بجلی کی وزارت
پی ایف سی نے 25,000 کروڑ روپے مالیت کے پاور پروجیکٹوں کے لیےحکومت گجرات کے ساتھ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
03 JAN 2024 5:03PM by PIB Delhi
پاور فائنانس کارپوریشن لمیٹڈ (پی ایف سی)، جو کہ ایک مہارتن سی پی ایس ای ہے اور پاور سیکٹر میں ایک ممتاز این بی ایف سی ہے، نے 3 جنوری 2024 کو گاندھی نگر میں حکومت گجرات کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمت نامے کا بنیادی مقصد ریاست کے جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے پروجیکٹوں کے لیے جامع مالی مدد فراہم کرنا ہے۔
اس مفاہمت نامے پر پی ایف سی کی سی ایم ڈی محترمہ پرمیندر چوپڑا اور ایم ڈی (جی یو وی این ایل) جناب جئے پرکاش شیو ہرے نے، گجرات کے وزیر اعلی جناب بھوپیندر پٹیل؛ صحت اور خاندانی بہبود اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم، قانون اور انصاف کے وزیر جناب رشی کیش پٹیل، حکومت گجرات کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب ایس جے حیدر، پرنسپل سکریٹری (توانائی اور پیٹرو کیمیکل کا محکمہ ) محترمہ ممتا ورما؛ پی ایف سی ایگزیکٹو ڈائریکٹر (پروجیکٹس) جناب آر کے چتروید اور پی ایف سی، جی یو وی این ایل اور دیگر پاور یوٹیلیٹیز کے سینئر افسران کی موجودگی میں دستخط کئے۔
محترمہ پرمیندر چوپڑا، سی ایم ڈی، پی ایف سی اور جناب جئے پرکاش شیو ہرے، ایم ڈی (جی یو وی این ایل) گاندھی نگر، گجرات میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے جانے کی تقریب میں
گاندھی نگر میں جس مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے وہ گجرات اورجا وکاس نگم لمیٹڈ (جی یو وی این ایل)، گجرات اسٹیٹ الیکٹرسٹی کارپوریشن لمیٹڈ (جی ایس ای سی ایل)، گجرات انرجی ٹرانسمیشن کارپوریشن لمیٹڈ (جی ای ٹی سی او)، دکشن گجرات وج کمپنی (ڈی جی وی سی ایل)، مدھیہ گجرات وِج کمپنی لمیٹڈ (ایم جی وی سی ایل)، پچھم گجرات وِج کمپنی لمیٹڈ (پی جی وی سی ایل) اور اتر گجرات وِج کمپنی لمیٹڈ (یو جی وی سی ایل) لمیٹڈ (جی ای ٹی سی او) کے ذریعے چلائے جانے والے مختلف پروجیکٹوں کو تقویت پہنچانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ یہ تعاون ان متنوع پروجیکٹوں کی تکمیل کے لئے طویل مدتی قرض اور دیگر اہم فنڈنگ کی ضروریات کو پورا کرے گا جو کہ عملی جامہ پہنانے کے لیے ضروری ہیں۔
مفاہمت نامے کی شرائط کے تحت، تصور کی گئی مالی امداد ایک بڑی رقم 25,000 کروڑ روپے پر مشتمل ہے جو کہ پورے گجرات میں مختلف پروجیکٹوں کو تقویت پہنچانے کے لیے وقف ہے۔ یہ خاطر خواہ مالی عزم خطے میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو تقویت دینے اور پاور سیکٹر میں ریاست کے شاندار اقدامات کی مدد کرنے کے لیے پی ایف سی کی ثابت قدمی کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع میں سہولت فراہم کرنے کے علاوہ، مفاہمت نامے سے ریاست گجرات میں 10,000 تک روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
اس اسٹریٹجک اتحاد سے گجرات میں توانائی کی پائیداری اور کارکردگی کے ایک نئے دور کا آغاز ہونے کی توقع ہے، جوکایا پلٹ کر دینے والی تبدیلیوں کے مراحل طے کرے گا اور ایک مضبوط اور قابل اعتماد پاور انفراسٹرکچر کے لیے ریاست کے وژن کو متحرک کرے گا۔
اس مفاہمت نامے پر دستخط گجرات کے بجلی کے منظر نامے کو بڑھانے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے، جو ریاست کے لوگوں کے لیے قابل اعتماد، پائیدار اور قابل رسائی بجلی کے مستقبل کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 3218
(Release ID: 1992863)
Visitor Counter : 100