وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وائس ایڈمرل سنجے جے سنگھ نے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ویسٹرن نیول کمانڈ کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 03 JAN 2024 6:02PM by PIB Delhi

وائس ایڈمرل سنجے جے سنگھ، اے وی ایس ایم، این ایم نے 03 جنوری 2023 کو آئی این ایس شکرا میں منعقد ایک شاندار رسمی پریڈ کے دوران وائس ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی، اے وی ایس ایم، این ایم سے فلیگ آفیسر کمانڈنگ-ان-چیف (ایف او سی-ان-سی)، ویسٹرن نیول کمانڈ (ڈبلیو این سی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے ممبئی  کے نیول ڈاکیارڈ میں واقع گورو استمبھ – وکٹری ایٹ سی میموریل پر پھولوں کی چادر چڑھا کر ان تمام اہلکاروں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جنہوں نے قوم کی خدمت میں اعلیٰ قربانیاں دی ہیں۔ ڈبلیو این سی کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے، وائس ایڈمرل سنجے جے سنگھ نیول ہیڈکوارٹر، نئی دہلی میں بحریہ کے نائب سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وائس ایڈمرل سنجے جے سنگھ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، پونے کے گریجویٹ ہیں اور انہیں 1986 میں ہندوستانی بحریہ کی ایگزیکٹو برانچ میں شامل کیا گیا تھا۔ 37 سال پر محیط اپنے کیریئر میں، انہوں نے ہندوستانی بحریہ کے بیشتر جہازوں پر خدمات انجام دی ہیں اور اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (کمیونیکیشنز، اسپیس اینڈ نیٹ ورک سینٹرک آپریشنز، سی ایس این سی او)، فلیگ آفیسر سی ٹریننگ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ویسٹرن فلیٹ، کمانڈنٹ نیول وار کالج، اور کنٹرولر پرسنل سروسز اور ڈپٹی چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (آپریشنز) سمیت کمانڈ، ٹریننگ، اور عملے کی تقرریوں کی وسیع ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔

وہ ہندوستانی بحریہ کے میری ٹائم ڈاکٹرن، 2009، اسٹریٹیجک گائیڈنس ٹو ٹرانسفارمیشن، 2015، اور ہندوستانی میری ٹائم سیکورٹی اسٹریٹیجی، 2015 کے لیڈ ڈرافٹر تھے۔

انہوں نے 1992 میں نیویگیشن اور ڈائریکشن میں مہارت حاصل کی اور 2000 میں برطانیہ میں ایڈوانسڈ کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس میں شرکت کی۔ انہوں نے 2009 میں نیول وار کالج، ممبئی سے نیول ہائیر کمانڈ کورس اور 2012 میں دہلی کے ڈیفنس کالج سے نیشنل سیکورٹی اسٹریٹجی کورس کیا ہے۔

انہوں نے مدراس یونیورسٹی سے دفاعی اور اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ایم ایس سی اور ایم فل، کنگز کالج، لندن سے ڈیفنس اسٹڈیز میں ایم اے اور ممبئی یونیورسٹی سے ایم اے (ہسٹری)، ایم فل (پولٹیکل سائنس) اور پی ایچ ڈی (آرٹس) کی ڈگریاں حاصل کیں۔ ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں، فلیگ آفیسر کو 2009 میں نو سینا میڈل اور 2020 میں اتی وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔

وائس ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نیول ہیڈکوارٹر، نئی دہلی میں بحریہ کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

Pix3A37I.jpg

Pix4YJ5O.jpg

*****

ش ح – ق ت

U: 3225


(Release ID: 1992876) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Telugu