مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے آتم نربھر بھارت اتسو میں ’شہری اسکوائر‘ کی نمائش کی


اربن اسکوائر میں زندگی اور ذرائع معاش کو با اختیار بنانے کا جشن

خود انحصار پر مبنی لچک اور ہنر کا تہوار

Posted On: 03 JAN 2024 6:10PM by PIB Delhi

"اربن اسکوائر ہمارے شہری دستکاروں اور کاروباری افراد کی تخلیقی صلاحیتوں اور لچک کو ظاہر کرتے ہوئے، شہری طور پر بااختیار بنانے کے لیے ہمارے عزم کا مظاہرہ کرتا ہے۔ یہ تہوار ایک جامع اور خود انحصار شہری منظر نامے کی تخلیق کی طرف ہماری لگن کا ثبوت ہے۔

ہردیپ ایس پوری، وزیر، ہاؤسنگ اور شہری امور

جناب ہردیپ سنگھ پوری، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر نے ’اربن اسکوائر‘ کا افتتاح کیا، ایک ایسی نمائش جو زائرین کو مصنوعات کے متنوع سپیکٹرم کے ساتھ ایک عمیق شہری تجربہ پیش کرتی ہے، جس میں ہتھ کرگھے، اپ سائیکل شدہ سجاوٹ، مٹی کے برتن، پیکڈ فوڈ، دستکاری اور کھانے کی اشیاء شامل ہیں۔ ڈی اے وائی-این یو ایل ایم  کے تحت شہری سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) اور پی ایم سوندھی کے تحت اسٹریٹ فوڈ فروشوں سمیت 150 نمائش کنندگان کی شرکت کے ساتھ، جو ملک کے متنوع خطوں کی نمائندگی کرتے ہیں، یہ نمائش پسماندہ شہری برادریوں کے جذبے اور ہنر کا جشن مناتی ہے۔

آئی ٹی پی او میں منعقدہ شوکیس پروگرام، عزت مآب وزیر اعظم کے 'آتم نربھر بھارت' ویژن کی رہنمائی کے تحت، پرگتی میدان، بھارت منڈپم میں 'آتم نربھر بھارت اتسو' کا حصہ ہے۔ ایونٹ کا آغاز 3 جنوری کو ہوا اور 10 جنوری 2024 تک جاری رہے گا۔

’اربن اسکوائر‘ ان اجزاء کو بھی بتانے کی کوشش کرتا ہے جو ایک جامع شہر بناتے ہیں۔ گلیوں اور چوکوں (اسکوائرز)پر مشتمل اس نمائش میں ہمارے شہروں کے پسماندہ طبقے یعنی شہری غریبوں کے لیے جگہ بنائی گئی ہے، سڑک کے دکانداروں اور شہری سیلف ہیلپ گروپ کے اراکین کو جو زندگی کے تمام مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں کے لئے ایک عوامی جگہ بنائی گئی ہے۔ مختلف چوکوں (اسکوائرز) کو مخصوص قسم کی مصنوعات کے لیے مختص کیا گیا ہے اور ان میں مرکز میں بیٹھنے کی جگہ اور تفریحی جگہ بنائی گئی ہے جیسے شہروں میں چوکوں یا عوامی چوکوں (اسکوائرز) کی طرح۔ نمائش میں معلومات کی نمائش کی گئی ہے، اچھی سڑکوں اور عوامی مقامات کے ساتھ ساتھ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی ڈے-این یو ایل ایم اور پی ایم سوندھی اسکیموں کے اثرات کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3223

 



(Release ID: 1992901) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi , Telugu