سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئے سال کا سیٹلائٹ ایکسپو سیٹ ایک سے زیادہ اداروں کی مشترکہ کوششوں کی ‘ مکمل سائنس ’ کی مثال پیش کرتا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 02 JAN 2024 5:24PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ نئے سال کا سیٹلائٹ ایکسپو سیٹ ایک سے زیادہ اداروں کی مشترکہ کوششوں کی ‘‘ مکمل سائنس ’’  کی ہم آہنگی کی مثال پیش کرتا ہے۔

 ‘‘ رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ’’  کی پلیٹینم جوبلی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر  موصوف نے کہا کہ بنیادی سائنس پے لوڈ کا تصور کرنے ، ڈیزائن  بنانے اور تیار  کرنے کا کام رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے کیا تھا ، جب کہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اسے لانچ کیا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QFPQ.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ‘‘ میک ان انڈیا ’’  کا کلچر اور آتم نربھر  بننے کی کوشش  ، 75 سالوں میں رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ( آر آر آئی ) کی کامیابی کا منتر ہے۔

وزیر  موصوف نے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن ( اسرو ) اور  بھارت کے خلائی سائنس پروگرام میں ایک طویل  مدت سے تسلیم شدہ تعلیمی شراکت دار رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان قریبی ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آر آر آئی  کے سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی، جنہوں نے  پی او ایل آئی ایکس  پر کام کیا ہے ، جو حالیہ مشن کے لیے بہترین ہے۔ انہوں نے  کہا کہ آر آر آئی ، اسرو کے ساتھ مل کر سیٹلائٹ پر مبنی کوانٹم کمیونیکیشن میں بھی ایک اہم شراکت دار کا کردار ادا کر رہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002K650.jpg

 

وزیر  موصوف نے  کہا کہ ‘‘ میں ، اپنے ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے  ملک کے مفاد کے  ، اس اہم شعبے میں آر آر آئی  کے  ذریعے اہم سنگ میل حاصل  کئے جانے کے بارے میں پُر امید ہوں ’’ ۔

چندریان -3 کے آغاز اور دیگر واقعات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے، وزیر  موصوف نے  اجاگر کیا کہ سال 2023 ء سائنسی اور  ٹیکنا لوجی سے متعلق کامیابیوں  کے معاملے میں ملک کے لیے خاص طور پر اہم تھا۔

وزیر موصوف  ، آج بنگلورو میں  آر آر آئی  کی پلیٹینم جوبلی سال کی تقریبات کی شاندار اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے رمن انسٹی ٹیوٹ کے بانی پروفیسر سی وی رمن کی عظیم خدمات کو یاد کیا ، جن کی ایک صدی قبل کی اہم دریافت سے  ، اب اسپیکٹرو اسکوپی اور متعلقہ شعبوں میں ایپلی کیشنز کی شروعات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدید بنیادی فرنٹیئر سائنس اور ٹکنالوجی کی پوشیدہ قدر ہے  ، جس کی دنیا بھر کے ہر ترقی یافتہ معاشرے کو ستائش کرنا سیکھنا چاہیے۔

پروفیسر رمن کو سرحدوں سے ماورا  سائنسدان قرار دیتے ہوئے  ، وزیر  موصوف نے  بتایا کہ ان کی شاندار  شخصیت  سے مستقبل کے لیڈر جیسے  جی این رام چندرن، ایس پنچا رتنم اور وکرم سارا بھائی  کو متاثر کیا ، جنہوں نے مالیکیولر بایولوجی، کوانٹم آپٹکس اور خلائی پروگرام کے متنوع موضوعاتی شعبوں کی بنیاد رکھی ۔

 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HJUC.jpg

 

دنیا کی چار بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کی طرف  بھارت کی تیز رفتار پیش  رفت کا ذکر کرتے ہوئے ، وزیر موصوف نے بتایا کہ نوع انسانی کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا  ، جن کے حل کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی پر انحصار کرنا ہوگا۔ انہوں نے سائنسدانوں  سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے امرت کال کے سفر میں اپنا  تعاون فراہم کریں ۔

ہومی بھابھا نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے چانسلر ڈاکٹر انیل کاکوڈکر، آر آر آئی  کے چیئرپرسن اور اسرو کے سابق چیئرمین جناب اے ایس کرن کماراور آر آر آئی  کے ڈائریکٹر پروفیسر ترون سورا دیپ ، اس موقع پر موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004EMI0.jpg

 

اس سے پہلے ، اپنی آمد پر وزیر  موصوف نے آر آر آئی لائبریری کمپلیکس کا دورہ کیا، سینئر سائنسدانوں سے بات چیت کی اور وزیٹر بک میں ریمارکس درج کئے۔

بعد میں ، وزیر  موصوف نے انسٹی ٹیوٹ کے احاطے میں نیا ‘‘ رمن ٹری ’’  لگایا اور آر آر آئی کی سائنسی کامیابیوں کا خاکہ پیش  کرنے والی اشاعت  ‘‘ لائٹنگ دا وے آف فزکس ’’  کا   اجراء کیا۔

*************

( ش ح ۔ا گ ۔ ع ا  (

U. No.3185


(Release ID: 1992472) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Kannada