عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی انفارمیشن کمیشن کا اختتام سال کا جائزہ


سی آئی سی نے یکم جنوری سے 13 دسمبر تک 19,207 اپیلیں/شکایات درج کیں اور 18,261 معاملات کو نمٹا یا

سرینگر، جموں و کشمیر یو ٹی  میں 6 جولائی کو "آر ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ میں چیلنجز" کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

کمیشن نے سال 2023 کے لیے 20 پبلک اتھارٹیز کا سیمپل ٹرانسپیرنسی آڈٹ کیا

Posted On: 29 DEC 2023 4:23PM by PIB Delhi
  1. مرکزی انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی) نے یکم جنوری 2023 سے 13 دسمبر 2023 تک 19,207 اپیلیں/شکایات درج کیں اور 18,261 اپیلیں/شکایات کو نمٹایا گیا۔ اس عرصے کے دوران 6,112 ویڈیو کانفرنسنگ سیشنز کیے گئے۔
  2. دہلی کے یو ٹی  کے سی پی پی آئی اوز کے لیے ایک تین روزہ تربیتی پروگرام 21 جون 2023 سے 23 جون 2023 تک منعقد کیا گیا جس کا عنوان تھا - "سہ ماہی ریٹرن جمع کروانا"۔
  3. سی آئی سی کے ذریعہ رابطہ کاری  کی کوششیں کی گئیں جس میں 3 جولائی 2023 سے 5 جولائی 2023 تک جموں اور کشمیر کے یو ٹی  کے لئے عوامی سماعتوں کا اہتمام جموں و کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ پبلک ایڈمنسٹریشن سری نگر میں کیا گیا تاکہ دور دراز اور ناقابل رسائی  علاقوں کے شہریوں تک رسائی حاصل کی جاسکے۔جو  فاصلے، بڑھاپے اور دیگر محدودیت  کی وجہ سے دہلی میں جسمانی سماعت کے لیے حاضر نہیں ہو سکے اور نہ ہی انہیں اپیلوں/شکایات کی ورچول  سماعتوں میں شرکت کے لیے این آئی سی اسٹوڈیو تک رسائی حاصل ہے۔
  4. 6 جولائی 2023 کو سری نگر میں "آر ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ میں چیلنجز" کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مختلف پبلک اتھارٹیز (پی ایز) کے 150 سی پی آئی اوز اور سی آئی سی اور جموں و کشمیر  انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔
  5. آر ٹی آئی ایکٹ کے انتہائی اہم جزو پر فوکس اور توجہ دی گئی ہے، ’سو موٹو ڈسکلوزر‘، مختلف پی ایز کے شفاف آڈٹ کے ذریعے، سالانہ کیا جاتا ہے۔عملہ اور ٹریننگ کے محکمے  (ڈی او پی ٹی) نے او ایم نمبر 1/6/2011-آئی آر مورخہ 7 نومبر 2019 کے ذریعے تمام پی ایز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ہر سال اپنے فعال انکشاف پیکیج کا آڈٹ کرائیں۔ سال 2022-23 میں، 1,073 پی ایز نے سافٹ ویئر کے ذریعے سی آئی سی کو فعال انکشاف کی اپنی آڈٹ رپورٹس سے آگاہ کیا ہے۔ سی آئی سی  نے سافٹ ویئر کے ذریعے متعلقہ پی ایز کو ان کی آڈٹ رپورٹس اور ڈی او پی ٹی  کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق مشورے/سفارشات بھی دی ہیں۔ کمیشن نے سال 2023 کے لیے 20 پی ایز کا سیمپل ٹرانپیرینسی  آڈٹ(نمونہ  شفافیت کا آڈٹ) بھی کیا ہے۔
  6. کمیشن نے 31 اکتوبر 2023 کو "سائبر سیکورٹی" پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا جو سی آئی سی میں اپنی نوعیت کا پہلا تھا۔ جناب سومناتھ بنرجی، صدر سی آئی ایس او اور سینئر نائب صدر گلوبل سروسز نے کلیدی خطاب کیا۔
  7. کمیشن نے نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) کے زیر اہتمام "جمہوریہ مالدیپ کے سول سرونٹس اور مالدیپ کے انفارمیشن کمیشن (آئی سی او ایم) کے سینئر افسران کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرام" کے انعقاد میں حصہ لیا، جس کے ذریعے وسائل کے اہلکاروں کو کلیدی مقررین کے طور پر دستیاب کرایا گیا اور سی آئی سی میں وی سی  کی سہولیات اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی واقفیت بھی مہیا کرائی گئی ۔ کل 120 شرکاء، جن میں آئی سی او ایم کے افسران، مالدیپ کے مختلف محکموں کے سول سرونٹ اور این سی جی جی  کے افسران نے حصہ لیا۔
  8. سی آئی سی  قانون کے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ کمیشن کے ساتھ انٹرن شپ کریں جس میں وہ کمیشن کے ساتھ منسلک ہوں تاکہ وہ کمیشن کے کام کو سیکھ سکیں اور اس میں حصہ ڈال سکیں۔ کمیشن کا انٹرن شپ پروگرام کم از کم ایک ماہ کی مدت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، قانون کے 47 طلباء کیلنڈر سال 2023 میں انٹرن شپ پروگرام سے گزرے۔

*************

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.3092


(Release ID: 1991590) Visitor Counter : 75