عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے کا اختتامی سال جائزہ


عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے چنتن شیور نے، جس سے فروری 2023 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خطاب کیا تھا، ’’پنشن یافتگان کی بہبود کو بہتر بنانے‘‘ پر غور کیا اور پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے کی سرگرمیوں کا  لائحہ عمل  تیار کیا

انوبھو ایوارڈ کی تقریب 23 اکتوبر 2023 کو منعقد ہوئی، جس میں ایم او ایس (پی پی) نے، انوبھو تحریر کرنے  والوں کو 05 انوبھو ایوارڈ اور 10 جیوری سرٹیفکیٹس سے نوازا۔ انوبھو ایوارڈز کے لیے 2023 میں سب سے زیادہ نامزدگیاں موصول ہوئیں

 سی پی ای این جی آر اے ایم ایس اور بھویشیہ سے متعلق  12 ماہانہ رپورٹس ،جو پنشن یافتگان  کی شکایات کے ازالے پر مختلف وزارت/محکمہ کی کارکردگی کو اجاگر کرتی ہیں، جاری کی گئیں

ایک ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 2.0 ،نومبر 2023 میں ہندوستان بھر کے 105 شہروں کے 602 مقامات پر منعقد کی گئی، جس میں 19  لاکھ پنشن یافتگان  سمیت 1.17 کروڑ پنشن یافتگان نے چہرے کی تصدیق کے ذریعے ڈی ایل سی  جمع کرائے

سی سی ایس  (ایکسٹرا آرڈینری پنشن)  ضابطے - 2023 ،سی سی ایس، ای او پی ضابطے ، 1939 کو اپ ڈیٹ کرکے جاری کیا گیا

پنشن یافتگان کی 440 پرانی شکایات کے ازالے کے لیے 2 آل انڈیا پنشن عدالتیں منعقد کی گئیں

سال2023 میں 3  ریٹائرمنٹ سے قبل کی کونسلنگ (پی آر سیز) کی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جس میں 1400 اہلکاروں نے شرکت کی

پنشن کی شکایات کو کم کرنے کے لیے پنشن کے قواعد/ طریقہ کار کے بارے میں آگاہی کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کے ساتھ 2 بینکرز کے آگاہی پروگرام منعقد کیے گئے

ایک ہی پورٹل پر پنشن یافتگان کو بینکنگ خدمات فراہم کرنے کی غرض سے،  بینکوں کو مربوط کرنے کے لیے بھویشیہ پورٹل پر مربوط پنشن یافتگان پورٹل شروع کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا، کینرا بینک، پنجاب نیشنل بینک اور بینک آف بڑودہ  کومربوط کیا گیا

پنشن یافتگان کی بہبود کی تنظیموں کے  ساتھ 4 شہروں میں 10 اجلاس ، جوانہیں پنشن کے قواعد/ طریقہ کار سے اپ ڈیٹ کرنے اور ان کی رائے حاصل کرنے کے لیے منعقد کی گئی

سی پی ای این جی آر اے ایم ایس پورٹل نے 72110 پنشن یافتگان کی شکایات اور 11000 اپیلوں کا ازالہ کیا ہے جس کے نمٹانے کا اوسط وقت 26 دن رہا ہے۔ پنشن یافتگان کو فیڈ بیک حاصل کرنے کے لیے 11524 فیڈ بیک کالز کی گئیں

ڈی او پی پی ڈبلیو نے پنشن یافتگان کے ’’زندگی گزارنے میں آسانی‘‘ کو بڑھانے کے لیے اپ ڈیٹ شدہ/نظرثانی شدہ قواعد/ طریقہ کار کے ذریعے فلاحی اقدامات پر بہت سے او ایمز جاری کیے

Posted On: 29 DEC 2023 4:25PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سرپرستی میں چنتن شیور

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے نے نئی دہلی میں 17 اور 18 فروری 2023 کو چنتن شیور کا اہتمام کیا۔ مختلف مباحثے کے گروپس بنائے گئے جن میں سے ہر ایک بامعنی غور و فکر کے لیے شعبہ کے مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیےہے۔ پہلے دن کا آغاز یوگ اور مراقبہ کے سیشن سے ہوا، جس میں مختلف محکمانہ موضوعات پر فکر انگیز گفتگو ہوئی۔

مورخہ 18 فروری 2023 کو، وزیر اعظم نے عملے اور تربیت کے محکمے (ڈی او پی ٹی) ، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) اور پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کےمحکمے(ڈی او پی پی ڈبلیو) کے ملازمین کے ساتھ ایک تعاملی اجلاس  سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے محکمہ کو پنشن یافتگان کو ڈیجیٹل بااختیار بنانے اور حکومت کو پنشن یافتگان کے قریب لانے پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔

ریٹائرمنٹ  سے قبل کی کونسلنگ (پی آر سی) کی ورکشاپ

’سنکلپ‘ پہل کے تحت، پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کا محکمہ، ریٹائرمنٹ سے پہلے کی مشاورتی ورکشاپس پورے ملک میں منعقد کر رہا ہے تاکہ ریٹائر ہونے والے اہلکاروں کو ریٹائرمنٹ کے عمل میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

حکومت ہند کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے فائدے کے لیے منعقد ہونے والی یہ ورکشاپ، پنشن یافتگان کے ’زندگی میں آسانی‘ کی سمت میں ایک انقلابی قدم ہے۔ ورکشاپ میں جلد ہی ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے فوائد اور پنشن کی منظوری کے عمل سے متعلق متعلقہ معلومات فراہم کی گئیں۔ محکمہ پنشن اور پنشن یافتگان نے سال 2023 میں 3پی آر سیز کا انعقاد کیا۔ اب تک کل 52 پی آر سیز  کا  منعقد کئے جاچکےہیں  جن سے 8922 اہلکاروں کو فائدہ پہنچا ہے۔

انوبھو ایوارڈ 2023

وزیر اعظم کی ہدایت پر، پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے نے مارچ 2015 میں حکومت کے ساتھ کام کرتے ہوئے، ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کے تجربات کو شراکت کرنے کے لیے ’انوبھو‘ کے عنوان سے ایک آن لائن پلیٹ فارم شروع کیا تھا۔ انوبھو ایوارڈ اسکیم 2023 کے تحت، انوبھو ایوارڈز کے علاوہ، پہلی بار ’جیوری سرٹیفیکیٹس‘ بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ ریٹائر ہونے والے/ ریٹائر ہونے والے ملازمین کی وسیع تر تشہیر اور بڑھی ہوئی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ پیش رسائی کی مہم کی وجہ سے، 30 وزارتوں/محکموں کی طرف سے 1901 تحریریں  شائع کی گئی ہیں جن میں  13 سطح اور اس سے اوپر کی تنخواہ  پانے والے افسران کی 151 تحریریں شامل ہیں۔ 23اکتوبر2023 کو منعقدہ تقریب میں، 04 انوبھو ایوارڈز اور 09 جیوری سرٹیفکیٹس، وزیر مملکت (پی پی) ڈاکٹر جتیندر سنگھ، کے ذریعے تفویض کیے گئے۔

انوبھو ایوارڈ یافتہ تقریری ویبینار

ریٹائر ہونے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی اور حکومت میں کام کرتے ہوئے اپنے تجربات کا اشتراک کرنے کے لیے ایک ماہانہ ویبنار سیریز کا انعقاد کیا گیا جس میں انوبھو ایوارڈ یافتگان اور ممتاز ریٹائرڈ شخصیات شامل تھیں۔ سیریز نے دسمبر 2023 میں اپنا 13 واں ایڈیشن مکمل کیا اور 12 مختلف وزارتوں/ محکموں سے کل 24 مقررین نے سامعین کے ساتھ شرکت کی۔ سامعین کی طرف سے  اسے خوب پذیرائی ملی ہے اور ریٹائر ہونے والے ملازمین ملک بھر میں پھیلے 500 سے زیادہ مقامات سے ویبینار سیریز میں شامل ہو رہے ہیں۔

سی پی ای این جی آر اے ایم ایس اور بھوشیہ سے متعلق  ماہانہ رپورٹ

محکمہ ،سی پی ای این جی آر اے ایم ایس پورٹل پر دستیاب اعداد وشمار  ماہانہ بنیادوں پر اہم پیرامیٹرز کے مطابق تجزیہ کرتا ہے،جس میں شکایات/اپیلیں- موصول، ازالہ، ازالے کے وقت اور زیر التواء معاملات کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ اس کے مطابق، درجہ بندی، وزارتوں/محکموں کو تفویض کی جاتی ہے۔ اسی طرح بھوشیہ پورٹل پر پی پی اوز کی ٹریکنگ کی جاتی ہے اور تاخیر سے آنے والے پی پی اوز کو رپورٹ میں شامل کیا جاتا ہے جس میں اگلے 15 مہینوں میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کے پی پی او سے متعلق ڈیٹا  شامل ہوتا ہے۔ یہ رپورٹ ضروری کارروائی کے لیے حکومت ہند کے تمام سیکریٹریوں کو بھیجی گئی ہے۔

ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 2.0

یہ مہم یکم سے 30 نومبر 2023 تک ملک بھر کے 105 شہروں کے 602 مقامات پر 16 پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں، وزارتوں/محکموں، 44 پنشن یافتگان ویلفیئر ایسوسی ایشنز، یو آئی ڈی اے آئی، ایم ای آئی ٹی وائی، پی آئی بی اور ڈی ڈی نیوز کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ نومبر 2023 میں، مہم نے 1.15 کروڑ سے زیادہ ڈی ایل سی بنائے۔ چہرے کی توثیق کرنے والی ٹیکنالوجی کا آغاز نومبر 2021 میں کیا گیا،  جوپنشن یافتگان کو اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی اجازت دیتا ہے، جس سے بیرونی آلات پر انحصار کم ہوتا ہے۔

نومبر 2023 کی مہم نے 1.15 کروڑ سے زیادہ ڈی ایل سی کا تعاون کیا، جس میں 19.18 لاکھ سے زیادہ  معاملات میں چہرے کی تصدیق کی تکنیک کا استعمال کیا گیا۔ فیڈ بیک اطمینان اور ڈی ایل سی کی تیاری کے لیے کم وقت کی نشاندہی کرتا ہے، جس سے پنشن یافتگان کی ’زندگی کی آسانی‘ میں اضافہ ہوتا ہے۔

قومی  ڈی ایل سی پورٹل

ملک گیر ڈی ایل سی مہم 2.0 کی نگرانی کے لیے ایک قومی ڈی ایل سی پورٹل شروع کیا گیا۔ اس پورٹل پر تمام  وزارتوں / محکموں، بینکوں اور پی ڈبلیو اے کے 290 نوڈل افسر ان رجسٹرڈ ہیں۔

مرکزی حکومت کے 70 لاکھ پنشن یافتگان میں سے، 38 لاکھ سے زیادہ نے ڈی ایل سی جمع کرائے ہیں، جن میں 9.60 لاکھ چہرے کی تصدیق کے ساتھ شامل ہیں۔ ڈی ایل سی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مارچ 2024 تک متوقع کل جمع کرانے کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔ مہمات، حکومتی اقدامات کے بارے میں معلومات پھیلانے، حکومت اور پنشن یافتگان کو قریب لانے کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔

سی سی ایس (ایکسٹرا آرڈینری پنشن) ضابطے 2023

مرکزی حکومت کے سویلین ملازمین کے خاندان ،جو سرکاری خدمات سے منسوب چوٹ یا بیماری کی وجہ سے مر جاتے ہیں، سی سی ایس (غیر معمولی پنشن) ضابطے 2023 کے تحت غیر معمولی فیملی پنشن کے اہل ہیں۔ اسی طرح وہ ملازمین جو کسی چوٹ یا بیماری کی وجہ سے معذور ہو جاتے ہیں، سرکاری سروس سے منسوب یا بڑھ جانے والی وجوہات کی بنا پر سی سی ایس (غیر معمولی پنشن)  ضابطے  2023 کے تحت معذوری پنشن کے اہل ہیں۔ محکمہ نے 84 سال کے بعد نئے سی سی ایس ای او پی ضابطے جاری کیے ہیں۔

کل ہند  پنشن عدالتیں

محکمہ نے پنشن یافتگان کی شکایات کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پنشن عدالتوں کا نظام شروع کیا۔ پہلی عدالت 20 ستمبر 2017 کو نئی دہلی میں لگائی گئی، اور سب سے تازہ ترین 23 اکتوبر 2023 کو ہوئی۔ یہ عدالتیں، پنشن سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایک اضافی پلیٹ فارم پیش کرتی ہیں، جس کا مقصد عدالت یا سینٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل (سی اے ٹی) کا سہارا لینے کی ضرورت کو ختم کرنا ہے۔ توقع ہے کہ اس طریقہ کار سے قانونی معاملات کو سنبھالنے میں حکومت کے لیے وقت اور وسائل دونوں کی بچت ہوگی۔ 2023 میں 17 مئی 2023 اور 23 اکتوبر 2023 کو دو (2) پنشن عدالتیں منعقد کی گئیں۔ ان دو پنشن عدالتوں کے دوران 603 مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں 440 مقدمات کو موقع پر ہی حل کیا گیا۔

بینکرز آگاہی پروگرام

محکمہ نے سی پی پی سیز اور بینک برانچوں میں پنشن کے کاروبار کو سنبھالنے والے فیلڈ فنکشنز کے لیے بینکرز کی آگاہی ورکشاپس کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے جس کا مقصد تازہ ترین پنشن کے قواعد/طریقہ کار اور ڈی او پی پی ڈبلیو کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔ محکمہ نے 10سے11 جولائی 2023 کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے تعاون سے سری نگر میں پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کے ساتھ اور 17 سے18 اگست 2023 کو لکھنؤ میں پنجاب نیشنل بینک کے تعاون سے 02 بینکرز بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا۔

پنشن یافتگان کا مربوط پورٹل (آئی پی پی)

پنشن یافتگان پورٹل اسکیم پنشن کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کرنے اور پنشن یافتگان اور حکومت کے درمیان مواصلاتی خلیج کو ختم کرنے میں مدد کے لیے تیار کی گئی تھی۔ نیشنل ای-گورننس سروس ڈیلیوری اسیسمنٹ (این ای ایس ڈی اے) 2021کے مطابق،بھوشیہ پورٹل کو تمام مرکزی حکومت کے ای- حکمرانی خدمت کی فراہمی کے پورٹل میں تیسرا درجہ دیا گیا ہے۔ وزیر مملکت (پی پی) کی ہدایت کے مطابق، پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے نے پنشن یافتگان اور بزرگ شہریوں کے لیے ایک مشترکہ سنگل ونڈو پورٹل فراہم کرنے کے لیے، بھووشیہ پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ایک ’’ پنشن یافتگان کا مربوط پورٹل‘ تیار کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا، کینرا بینک، پنجاب نیشنل بینک اور بینک آف بڑودہ پہلے ہی اپنے پنشن پورٹل کو مربوط پنشن یافتگان پورٹل کے ساتھ مربوط کر چکے ہیں۔ فی الحال، 4 سہولیات یعنی ماہانہ پنشن سلپ، زندگی کا سرٹیفکیٹ، پنشنر کا فارم 16 جمع کروانا اور پنشن کے بقایا جات کی ادائیگی کی واجب الادا رقم ان بینکوں کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے۔

 پنشن یافتگان ویلفیئر ایسوسی ایشنز کے ساتھ اجلاس

محکمے نے تمام پنشن یافتگان تک مختلف طریقوں سے رسائی کرنے اور اس کے اقدامات کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ اس طرح تمام پنشن یافتگان اپنے لیے بنائے گئے فوائد کو استعمال کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ پنشن یافتگان تک رسائی کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر،ڈی او پی پی ڈبلیو نے  اندراج شدہ  پنشن یافتگان  کی تنظیموں  کے ساتھ آن لائن اور شخصی طور پر باقاعدہ وقفوں سے ملاقاتوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ پنشن اور پنشن یافتگان  کی بہبود کےمحکمے  (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے پنشن یافتگان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ساتھ 4 شہروں یعنی دہلی، بنگلور، پونے اور جموں میں 5 میٹنگیں کیں۔

 پنشن اور پنشن یافتگان  کے بہبود کے محکمے  (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے بینکوں کے سی پی پی سی کا دورہ کیا

بینکوں کے سنٹرل پنشن پروسیسنگ سینٹرز (سی پی پی سی) وہ بیک آفس ہیں جو پنشن کی پروسیسنگ کو سنبھالتے ہیں، جس کا آغاز پی پی او کی وصولی پر پنشن اکاؤنٹ کھولنے سے ہوتا ہے، تاکہ پنشن کی تقسیم شخصی  یا الیکٹرانک شکل میں ہو۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے پاس ملک بھر میں 18 سی پی پی سی اور پنجاب نیشنل بینک کے 10 سی پی پی سی ہیں۔ محکمہ نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور پنجاب نیشنل بینک سی پی پی سی کا دورہ کیا اور ان کے کام کاج کا جائزہ لیا۔

مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان کی شکایات

محکمہ کو 148 وزارتوں/محکموں کے مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان سے 78000 سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں جن کی ماہانہ اوسطاً 6500 شکایات ہیں۔ ان میں سے 81 فیصد سے زیادہ شکایات، شکایت کے ازالے اور نگرانی کے  مرکزی نظام (سی پی ای این جی آر اے ایم ایس) کے ذریعے آن لائن درج کی گئی ہیں، جو پنشن یافتگان کی شکایات کے معیار اور فوری ازالے کے لیے ایک ڈیجیٹل اقدام ہے۔ بقیہ 19فیصد شکایات ،مربوط گریونس سیل اور کال سینٹر کی فعال مدد سے درج کی گئی ہیں، جوی او پی پی ڈبلیو کے تحت کام کرتا ہے۔ ان میں سے ایک سال میں 72110 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ مسلسل نگرانی اور پیروی کی وجہ سے، ازالے کا وقت 2018 میں 36 دن سے کم ہو کر 2023 میں 26 دن رہ گیا ہے اور صرف 0.32 فیصد شکایات، 6 ماہ سے زائد عرصے سے زیر التوا ہیں۔ اس کے علاوہ پورٹل پر 12000 سے زیادہ اپیلیں دائر کی گئی ہیں اور 11000 سے زیادہ اپیلیں نمٹا دی گئی ہیں۔

                 شکایت  سے متعلق فیڈ بیک یونٹ

محکمہ نے ستمبر 2023 کے مہینے میں فیڈ بیک یونٹ تشکیل دیا ہے، جسے مختلف وزارتوں/محکموں کی طرف سے نمٹائی جانے والی شکایات کی جانچ اور تجزیہ کرنے کا کام سونپا گیا ہے، جس میں معاملات کو شکایت کنندگان کی طرف سے ’ناقص‘ اور’اوسط‘ کے درجہ میں نمٹایا گیا ہے۔ مناسب شکایات میں مقدمات کو دوبارہ درج کرنے کا حق دیا گیا ہے۔ اب تک 11524 مقدمات کی جانچ کی جا چکی ہے اور 400 سے زیادہ مقدمات میں دوبارہ اندراج کیا جا چکا ہے۔ اس اقدام سے متعدد پنشن یافتگان کو فائدہ پہنچا ہے کیونکہ انہیں پنشنر کے فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

 سرکلر کی اشاعت

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے نے او ایم نمبر 57/04/2019—پی اور پی ڈبلیو (بی)  بتاریخ  17فروری2020 کے ذریعے ہدایات جاری کی تھیں، جو مرکزی حکومت کے ملازمین کو 31سمبر2023 کو یا اس سے پہلے اعلان کردہ نتائج میں بھرتی کے لیے کامیاب قرار دیے گئے تھے۔ خالی آسامیوں کے خلاف جو یکم نوری2004 سے پہلے  موجود  تھیں اور جو کہ یکم جنوری2004 کو یا اس کے بعد سروس میں شامل ہونے پر قومی پنشن سسٹم کے تحت آتی تھیں، وہ سی سی ایس  (پینشن) کے ضابطے 1972 (اب 2021) کے تحت آتی ہیں۔

اس کے بعد،او ایم  نمبر 57/05/2021-پی او پی ڈبلیو (بی) بتاریخ  03مارچ2023 کے ذریعے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ان تمام معاملات میں جہاں مرکزی حکومت کے سول ملازم کی تقرری کسی اسامی یا عہد پر  کی گئی ہو، جس کی بھرتی کے لیے اشتہار دیا گیا ہو/مطلع کیا گیا ہو،  اس پر تقرری  قومی پنشن نظام  کے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے پہلے یعنی 22دسمبر2003 اور قومی پنشن نظام  کے تحت یکم جنوری 2004 کو یا اس کے بعد سروس میں شامل ہونے پر، سی سی ایس (پنشن) قواعد 1972 (اب 2021)کے تحت، احاطہ  کرنے کے لیے ایک بار کا اختیار دیا جا سکتا ہے۔

سنٹرل سول سروسز (این پی ایس کا نفاذ) ضابطے- 2021 محکمہ پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود نے این پی ایس کے تحت آنے والے مرکزی حکومت کے ملازمین کی خدمات سے متعلق معاملات کو چلانے کے لیے سی سی ایس (این پی ایس کا نفاذ) ضابطے 2021  کو نوٹیفائی  کیا تھا۔ وزارتوں/محکموں کی طرف سے نفاذ میں آسانی کے لیے، ان ضابطوں کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔

*****

(ش ح –ا ع  - ر ا) 

U.No.3182



(Release ID: 1992474) Visitor Counter : 103


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Malayalam