ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر جل جیون مشن کی پیشرفت کا جائزہ لیں گے، کل سے شروع ہونے والے گوا کے تین روزہ دورے کے دوران پی ایم وشوکرما مراکز کا افتتاح کریں گے

Posted On: 03 JAN 2024 6:55PM by PIB Delhi

ہنر مندی کی ترقی اور صنعت سازی، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی  ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت اور جل شکتی کے وزیر جناب راجیو چندر شیکھر کل  سے6 جنوری تک تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیر موصوف گوا میں مختلف مقامات پرجل جیون مشن  کی پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔

4 جنوری کو صبح 11:15 بجے وزیر موصوف رویندر بھون، مرگاؤ میں ’’کشل بھارت، وکست بھارت‘‘پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس تقریب کے دوران، وہ مہارت کی ترقی کے مختلف اقدامات کا افتتاح کریں گے اور پی ایم وشوکرما یوجنا کے ساتھ منسلک ’’گرو کا سمان‘‘ پروگرام میں بھی حصہ لیں گے۔ اس تقریب کو گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت بھی اپنی موجودگی سے رونق بخشیں گے۔

اس تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ مفاہمت ناموں (ایم او یو) کے تبادلے کے ساتھ اہم تعاون کا اعلان کیا جائے گا، جس میں ریاست میں نوجوان ہندوستانیوں کی تربیت اور ہنرمندی کی ترقی پر توجہ دی جائے گی۔

یہ اقدامات گوا میں صنعت اور مستقبل کے لیے تیار ٹیلنٹ پول بنانے کے لیے عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن سے ہم آہنگ ہیں۔ اس میں صنعت 4.0، ویب ، 3.0، اے آئی/ایم ایل، اے آر/وی آر موسمیاتی تبدیلی، سرکلر اکانومی، گرین اکانومی، اور توانائی کی منتقلی جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں ملازمت کے مواقع کے لیے مہارت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

اسی دن وزیر جناب راجیو چندر شیکھر چلم گاؤں پنچایت اور پڑوسی علاقوں میں جل جیون مشن کی پیشرفت کا معائنہ کریں گے۔

وزیر موصوف کل پورووریم میں ریاست کے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹس (پی ڈبلیو ڈی) کے حکام کے ساتھ بھی بات چیت کرنے والے ہیں۔ پانی کی فراہمی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے انضمام پر بات چیت کے ساتھ، محفوظ اور کافی پینے کے پانی تک پائیدار رسائی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

جل جیون مشن، جس کا اعلان عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 اگست 2019 کو کیا تھا، ہر دیہی گھر میں پوٹیبل نل کے پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔

گوا نے صرف 10 مہینوں کے اندر اس اسکیم کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا، ہندوستان کی پہلی ریاست کے طور پر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ تمام دیہی گھرانوں کو پینے کے صاف پانی اور گھریلو کام کاج کے لیے پانی کے بنیادی حق تک رسائی حاصل ہو۔

چیکالم گاؤں پنچایت میں وزیر 'ویلتھ آؤٹ آف ویسٹ' پلانٹ کا بھی دورہ کریں گے۔

5 اور 6 جنوری 2024 کو، وزیر موصوف سنگویم، کرچورم اور دابولم کا دورہ کریں گے جہاں وہ ممتاز شہریوں، نوجوان ہندوستانیوں اور مقامی حکام سے بات چیت کریں گے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3226


(Release ID: 1992905) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Tamil