ بھارت کی معروف ہائیڈرو پاور کمپنی ہے۔ این ایچ پی سی کے پاس اپنے 25 پاور اسٹیشنوں کے ذریعے قابل تجدید توانائی (ہوا اور شمسی توانائی سمیت) کی کل تنصیب شدہ صلاحیت ہے، جس میں ماتحت اداروں کے ذریعے 1،520 میگاواٹ شامل ہیں۔ اس وقت این ایچ پی سی (ماتحت اداروں اور جوائنٹ وینچر کمپنیوں سمیت) 10,449 میگاواٹ کی مجموعی تنصیب شدہ صلاحیت کے ساتھ 15 منصوبوں کی تعمیر میں مصروف ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 3266



(Release ID: 1993236) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi , Telugu