عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر نے دیویکا ندی کی پراجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا، حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا

Posted On: 31 DEC 2023 7:06PM by PIB Delhi

 سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، پی ایم او، عملے، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں دیویکا ندی بحالی پروجیکٹ سائٹ کا جائزہ لیا اور 190 کروڑ روپے کی مرکزی مالی اعانت سے جاری اس پروجیکٹ کی تکمیل کے سلسلے میں پیش رفت کا معائنہ کیا، جو شمالی بھارت میں اپنی نوعیت کا پہلا دریائی پروجیکٹ ہے ۔ اس کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2019 میں کیا تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے دورے کا مقصد اس پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کرنے سے پہلے کی جتمی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا، جس کا امکان مستقبل قریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ متوقع ہے۔

’نمامی گنگے‘کی طرز پر تعمیر کیے گئے اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے فروری 2019 میں رکھا تھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ تزئین و آرائش ، بحالی اور خوبصورتی کا طویل عرصے سے مطالبہ کیا جارہا تھا لیکن پچھلی حکومتوں میں سے کسی نے بھی اس پر توجہ نہیں دی۔ انھوں نے کہا کہ 2014 کے بعد ہی شمالی بھارت میں نمامی گنگا کی طرز پر ندی کی بحالی کا یہ پہلا پروجیکٹ شروع کیا گیا تھا۔

ایک گھنٹے سے زائد کے جائزے کے دوران چیف انجینئر، یو ای ای ڈی، پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ آبپاشی کے انجینئرز، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عوامی نمائندے بھی موقع پر موجود تھے۔

وزیر موصوف نے پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) اور میونسپل کونسل ادھم پور کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے مخصوص فیڈر کو یقینی بنانے کے علاوہ گھاٹ علاقے کی صفائی اور خوبصورتی کو یقینی بنائیں۔

اس سے پہلے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سال 2023 بھارت کے لیے کئی محاذوں پر تاریخی رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسی سال بھارت نے چاند پر قدم رکھا اور جی 20 کی صدارت حاصل کی۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا اب بھارت کی قیادت میں آنے کے لیے تیار ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ یہاں سینٹ تھامس چرچ میں وزیر اعظم کے قوم سے ماہانہ خطاب 'من کی بات' کے تازہ ترین ایڈیشن کو سننے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے۔ انھوں نے من کی بات پروگرام کو گزشتہ دس سالوں میں وزیر اعظم مودی کی بہت سی وراثت میں سے ایک قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی بہت سے اہم مسائل پر اپنے خیالات کا تبادلہ کر رہے ہیں اور آکاش وانی پر اپنی ماہانہ نشریات کے ذریعہ دیگر معاملات کو اجاگر کر رہے ہیں تاکہ ان سے نمٹنے میں قوم کی رہنمائی کی جاسکے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سبھی پر زور دیا کہ وہ 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے وزیر اعظم مودی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر سنگھ نے صحت و تندرستی کو برقرار رکھنے پر زور دیا جیسا کہ آج کے من کی بات میں وزیر اعظم نے زور دیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ صحت مند اور تندرست شہری بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ''وکاس بھارت'' بنانے کی بنیاد گزشتہ سال رکھی گئی ہے۔ اب نوجوانوں کو 2047 کے ہدف سے قبل آئندہ 25 سالہ سفر کے دوران اس بنیاد کو مستحکم کرنے پر کام کرنا ہوگا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت اگلے سال چوتھی سب سے بڑی معیشت کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی تیسری مدت کے دوران بھارت دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کا سنگ میل عبور کرے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہوگا کیونکہ بھارت نے یہ کارنامہ کر دکھایا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ زراعت اور باغبانی جیسے شعبوں میں جموں و کشمیر کے ذریعہ اختیار کردہ بہت سی اختراعات اور بہترین طور طریقوں کو اب اتراکھنڈ جیسی دیگر شمالی ریاستوں میں دہرایا جارہا ہے۔

 ***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 3133


(Release ID: 1992001) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil