تعاون کی وزارت
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے’’آتم نربھر بھارت‘‘ کے وژن کی سمت میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کل نئی دہلی میں تور کی دال اگانے والے کسانوں کے لیے رجسٹریشن ، خریداری اور ادائیگی پورٹل کا آغاز کریں گے
کسانوں پر مرکوز اس پہل کا مقصد نافیڈ اور این سی سی ایف کے ذریعہ خریداری کے ذریعہ بہتر قیمتوں کے ساتھ تور کی دال پیدا کرنے والوں کو بااختیار بنانا ، منظم طریقہ کار اور براہ راست بینک منتقلی ، اس طرح گھریلو دالوں کی پیداوار کو بڑھانا اور درآمدی انحصار کو کم کرنا ہے
پورٹل پر رجسٹرڈ کسانوں سے دالوں کے بفر اسٹاک اور ایم ایس پی یا مارکیٹ قیمت ، جو بھی زیادہ ہو ، کے لیے خریداری کی جائے گی
تور دال پروکیورمنٹ پورٹل کا اجرا حکومت کے نئے سبز انقلاب کے جامع وژن کی علامت ہوگا جس میں گندم اور چاول جیسی روایتی فصلوں کے ساتھ دلہن اور تلہن بھی شامل ہوں گی
Posted On:
03 JAN 2024 7:58PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کے وژن کی سمت میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ کل نئی دہلی میں بھارت کے تور پیدا کرنے والے کسانوں کے اندراج ، خریداری اور ادائیگی کے لیے پورٹل کا آغاز کریں گے۔ وہ دالوں میں خود انحصاری کے موضوع پر منعقدہونے والے قومی سمپوزیم سے بھی خطاب کریں گے۔
کسانوں پر مرکوز اس اقدام کا مقصد تور دال پیدا کرنے والوں کو بہتر قیمتوں کے ساتھ بااختیار بنانا ہے، جس کے لیے نافیڈ اور این سی سی ایف کے ذریعے خریداری، ہموار طریقہ کار اور براہ راست بینک ٹرانسفر شامل ہیں، جس سے دالوں کی گھریلو پیداوار میں اضافہ ہوگا اور درآمدپر انحصار کم ہوگا۔ اس کے تحت حکومت ہند کے صارفین کے امور کے شعبے کے رہنما خطوط کے مطابق نافیڈ اور این سی سی ایف کے پورٹل پر رجسٹرڈ کسانوں سے دالوں کا بفر اسٹاک خریدا جائے گا اور ایم ایس پی یا مارکیٹ قیمت، جو بھی زیادہ ہو، کسانوں کو ادا کی جائے گی۔
پورٹل پر رجسٹریشن، خریداری اور ادائیگی کا عمل ایک ہی میڈیم پر دستیاب ہوگا۔ کسانوں کی پورٹل رجسٹریشن براہ راست یا پی اے سی ایس اور ایف پی او کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔ کسانوں کو ادائیگی نافیڈ کے ذریعہ براہ راست ان کے نقشہ بند بینک اکاؤنٹ میں کی جائے گی اور اس میں کوئی ایجنسی شامل نہیں ہوگی۔ پورا عمل کسانوں پر مرکوز ہے جس میں کسان خود رجسٹریشن سے لے کر ادائیگی تک کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکتے ہیں۔
یہ پہل ’’آتم نربھر بھارت‘‘ مہم کی تکمیل کرتی ہے۔ یہ پورٹل مہاراشٹر، آندھرا پردیش، تلنگانہ، گجرات، کرناٹک اور جھارکھنڈ میں تور دال کے کاشتکاروں کے لیے پورے عمل کو آسان بنائے گا، رجسٹریشن، خریداری اور ادائیگی کے عمل کو آسان بنائے گا۔ اس کا مقصد کسانوں سے براہ راست بفر اسٹاک کا 80 فیصد خرید کر درآمدات پر انحصار کم کرنا ہے۔ یہ نہ صرف خوراک کی پیداوار کو محفوظ بنائے گا بلکہ قوم کے مستقبل کے غذائی تحفظ کو بھی یقینی بنائے گا۔ کثیر لسانی الیکٹرانک پورٹل https://esamridhi.in کسانوں، نافیڈ اور متعلقہ سرکاری محکموں کو جوڑے گا، بہتر رسائی کے لیے عمل کو ہموار کرے گا۔
تور دال پروکیورمنٹ پورٹل کا اجرا حکومت کے نئے سبز انقلاب کے جامع وژن کی علامت ہوگا جس میں گندم اور چاول جیسی روایتی فصلوں کے ساتھ دالیں اور تیل دار اجناس بھی شامل ہوں گی۔ یہ بھارتی زراعت اور خوراک کے تمام زمروں میں خود انحصاری کی طرف لاکھوں کسانوں کے روشن مستقبل کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 3231
(Release ID: 1992915)
Visitor Counter : 113