نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر 4 جنوری 2024 کو جموں کا دورہ کریں گے
نائب صدر شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی جموں کے آٹھویں کانووکیشن(جلسہ تقسیم اسناد) میں مہمان خصوصی ہوں گے
نائب صدر کٹھوعہ میں بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ایکسپو کا افتتاح کریں گے
Posted On:
02 JAN 2024 5:25PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ، جناب جگدیپ دھنکھڑ 04 جنوری 2024 کو جموں و کشمیر میں جموں کا دورہ کریں گے۔
اپنے ایک روزہ دورے کے دوران، جناب دھنکھڑ شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (ایس کے یو اے ایس ٹی)، جموں کے آٹھویں کانووکیشن (جلسہ تقسیم اسناد) میں مہمان خصوصی ہوں گے۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے کے اپنے دورے کے دوران نائب صدر جمہوریہ کٹھوعہ میں بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔
************
ش ح۔ ا ک ۔ ر ب
(U: 3187)
(Release ID: 1992475)
Visitor Counter : 89