وزارت آیوش
سِدّھا جیسے روایتی آیوش نظاموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر منجپارہ مہندر بھائی
سِدّھا ڈے کا مرکزی موضوع ’قدیم حکمت اور جدید حل‘ تھا
Posted On:
30 DEC 2023 7:47PM by PIB Delhi
انسانی صحت کی حفاظت کے لیے قدیم ’سِدّھا‘ ویدوں کے ذریعہ جمع کردہ علم کو مزید آگے لے جانے کی ضرورت ہے - آیوش اور خواتین اور بچوں کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر منجپارہ مہندر بھائی نے آج قومی سِدّھا دن کے موقع پر ’قدیم حکمت اور جدید حل‘ کے موضوع پر یہ الفاظ کہے۔ ڈاکٹر منجپارہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں سِدّھا جیسے تمام روایتی آیوش نظاموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ آیوش کے نظام اور مضامین کے مطالعہ سے بہت سی بیماریوں کے مؤثر علاج کے لیے ایک ایکو سسٹم بنانے میں مدد ملے گی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سِدّھا (این آئی ایس) کو سِدّھا نظام کے تحت تدریس کے لیے ایک اعلیٰ ادارے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے اور اب یہ وزارت آیوش کے ذریعہ مقرر کردہ معیاروں کی تربیت اور تحقیق کی تربیت میں فعال طور پر حصہ ڈالتی ہے۔ یہ ادارہ بی ایس، ایم ایس ، ایم ڈی ، اور سِدّھا میں پی ایچ ڈی سمیت تعلیمی پروگراموں کی ایک وسیع سلسہ پیش کرتا ہے ، اور سِدّھا پریکٹیشنرز کو کیریئر کی تعمیر کے بہترین مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کا مرکزی اسپتال روزانہ 2500 مریضوں کو دیکتھا ہے اور سستی شرح پر 200 بستروں پر مشتمل مریضوں کا شعبہ بھی ہے۔
ڈاکٹر منجپارہ نے ڈائریکٹوریٹ آف انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی، حکومت تمل ناڈو کی دیسی طب کو فروغ دینے کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ریاست نے عام لوگوں تک سِدّھا طبی صحت کی دیکھ بھال کو وسعت دے کر 107۹ سِدّھا یونٹ قائم کیے ہیں۔
ڈاکٹر منجپارہ مہندر بھائی نے سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان سِدّھا (سی سی آر ایس) کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کونسل تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک، آندھرا پردیش، پانڈیچیری اور نئی دہلی میں 11 اکائیوں میں اپنی سرگرمیوں کے ساتھ سرگرم ِعمل ہے۔ یہ توسیع حال ہی میں گوا اور شمال مشرق کی ریاستوں تک بھی پہنچی ہے۔
اس موقع پر مرکزی آیوش وزیر مملکت کویتا گرگ، وزارت آیوش کی جوائنٹ سکریٹری کویتا گرگ، یونانی، سِدّھا اور سووا رگپا این سی آئی ایس ایم کے صدر ڈاکٹر کے جگن ناتھن، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سِدّھا کی ڈائریکٹر ڈاکٹر مینا کماری، ان کے افسران اور این آئی ایس کے معاون عملہ بھی موجود تھے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 3121
(Release ID: 1991824)
Visitor Counter : 70