وزارت دفاع

حکومت بھارت کو ایک اسٹریٹجک معیشت بنانے کے لیے گھریلو دفاعی صنعتی ایکو نظام  کی ایک مضبوط بنیاد قائم کر رہی ہے: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ


’’نیو انڈیا اب ’چھوڑو جانے دو‘ کی ذہنیت  کو برداشت نہیں کرتا اور ’چلو اس کام کو انجام دیں‘ کے نقطہ نظر پر مضبوطی سے قائم ہے‘‘

Posted On: 31 DEC 2023 4:16PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت بھارت کو ایک اسٹریٹجک معیشت بنانے کے لیے گھریلو دفاعی صنعتی ماحولیاتی نظام کی مضبوط بنیاد تیار کر رہی ہے۔ تیز پور میں 31 دسمبر 2023 کو تیز پور یونیورسٹی کے 21 ویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر دفاع نے کہا، وزارت دفاعی شعبے میں خود کفیل بننے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔

دفاعی شعبے  میں آتم نربھرتا کو حاصل کرنے کے لیے وزارت دفاع کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے زور دیا کہ پہلی مرتبہ ہتھیاروں کی درآمدات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ "ہم نے پانچ مثبت مقامی فہرستیں جاری کیں، جس کے تحت ایسے 509 دفاعی آلات کی نشاندہی کی گئی ہے، جن کی تیاری اب مقامی طور پر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، ہم نے دفاعی عوامی شعبے کی اکائیوں کی 4 مثبت انڈیجنائزیشن کی فہرستیں بھی جاری کی ہیں، جس میں 4,666 اشیاء کی نشاندہی کی گئی ہے جو اب ہمارے ملک میں تیار کی جائیں گی۔"

گھریلو دفاعی مینوفیکچرنگ پر حکومت کی توجہ کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے حوالہ دیا کہ پہلی مرتبہ ، پیداوار نے ایک لاکھ کروڑ روپئے کے ریکارڈ کو عبور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "بھارت کی دفاعی برآمدات کی مجموعی مالیت، جو کہ 2016-17 میں 1,521 کروڑ روپے تھی، وہ تقریباً 10 گنا بڑھ کر 2022-23 میں 15,920 کروڑ روپئے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔"

جناب راج ناتھ سنگھ نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موجودہ حکومت کے فعال رویہ کی وضاحت کی، جس نے معتبریت کے بحران کو اعتماد کی ثقافت سے بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "بھارت اب ’چھوڑو جانے دو‘ کے رویے کا روادار نہیں ہے۔ آج، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، نیا ہندوستان "چلو یہ کریں" کے نقطہ نظر پر یقین رکھتا ہے۔

خواتین کو بااختیار بنانے کے معاملے پر، جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا، حکومت نے فوج سمیت تمام شعبوں میں خواتین کی مناسب نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا’’آج خواتین ملک کے ہر میدان میں مردوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چل رہی ہیں۔ جنگی طیاروں سے لے کر چندریان تک، کوئی ایسا میدان نہیں ہے جس میں خواتین کی موجودگی نہ دیکھی گئی ہو‘‘۔

ملک کو وکست بھارت بنانے میں نوجوانوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے، رکشا منتری نے کہا، بھارت کو اقتصادی اور عسکری سوپر پاور بنانے کا خیال باصلاحیت نوجوانوں کی صلاحیتوں پر اعتماد پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے، ہماری حکومت نے اسٹارٹ اپ کلچر اور اختراعی ماحولیاتی نظام کو فروغ دیا ہے۔"

دفاعی صنعتی شعبے میں وزارت کی جانب سے شروع کیے گئے اسٹارٹ اپ کلچر کا ذکر کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دفاعی عمدگی  کے لیے اختراع (آئی ڈیکس) اپنے آغاز سے ہی اختراعی خیالات کو کامیابی کے ساتھ فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا، "حکومت کی جانب سے نوجوانوں میں کاروباری صلاحیت کو فروغ دینے کی مختلف کوششوں کی وجہ سے، آج ملک میں ایک لاکھ سے زیادہ اسٹارٹ اپس  موجود ہیں۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic1QFQS.jpg

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3128



(Release ID: 1991963) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil