وزارت دفاع

ساتویں 250 مردوں کی فیری کرافٹ، ’منجولا‘ (یارڈ 786) کی ترسیل

Posted On: 29 DEC 2023 7:32PM by PIB Delhi

میسرز شالیمار ورکس لمیٹڈ، کولکتہ کے ساتھ حکومت ہند کے ”آتم نربھر بھارت“ کے اقدامات کے مطابق 07 x 250 مردوں کی فیری کرافٹ کی تعمیر اور ترسیل کا معاہدہ کیا گیا تھا۔ سات میں سے چھ فیری کرافٹ پہلے ہی ہندوستانی بحریہ کو پہنچائے جا چکے ہیں۔ ساتویں فیری کرافٹ، ’منجولا‘ (یارڈ 786) کو 29 دسمبر 23 کو نائب امیر بحریہ دیپک کمار گوسوامی کی موجودگی میں ہندوستانی بحریہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دیسی مینوفیکچرر سے حاصل کردہ تمام بڑے اور معاون آلات/ نظاموں کے ساتھ، یہ فیری کرافٹ وزارت دفاع کے ”میک ان انڈیا“ اقدامات کے قابل فخر پرچم بردار ہیں۔

250 آدمیوں کو لے جانے کی صلاحیت کے ساتھ، ’منجولا‘ (یارڈ 786) کی شمولیت سے ہندوستانی بحری بندرگاہوں اور لنگر خانے پر جہازوں/ آبدوزوں کے درمیان مردوں اور سامان دونوں کی نقل و حمل کی سہولت فراہم کرتے ہوئے ہندوستانی بحریہ کے آپریشنل وعدوں کو تقویت ملے گی۔

**********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 3105



(Release ID: 1991635) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi , Bengali