سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے لداخ میں 1170.16 کروڑروپے کی مالیت کے 29 سڑک پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے

Posted On: 29 DEC 2023 11:35AM by PIB Delhi

سڑک  نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ میں  29 سڑک پروجیکٹوں کے لئے  1170.16 کروڑروپے مختص کرنے کی منظوری دی ہے، جس میں ریاستی شاہراہ  ،  بڑی  اور دیگر ضلعی سڑکیں شامل ہیں۔  ایک پوسٹ میں  جناب گڈکری نے کہا کہ  مالی سال 24-2023 کے سی آر آئی  ایف اسکیم کے تحت  181.71 کروڑروپے   8  پلوں کی تعمیر کے لئے مختص  کئے گئے ہیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ رقبے کے لحاظ سے  سب سے بڑا مرکزی خطہ اور  ہندوستان میں دوسرا سب سے کم آبادی والا علاقہ لداخ   منظور شدہ اقدامات کے ذریعہ  دوردراز کے گاؤوں  تک بہتر کنکٹوٹی کا گواہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ  اس پہل سے  اقتصادی سرگرمیوں  ،خاص  طور پر زراعت اورسیاحت کو فرو غ ملنے کی امید ہے اور اس سے  لداخ کی  مجموعی  ڈھانچہ جاتی ترقی کو تعاون ملے گا۔

********

  ش ح۔ع ح ۔رم

U-3081  


(Release ID: 1991456) Visitor Counter : 108