وزارت دفاع

این سی سی كے یوم جمہوریہ کیمپ 2024 میں 907 لڑکیوں کی سب سے زیادہ شرکت كے ساتھ 2,274 کیڈٹس حصہ لیں گے

Posted On: 30 DEC 2023 3:04PM by PIB Delhi

نیشنل کیڈٹ کور(این سی سی) كے یوم جمہوریہ کیمپ 2024 کا آغاز 30 دسمبر 2023 کو سرو دھرم پوجا کے ساتھ کریپا پریڈ گراؤنڈ واقع دہلی کینٹ میں ہوا۔ اس سال تمام 28 ریاستوں اور آٹھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کل 2,274 کیڈٹس ایک ماہ تک چلنے والے کیمپ میں حصہ لیں گے۔ 907 لڑکیوں کے ساتھ اس سال کے کیمپ میں گرل کیڈٹس کی سب سے زیادہ شرکت ہوگی۔ اس متنوع شرکت میں جموں و کشمیر اور لداخ کے 122 کیڈٹس اور شمال مشرقی خطے کے 171 کیڈیٹس شامل ہیں جومنی انڈیاکے كا مؤثر طور پر مظاہرہ كرتے ہیں۔

یوتھ ایکسچینج پروگرام کے ایک حصے کے طور پرکیمپ میں 25 دوست ممالک - ارجنٹینا، بوٹسوانا، بھوٹان، برازیل، چیک جمہوریہ، فجی، قزاخستان، کینیا، کرغیزستان، لاؤس، ملائیشیا، مالدیپ، نیپال، روس، سعودی عرب، سیشلز، تاجکستان، برطانیہ، وینزویلا، ویت نام، سری لنکا، سنگاپور، نائجیریا، ماریشس اور موزمبیق کے کیڈٹس اور افسران کی شرکت بھی دیکھی جائے گی۔

  اپنے خطاب میں ڈی جی این سی سی لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ نے کیڈٹس سے کہا کہ وہ پورے دل سے حصہ لیں اور کیمپ میں ہونے والی ہر سرگرمی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے كیڈیٹس كو مشورہ دیا کہ وہ سب سے پہلے قوم کے جذبے كے ساتھ مذہب، زبان، ذات پات کی رکاوٹوں کو پار کرتے ہوئے کردار، دیانتداری، بے لوث خدمت، کامریڈ شپ اور ٹیم ورک کی اعلیٰ صفات کا مظاہرہ کریں۔

یوم جمہوریہ کیمپ کا بنیادی مقصد کیڈٹس میں حب الوطنی، نظم و ضبط اور قائدانہ خوبیوں کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ یہ سالانہ تقریب کیڈٹس کو تربیت، ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور سماجی خدمت کے اقدامات میں حصہ لینے کے لیے قیمتی مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے اور اس طرح اتحاد اور فخر کو پروان چڑھاتی ہے۔

*****

U.No:3113

ش ح۔رف۔ س ا



(Release ID: 1991782) Visitor Counter : 97