وزارت خزانہ

کسٹمز بروکرز لائسنسنگ امتحان ، 2023کا انعقاد  19.03.2024کو ہونے والا ہے

Posted On: 01 JAN 2024 5:19PM by PIB Delhi

کسٹمز بروکرز لائسنسنگ امتحان، 2023 کا انعقاد 19.03.2024 کو ہونے والا ہے۔ کسٹمز بروکرز لائسنسنگ امتحان 2024 کے آن لائن تحریری امتحان کے حوالے سے 23.08.2023 کو قومی اخبارات میں جاری کردہ اشتہار ملاحظہ کریں۔ تحریری اور زبانی امتحانات کا نمونہ درج ذیل ہو گا:

تحریری امتحان ایک سے زیادہ انتخابی سوالات کے ساتھ کمپیوٹر پر مبنی امتحان ہوگا۔ سوالات دو لسانی ہوں گے یعنی انگریزی اور ہندی میں۔ امیدواروں کے پاس انگریزی یا ہندی میں جواب دینے کا اختیار ہے۔ دیگر تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

سوالات کی تعداد: 150

  وقت کا دورانیہ: ڈھائی گھنٹے (10:30 بجے سے 13:00 بجے تک)

مارکنگ اسکیم: ہر درست جواب کے لیے +3

-1 ہر غلط جواب کے لیے

              زیادہ سے زیادہ نمبر: 450

              کوالیفائنگ نمبرز: 270 (60%)

 

تحریری امتحان میں کوالیفائی کرنے والوں کو کسٹمز بروکرز لائسنسنگ ریگولیشنز 2018 کے ضابطے 6 کے مطابق زبانی امتحان میں شامل ہونا پڑے گا، جیسا کہ ترمیم کی گئی ہے۔ زبانی امتحان میں کوالیفائی کرنے کے لیے پاس فیصد نمبر 60% ہوں گے۔

کسی بھی سوال کے لیے، براہ کرم ویب سائٹس (www.cbic.gov.in اور www.nacin.gov.in) دیکھیں یا قریبی کسٹمز کمشنریٹ/ این اے سی آئی این ، فرید آباد @ ای میل ID- nacin.cblr@icegate.gov.in سے رابطہ کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م۔

U- 3155



(Release ID: 1992158) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil