وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آندھرا پردیش کے ووڈاریو میں ساگر پریکرما مرحلہ X کے دوسرے دن کی قیادت کی


ماہی گیروں کو درپیش چیلنجوں سے متعلق ضروری اقدامات کیے جائیں گے - جناب پرشوتم روپالا

ایک تعاملی سیشن نے ماہی گیروں، مچھلی کاشتکاروں کو اپنے زمینی حقائق، تجربات کا اشتراک کرنے اور درپیش چیلنجوں سے باہر نکلنے میں مدد کی - جناب روپالا

مرکزی وزیر نے مستفیدین کو ایف ایف پی او سرٹیفکیٹ، سمندری حفاظتی کٹ جیسے اثاثوں، پی ایم ایم ایس وائی اسکیم کے تحت چار پہیوں والی لائیو فش ٹرانسپورٹ گاڑی، کے سی سی کی منظوری سے نوازا

تقریباً 9,500 ماہی گیروں، ماہی گیری کے مختلف اسٹیک ہولڈروں، اور اسکالروں نے ساگر پریکرما مرحلہ X پروگرام میں شرکت کی

Posted On: 02 JAN 2024 6:13PM by PIB Delhi

ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے ووڈاریو (ضلع پرکاسم) میں ساگر پریکرما مرحلہ-X کے دوسرے دن کی قیادت کی۔ اس موقع پر راجیہ سبھا کے رکن جناب بیڈا مستھان راؤ، راجیہ سبھا رکن جناب موپی دیوی وینکٹا رمنا، جناب کرنم بلرام کرشنا مورتی، ایم ایل اے، چرالا، محترمہ پوتھولا سنیتھا، ایم ایل سی، جناب کے کنا بابو، کمشنر فشریز، حکومت آندھرا پردیش، محترمہ نیتو کماری پرساد، جوائنٹ سکریٹری، ڈی او ایف، انڈین کوسٹ گارڈ اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

 

 

آندھرا پردیش کے پرکاسم ضلع کے ووڈاریو سے شروع ہونے والی اس پریکرما میں ماہی گیروں، مچھلی کاشتکاروں اور ماہی گیری برادری کے نمائندوں کی مشترکہ کوششوں کا مشاہدہ کیا گیا۔ جناب روپالا نے مستفیدین جیسے ماہی گیروں، ماہی گیر خواتین وغیرہ کے ساتھ بات چیت کی جہاں مستفیدین نے تقریب کے دوران سرگرمی سے حصہ لیا اور شرکا کے ساتھ کامیابی کی کہانیوں کا اشتراک کیا۔ مستفیدین جیسے ماہی گیروں، مچھلی کاشتکاروں کو ایف ایف پی او سرٹیفکیٹ، حفاظتی کٹ، کسان کریڈٹ کارڈ کی منظوری (کے سی سی) وغیرہ سے نوازا گیا۔

 

 

اس کے بعد، ساگر پریکرما مرحلہ-X آندھرا پردیش کے باپٹلا ضلع کے نظام پٹنم فشنگ ہاربر تک پہنچی۔ مرکزی وزیر (ایف اے ایچ ڈی) نے مستفیدین جیسے ماہی گیر خواتین کے گروپ کے نمائندوں، مشینی اور موٹرائزڈ بوٹ مالکان کی تنظیم کے نمائندوں، آبی کسانوں، خشک مچھلی فروشوں کی تنظیم کے نمائندوں، دیگر پی ایم ایم ایس وائی اور کے سی سی کے مستفیدین سے بات چیت کی۔ مستفیدین نے فعال طور پر حصہ لیا اور بایو فلوک، آر اے ایس، جھینگوں کی پیداوار، کولڈ اسٹوریج کی ترقی وغیرہ جیسی ٹیکنالوجی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ سمندر میں کھیتی باڑی، گھریلو مارکیٹ کی پالیسی، فصلوں کی بیمہ اور سڑک رابطہ جیسے مسائل پر روشنی ڈالی۔ جناب پرشوتم روپالا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہی گیروں کو درپیش چیلنجوں پر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

 

 

اس کے بعد، مرکزی وزیر نے پی ایم ایم ایس وائی اسکیم کے تحت مستفیدین کو ایف ایف پی او سرٹیفکیٹ، اثاثہ جات (سمندری حفاظتی کٹ، 4 پہیوں والی لائیو فش ٹرانسپورٹ گاڑی)، ماہی گیروں کے لیے کے سی سی سے نوازا۔ جناب روپالا کو اس بات پر بے حد خوشی ہوئی کہ ایک تعاملی سیشن نے ماہی گیروں، مچھلی کاشتکاروں کو اپنے زمینی حقائق، تجربات کا اشتراک کرنے اور درپیش چیلنجوں سے باہر نکلنے میں مدد کی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے بتایا کہ آندھرا پردیش کے مختلف اضلاع میں کے سی سی اور دیگر سرگرمیوں سے متعلق ساگر پریکرما مرحلہ-X مہم چلائی گئی ہے۔ انہوں نے مستفیدین سے درخواست کی کہ وہ آگے آئیں اور کے سی سی کے فوائد کو مچھلی کے کاشتکاروں اور متعلقہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کریں۔ نیز، انہوں نے رضاکاروں سے خواہش ظاہر کی کہ وہ پی ایم ایم ایس وائی، کے سی سی جیسی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مدد کریں تاکہ مستفیدین اس کا فائدہ اٹھا سکیں۔

 

 

پروگرام کے موقع پر، مرکزی وزیر نے سرکاری حکام کے ساتھ نظام پٹنم میں آبی زراعت کا دورہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نظام پٹنم میں ایکوا پارک اور بیماریوں کی تشخیص کی لیبارٹری کو منظوری دی گئی ہے۔

 

 

ساگر پریکرما یاترا مرحلہ X آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع کے گلکلا ڈنڈی ماہی گیروں کے گاؤں پہنچی، اس کے بعد مچھلی پٹنم فشنگ ہاربر کا دورہ کیا، جہاں مرکزی وزیر نے روایتی ماہی گیروں سے بات چیت کی اور ماہی گیری کے شعبے میں گاؤں والوں کے تعاون کی تعریف کی۔ ساحلی گاؤں میں بعد میں ہونے والی بات چیت میں ماہی گیروں نے وزرا سے مختلف مطالبات پر زور دیا۔

 

 

جوائنٹ سکریٹری محترمہ نیتو کماری پرساد نے بھی تعارفی خطاب کیا اور ساگر پریکرما مرحلہ X پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ماہی گیروں، مچھلیوں کے کسانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔

 

 

تقریباً 9,500 ماہی گیروں، ماہی گیری کے مختلف اسٹیک ہولڈروں اور اسکالروں نے مختلف مقامات سے ساگر پریکرما مرحلہ X پروگرام میں جسمانی طور پر شرکت کی۔ دن کے بعد کے حصے میں، پروگرام بھیما ورم، مغربی گوداوری ضلع میں جاری رہے گا، جہاں جناب روپالا دیگر معززین کے ساتھ آبی کسانوں، پروسیسنگ پلانٹ آپریٹروں، دیگر اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور اجتماع سے خطاب کریں گے۔

 

 

ساگر پریکرما یاترا مرحلہ X جو 1 جنوری 2024 کو شروع ہوئی تھی اس میں جووالادین فشنگ ہاربر، نیلور ضلع اور کوٹھا پٹنم، آندھرا پردیش کے پرکاسم ضلع کا احاطہ کیا گیا تھا۔ جناب پرشوتم روپالا، مرکزی وزیر (ایف اے ایچ ڈی) نے سرکاری حکام کی موجودگی میں آندھرا پردیش کے کوٹھا پٹنم گاؤں کے دیولاپلے پلیم میں ماہی گیروں سے ان کے مسائل اور شکایات کو سمجھنے کے لیے بات چیت کی۔

 

 

ساگر پریکرما ایک قسم کی میگا ماہی گیروں کی رسائی کی کوشش ہے جس کی سربراہی ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری (ایف اے ایچ ڈی) کے مرکزی وزیر کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ اس اقدام سے ماہی گیروں کو ان کی دہلیز پر ملنے، ان کی مشکلات اور شکایات سننے، گاؤں کی سطح پر زمینی حقائق کا مشاہدہ کرنے، پائیدار ماہی گیری کی حوصلہ افزائی اور اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ حکومتی اسکیمیں بالآخر ماہی گیروں تک پہنچیں۔

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

02-01-2024

U: 3191


(Release ID: 1992519) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Telugu