وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

‘ اسمارٹ 2.0’ آیوروید کے تدریسی پیشہ ور افراد کے لیے شروع کیا گیا

Posted On: 03 JAN 2024 3:04PM by PIB Delhi

سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان آیورویدک سائنسز (سی سی آر اے ایس) نے نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (این سی آئی ایس ایم ) کے ساتھ مل کر باہمی تعاون کے ذریعے ملک بھر میں آیوروید کے تعلیمی اداروں/اسپتالوں کے ساتھ آیوروید کے ترجیحی شعبوں میں مضبوط کلینیکل اسٹڈیز کو فروغ دینے کے لیے ‘اسمارٹ 2.0’ (تدریسی پیشہ  ور افراد کے درمیان آیوروید کی تحقیق کو مرکزی دھارے میں لانے کا دائرہ کار) پروگرام شروع کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00156H0.jpg

تصویر:سی سی آراے ایس اور این سی  آئی ایس ایم کے عہدیداران‘ اسمارٹ 2.0 ’پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے

پروفیسر (استاد) رابن نارائن آچاریہ، ڈی جی، سی سی آر اے ایس کے مطابق، اس مطالعہ کا مقصد بال کاسا ، غذائی قلت، ناکافی دودھ پلانے، غیر معمولی بچہ دانی سے خون بہنے، حیض کے بعد  کی خواتین میں آسٹیوپوروسس اور ذیابیطس میلیتس (ڈی ایم )II کے ترجیحی تحقیقی میدانوں میں آیوروید کے نسخوں کاالتزام ، حفاظت،قوت  برداشت  ہے۔

سی سی آر اے ایس آیوش کی وزارت کے تحت کام کرنے والی آیوروید میں سائنسی خطوط پر تحقیق کی تشکیل، تال میل ، ترقی اور فروغ کے لیے ایک اعلیٰ تنظیم ہے۔ ‘اسمارٹ 2.0’ کا مقصد بین الضابطہ تحقیقی طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے آیوروید کے اقداامات کی افادیت اور حفاظت کو ظاہر کرنے اور اسے عوامی صحت کی دیکھ بھال میں عملی جامہ پہنانے میں  ٹھوس ثبوت پیدا کرنا ہے۔ ‘سمارٹ 1.0’ کے تحت، 38 کالجوں کے تدریسی پیشہ ور افراد کی فعال شرکت سے تقریباً 10 بیماریوں کا احاطہ کیا گیا۔

آیوروید کے تعلیمی ادارے جو مشترکہ تحقیقی سرگرمیاں شروع کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ سی سی آر اے ایس کی ویب سائٹ http://ccras.nic.in/sites/default/files/Notices/02012024_SMART.pdf پر دستیاب مقررہ فارمیٹ میں ‘دلچسپی کا اظہار’ جمع کر سکتے ہیں۔ معلومات یا استفسار 10 جنوری کو یا اس سے پہلے ccrassmart2.0[at]gmail[dot]com کے ای میل پر بھیجا جا سکتا ہے۔

*********

 (ش ح۔ا ک ۔ع آ)

U-3209


(Release ID: 1992745) Visitor Counter : 126