سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نشا نزد علاقوں  میں ہائی اسکول کے طلباء کے لئے رہائشی تعلیم اسکیم(ایس ایچ آر ای ایس ایچ ٹی اے )


تعلیمی سیشن 24-2023 کے لئے سی بی ایس ای /ریاستی بورڈوں سے منسلک 142 نجی رہائشی اسکولوں میں در ج فہرست ذاتو ں کے 2564 طلباء نے داخلہ لیا

Posted On: 28 DEC 2023 5:43PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت  نشانزد علاقوں کے ہائی اسکول میں  طلبا ء کے لئے رہائشی  تعلیم  اسکیم   (ایس ایچ آر ای ایس ایچ ٹی اے )نامی مرکزی شعبے  کی اسکیم کو نافذ کرتی ہے۔

ایس ایچ آر ای ایس ایچ ٹی اے کا مقصد حکومت  کے ترقیاتی اقداما ت  کی پہنچ  کو بڑھانا اور  منظورشدہ  اداروں  (این جی او  کے ذریعہ چل رہے )اور اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے والے رہائشی ہائی اسکولوں کی کوششوں کے ذریعہ تعلیم کے شعبے میں خدمات  کی کمی    سے متاثر در ج فہرست ذات  ( ایس ٹی ) کی سماجی اقتصادی ترقی اور مجموعی ترقی  کے لئے  ماحول فراہم کرنا ہے۔درج فہرست ذاتوں  کے ہونہار طلبا کو ان کی تعلیم   اور مجموعی ترقی کے لئے ملک کے بہترین اسکولوں میں آسان رسائی فراہم کرنے کے منصوبوں میں مزید تبدیلی  کی گئی ہے،جس سے ان کے مستقبل کے مواقع محفوظ ہوسکیں ۔

یہ اسکیم دو طریقے سے نافذ کی جارہی ہے :

پہلا طریقہ : ایس ایچ آر ای ایس ایچ ٹی اےاسکولز

(بہترین سی بی ایس ای  /ریاستی بورڈ سے منسلک نجی /رہائشی اسکو لز )

اس کے تحت ہرسال ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہونہار درج فہرست ذاتوں کے طلباء کی ایک مخصوص تعداد کو   نیشنل ٹیسٹنگ  ایجنسی  (این ٹی اے ) کے ذریعہ منعقد  ایس ایچ آر ای ایس ایچ ٹی اے( این ای ٹی ایس ) کے لئے  قومی داخلہ  امتحان    کے ذریعہ  منتخب کیا جائے گا اور  متعلقہ  بہترین  نجی رہائشی اسکولوں میں   بارہویں درجے تک کی تعلیم مکمل کرنے کے لئے   درجہ  9  اور 11ویں میں سی بی ایس ای /ریاستی بورڈ میں داخلہ دیا جائے گا۔

اسکولوں کا انتحاب: پچھلے تین سال میں  درجہ 10 اور درجہ  12 کے لئے 75 فیصد سے زیادہ   کامیاب نمبرات والے  نجی رہائشی اسکولوں  کو  منتخب طلبا کے داخلے کے لئے ایک کمیٹی کے ذریعہ انتخاب کیا جاتا ہے۔

طلبا کا انتخاب:  تقریباََ تین ہزار  (نویں  درجہ کے لئے 1500 اور11ویں درجہ کے لئے  عارضی ) درج فہرست ذاتوں کے طلبا ،  جن کے والدین کی سالانہ آمدنی  ڈھائی لاکھ تک ہے ، انہیں اس اسکیم کے تحت  نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی ( این ٹی اے ) کے ذریعہ منعقد قومی سطح کے امتحان  کے ذریعہ  منتخب کیا جاتا ہے نیز طلبا کو  ان کی قابلیت کے مطابق اسکولوں کے متباد ل کی پیش کش کی  جاتی ہے۔

اسکول کی فیس  (ٹیوشن  فیس سمیت ) اور  ہاسٹل کی فیس (میس  فیس سمیت ) کو  کور کرنے والے  طلبا کے لئے کُل فیس محکمے کے ذریعہ برداشت کیا جائے گا۔اسکیم کے تحت  درجہ 9 ویں  12ویں تک ہردرجے کے لئے  منظورشدہ فیس  بالترتیب   ایک لاکھ ،  ایک لاکھ دس ہزار ، ایک لاکھ  25 ہزار اور ایک لاکھ  35 ہزاررو پے ہے۔ اسکیم کے تحت   منتخب طلبا کے لئے  انفرادی   تعلیم کی ضروریات کی پہچان کرنے کے بعد  اسکول کے باہر  کے گھنٹوںمیں  ایک برج  کورس   کے  التزامات  شامل  کئے گئے ہیں۔برج کورس کا ہدف   طلبا کو اسکول کے ماحول میں آسانی سے ڈھالنے  کی صلاحیت کو بڑھانا ہوگا۔برج کور س کی لاگت یعنی سالانہ فیس کا 10فیصد بھی محکمے کے ذریعہ برداشت  کیا جائے گا۔

وزارت  کے ذریعہ  وقت وقت  پر طلبا  کی پیش رفت کی  نگرانی بھی کی جائے گی۔

دوسرا طریقہ  : این جی او / وی او کے ذریعہ  چل رہے  اسکول  / ہاسٹل  (موجودہ عنصر  )

(اس کے بعد رہنما خطوط صرف اسکیم کے موڈ 2 نافذہیں)

اعلیٰ درجوں  (درجہ 12تک ) والے  وی اوز   /این جی اوز اور دیگر اداروں  کے ذریعہ چل رہے اسکول  / ہاسٹل   جو امداد  حاصل کررہے ہیں  ،  اطمینان بخش کارکردگی کی بنیاد پرجاری رہیں گے۔ اسکیم کے تحت  اسکول میں   داخلہ  حاصل کرنے والے درج فہرست ذاتوں  کے لئے اسکول کی فیس اور رہائشی فیس کے لئے  امدادی رقم اس شرط  کے ساتھ فراہم کی جائے گی کہ اگر ان کے علاوہ  دیگر طلبا کو داخلہ دیا جاتا ہے تو اسکول کو ایسے  طلبا سے فیس جمع کروانے کی اجازت دی جائے گی۔پرائمری رہائشی اسکول کے لئے درج فہرست ذاتوں   کے تئیں  طلبا کو امدادی رقم 44 ہزار فی طالب علم ،  پرائمری غیر رہائشی اسکول  کے لئے 27 ہزار فی  طالب علم  ، پرائمری ہاسٹل  کے لئے 30 ہزارروپے فی طالب علم ،ثانوی رہائشی اسکول  کے لئے 55ہزار فی طالب علم  ، ثانوی  غیررہائشی اسکول کے  لئے 35 ہزار فی  طالب علم اور ثانوی  ہاسٹل کے لئے 30 ہزار روپے فی طالب علم ہوگا۔

نگرانی

تمام ادارے سرگرمی سے  اپنی ویب سائٹ اور ای –انودان  / آن لائن پورٹل پر کارکردگی کا انکشاف کریں  گے۔

آؤٹ پُٹ نتائج  کے اشاریہ  پر بہتر  رپورٹنگ کے لئے اسکیم کی پیش رفت   کے کلکشن اور تشکیل  کے لئے  ایک حقیقی وقت  پر مبنی  ڈیٹا کے بندوبست سے متعلق  اطلاعاتی نظام ( ایم آئی ایس ) قائم کیا جائے گا۔

ہرادارے میں   کلوز سرکٹ  کیمرے لگائے جائیں گے ، جہاں سے لائیو فیڈ  دستیاب ہوں گی۔

تمام ادارے اس مقصد کے لئے تشکیل ایک معائنہ ٹیم کے ذریعہ علاقائی دوروں کے لئے جوابدہ ہیں ۔

21-2020 سے  24-2023 تک نشانزد علاقوں میں  ہر اسکول میں  طلبا کے لئے رہائشی تعلیم اسکیم  (ایس ایچ آر ای ایس ایچ ٹی اے) کے تحت  اخراجات 

  • 21-2020 کے دوران  بجٹ تخمینہ   100.00 کروڑرو پے  تھا، اخراجات  56.05کروڑروپے تھا اور مستفیدین کی تعداد 38250 تھی ۔
  • 22-2021 کے دوران بجٹ تخمینہ  200.00 کرروڑروپے تھا ۔ اخراجات   38.05 کروڑروپے تھا اور استفادہ کنندگان کی تعداد  20435 تھی۔
  • 23-2022 کے دوران بجٹ  89.00 کروڑتھا اوراخراجات  51.12 کروڑروپے تھے اور مستفیدین کی تعداد  16479 تھی۔
  • 24-2023 کے دوران  بجٹ تخمینہ 104.65.00 کروڑروپے تھا، اخراجات  51.57 کروڑروپے تھے اور مستفیدین کی تعداد   7543(10دسمبر  2023تک ) ہے ۔

اس اسکیم کے تحت   تعلیمی سیشن  24-2023 کے لئے سی بی ایس ای / ریاستی بورڈوں سے منسلک نجی رہائشی اسکولوں میں  2564  طلبا نے داخلہ لیا ہے اور اس محکمے کے ذریعہ  30.55 کروڑروپے کی اسکولی فیس ادا کی گئی ہے۔

********

  ش ح۔ع ح ۔رم

U-3074  


(Release ID: 1991453) Visitor Counter : 102