عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے دوسری وندے بھارت کو کٹرا سے روانہ کیا


جموں وکشمیر میں اکتالیس ہزار کروڑ روپے کے ریل پروجیکٹ چل رہے ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 30 DEC 2023 4:47PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادچارج)وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملے شکایات عامہ اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کٹرا کے مقدس شہر کو نئی دہلی سے جوڑنے والی دوسری وندے بھارت ایکسپریس کو روانہ کئے جانے کی تقریب میں شرکت کی۔

اس کے ساتھ ہی کٹرہ ان پہلے  شہروں میں سے ایک بن گیا ہے جہاں دو وندے بھارت ایکسپریس ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج صبح ایودھیا سے ورچوئل طریقے سے شری ماتا وشنو دیوی کٹرہ۔ نئی دہلی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں اکتالیس ہزار کروڑ روپے کے ریل پروجیکٹ چلائے جارہے ہیں جو خود ایک ریکارڈ ہے کیونکہ ملک میں کسی بھی ریاست یا مرکزی انتظام والے علاقے کو یہ امتیاز حاصل نہیں ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعطم نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی اس خطے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جناب مودی نے وزیر اعظم کی حیثیت سے ذمہ دار یاں سنبھالنے کے فورا بعد کٹرا ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا تھا جو 2013 میں مکمل ہوا تھا لیکن وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں اس کا افتتاح کیا جانا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ شہر جناب مودی کے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ جو علاقے جوڑے نہیں گئے ہیں ۔ ان کی حکومت کے دوران انھیں ملک کی ترقی کے لئے مربوط کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ترقی کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرایا۔ ڈاکٹر سنگھ نے آج جھنڈی دکھا کر وندے بھارت ایکسپریس کو روانہ کئے جانے کو جموں وکشمیر کے عوام کے لئے وزیر اعظم کی جانب سے نئے سال کا تحفہ قرار دیا ۔ خاص طور پر کٹرا کے عوام کے لئے یہ ایک بڑا تحفہ ہے انھوں نے کہا کہ گزشتہ پچاس برسوں کی کمیوں کی اور کسی نے نہیں بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھرپائی کی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ریکارڈ دو کروڑ سے زیادہ کی تعداد میں سیاحوں کا وادی آنا اور ایک کروڑ سے زیادہ عقیدت مندوں کا ویشنو دیوی کے درشن کرنے آنا اس کنکٹوٹی کی ایک نظیر ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہ اکہ حکومت نے ایک ایک شہری تک پانی، بجلی اور طبی سہولیات جیسی خدمات پہنچائی ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان میں جموں وکشمیر کا رول انتہائی اہم ہے۔

*****

U.No:3116

ش ح۔رف۔ س ا




(Release ID: 1991791) Visitor Counter : 78