وزارت دفاع

سکریٹری دفاع نے بنگلورو میں ایچ اے ایل کے ایرو انجن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر میں نئے ڈیزائن اور ٹیسٹ مرکز کا افتتاح کیا

Posted On: 29 DEC 2023 4:34PM by PIB Delhi

سکریٹری دفاع جناب گریدھر ارامانے، نے 29 دسمبر 2023 کو کرناٹک کے بنگلورو میں واقع ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے ایرو انجن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر (اے ای آر ڈی سی) میں ایک نئے ڈیزائن اور ٹیسٹ مرکز کا افتتاح کیا۔ اے ای آر ڈی سی فی الحال متعدد نئے انجنوں کے ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ کے کام میں مشغول ہے، جن میں دو اسٹریٹجک انجن یعنی پاوری ٹرینرز کے لئے 25 کے این تھرسٹ کا ہندوستان ٹربوفین انجن (ایچ ٹی ایف ای)، یو اے وی کا دو انجن والا چھوٹا جنگی طیارہ یا ریجنل جیٹس اور لائٹ و میڈیم ویٹ ہیلی کاپٹر (سنگل/ٹوئین انجن کنفیگریشن میں 3.5 سے 6.5 ٹن) کو پاور دینے کے لئے 1200 کے این تھرسٹ کا ہندوستان ٹربو شیفٹ انجن (ایچ ٹی ایس ای) شامل ہیں۔

نیا جدید ترین نوعیت کا یہ مرکز، 10,000 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے، اس میں خصوصی مشینیں، کمپیوٹیشنل ٹولز سے فائدہ اٹھانے والے جدید سیٹ اپ، اِن- ہاؤس فیبری کیشن مرکز اور ایچ ٹی ایف ای-25 کی جانچ اور ایچ ٹی ایس ای- 1200 کی جانچ کے لیے ایک ایک ٹیسٹ بیڈ پر مشتمل دو ٹیسٹ بیڈس اور آئی ایم آر ایچ کے لیے آنے والا جے وی انجن، فرانس کے سفران اور ایچ اے ایل کے ذریعے مشترکہ طور پر تیار کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، نئے تیار کردہ مرکز میں جیگوار کے ایئر پروڈیوسر، گیس ٹربائن اسٹارٹر یونٹ (جی ٹی ایس یو) – 110 ایم 2 اور 127 ای کے لائٹ کمبیٹ ایئر کرافٹ اور ایڈوانس میڈیم کمبیٹ ایئر کرافٹ، اور این-32 ایئر کرافٹ کے لیے گیس ٹربائن الیکٹریکل جنریٹر (جی ٹی ای جی) – 60  کی جانچ کے لیے سیٹ اپ ہے۔ اس مرکز کے اندر انجن کے کل پرزوں اور لائن رپلیسمنٹ یونٹ (ایل آر یوز)سے متعلق متعدد اہم جانچ کے لیے سیٹ اپ بھی قائم کئے گئے ہیں۔

ایچ اے ایل کی طرف سے کئے جا رہے کام کی تعریف کرتے ہوئے، سکریٹری دفاع نے کہا کہ حکومت ڈیفنس پی ایس یو کی ڈیلیوری اور ملک کو خود کفیل بنانے کی اس کی صلاحیت پر بھروسہ کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ کا شعبہ ملک کا مستقبل ہے اور آنے والی دہائیوں میں، ایچ اے ایل کو تمام قسم کے طیاروں کے لیے ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مستقبل کے بارے میں سوچیں، کیونکہ جنگ کا پورا منظرنامہ بدل رہا ہے۔

مستقبل کی جنگ میں بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے، سکریٹری دفاع نے ایچ اے ایل کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ نئے پلیٹ فارم تیار کرنے کے لیے دیگر نجی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے مختلف انجنوں اور ٹیسٹ بیڈز کی مینوفیکچرنگ رینج کا معائنہ کیا اور ایچ اے ایل کے ایرو اسپیس ڈویژن کا دورہ بھی کیا۔

ایچ اے ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (اضافی چارج) جناب سی بی اننت کرشنن نے کہا کہ اس مرکز کی ترقی ایچ اے ایل کی ترقی کی رفتار میں ایک اہم سنگ میل کی نشان دہی کرتی ہے۔ یہ ایرو انجن ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ میں ’آتم نربھر بھارت‘ کے مقصد کے حصول کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔

یہ سنٹر، جو 1960 کی دہائی میں قائم کیا گیا تھا، واحد ڈیزائن ہاؤس ہونے کا منفرد اعزاز رکھتا ہے، جس نے مغربی اور روسی دونوں طرح کے انجنوں کے لیے ٹیسٹ بیڈ تیار کیے ہیں۔ مرکز نے ہندوستان کے پہلے دیسی ٹربو جیٹ انجن لکشیہ (بغیر پائلٹ والا ہوائی جہاز) کو طاقت دینے کے لیے پی ٹی اے ای- 7 انجن کو کامیابی کے ساتھ تیار اور سرٹیفائی کیا ہے۔ اس نے این-32 طیارے شروع کرنے کے لیے گیس ٹربائن الیکٹریکل جنریٹر جی ٹی ای جی-60، ایئر اسٹارٹر اے ٹی ایس 37 اور جگوار ایئر کرافٹ پر ایڈور- ایم کے 804 ای / 811 کی شروعات کرنے کے لیے ایئر پروڈیوسر اور جیگوار ایئر کرافٹ کے اے ڈی 804/811 انجن کو سپورٹ کرنے کے لیے  اے ایل ایچ کو طاقت دینے کی خاطر شکتی انجن  تیار کیا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م ۔م ر

(U: 3093)



(Release ID: 1991589) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Hindi , Marathi