وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ ماہی پروری کے سکریٹری ڈاکٹر ابھیلکش لیکھی نے ہریانہ، پنجاب ، راجستھان اور اتر پردیش میں کھارے پانی کے جھینگے کے ایکوا کلچر کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی

Posted On: 03 JAN 2024 8:05PM by PIB Delhi

محکمہ ماہی پروری کے سکریٹری ڈاکٹر ابھیلکش لیکھی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ہریانہ ، پنجاب ، راجستھان اور اتر پردیش کے علاقوں میں کھارے پانی کے جھینگے کے ایکوا کلچر کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

میٹنگ کے دوران محکمہ ماہی گیری نے ایکوا کلچر کے لیے ممکنہ کھارے زمینی وسائل کے استعمال کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کے لیے ریاستوں ، آئی سی اے آر اور دیگر ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ ان ریاستوں میں خاص طور پر شناخت شدہ 25 اضلاع میں روزگار اور ذریعہ معاش پیدا کرنے کے لیے جھینگے کے ایکوا کلچر کو اپنا کر ان کھارے زمینی وسائل کی، جو زراعت کے لیے موزوں نہیں ہیں،  صلاحیت کو بروئے کار لانے اور جھینگے کی کھپت کے لیے بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔  چاروں ریاستیں اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ پی ایم ایم ایس وائی کے تحت مطلوبہ مدد کے لیے اگلے سال کے لیے سالانہ ایکشن پلان میں ان کے شورہ زدہ علاقوں کی ترقی کے لیے پروجیکٹ تجاویز کو مناسب طریقے سے شامل کیا جائے۔

میٹنگ میں اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ ان ریاستوں میں شورہ زدہ زمین کے ایکوا کلچر کے لیے متعدد چیلنجز ہیں۔ ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے یہ محسوس کیا گیا کہ آئی سی اے آر، ریاستی ماہی گیری کے محکموں اور دیگر ایجنسیوں کی مدد سے ملک کے شمالی حصے میں جھینگے کی کھپت کو فروغ دینے کے لیے بیداری مہم چلائی جاسکتی ہے تاکہ ان ریاستوں کے 25 اضلاع میں ممکنہ کلسٹر اور کلچر ایریا کا سروے کیا جاسکے۔ آئی سی اے آر-سی آئی ایف ای روہتک مرکز اور ریاستی محکمہ ماہی پروری کے درمیان قریبی تعاون کے ساتھ، کسانوں اور کاروباریوں کے لیے آئی سی اے آر-سی آئی ایف ای روہتک مرکز اور راجستھان کے چندگھوٹی کے وی کے میں ورکشاپس اور تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی محسوس کیا گیا کہ تازہ پانی / اندرون ملک فارموں میں سفید جھینگے کے کلچر کے لیے موجودہ رہنما خطوط کا جائزہ لینے ، آئی سی اے آر - سی آئی ایف ای ، روہتک میں موجودہ سہولیات کو مضبوط بنانے کے لیے روڈ میپ تیار کرنے اور شمالی بھارتی ریاستوں میں نمکین آبی زراعت کی پائیدار ترقی کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کے لیے ایک قومی سطح کی کمیٹی تشکیل دی جاسکتی ہے۔

بھارت دنیا میں جھینگے کلچر پیدا کرنے والا پہلا ملک ہے۔ قیمت کے لحاظ سے بھارت کی کل سمندری غذا کی برآمد میں جھینگے کا حصہ 65 فیصد سے زیادہ ہے۔ بھارت میں کھارے پانی کے ایکوا کلچر اور کھارے پانی سے متاثرہ علاقوں میں جھینگے کی کاشت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ بھارت میں تقریبا 1.2 ملین ہیکٹر ممکنہ کھارے پانی کے علاقے ہیں۔ مزید برآں، ساحلی علاقوں میں 1.24 ملین ہیکٹر نمک سے متاثرہ مٹی دستیاب ہے۔ آئی سی اے آر-سی آئی بی اے کی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں تقریبا 8.62 ملین ہیکٹر اندرون ملک نمکین مٹی دستیاب ہے لیکن صرف 1.28 لاکھ ہیکٹر علاقہ کلچر کے تحت ہے۔ حکومت کا مقصد اضافی ایک لاکھ ہیکٹر رقبے کو ایکوا کلچر کے تحت لانا ہے۔

شورہ متاثرہ علاقے زراعت کے لیے موزوں نہیں ہیں۔ تاہم، ان علاقوں کو ایکوا کلچر کے علاقوں میں تبدیل کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔ ہریانہ، پنجاب، راجستھان اور یوپی ریاستوں میں ممکنہ اندرون ملک نمکین علاقوں کو دیکھتے ہوئے محکمہ ماہی گیری نے آج سکریٹری سطح پر جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس میٹنگ میں محکمہ ماہی پروری کے جوائنٹ سکریٹری جناب ساگر مہرا، مذکورہ چاروں ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران اور ضلع ماہی گیری افسران، آئی سی اے آر کے ڈی جی (فشریز سائنس) ڈاکٹر جے کے جینا، آئی سی اے آر-سی آئی ایف ای، ممبئی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر روی شنکر، کوسٹل ایکواکلچر اتھارٹی، چنئی کے سکریٹری ڈاکٹر وسنت کرپا، ڈی او ایف کے سینئر افسران اور آئی سی اے آر کے سائنسدانوں نے بھی شرکت کی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 3232


(Release ID: 1992914) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Telugu