وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ انڈیا  (ایف آئی یو آئی این ڈی) نے 9 ساحل سمندر سے دورورچوئل ڈیجیٹل اثاثہ جات سروس پرووائیڈرز (وی ڈی ا ے ایس پیز) کو تعمیل کے شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں


ایف آئی یو آئی این ڈی نے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کو خط لکھا ہے کہ ہندوستان میں پی  ایم ایل ایکٹ کی دفعات کی تعمیل کیے بغیر غیر قانونی طور پر کام کرنے والے نو اداروں کے یوآر ایل ایس کو بلاک کیا جائے

Posted On: 28 DEC 2023 8:56PM by PIB Delhi

ورچوئل ڈیجیٹل اثاثہ جات کی خدمات فراہم کرنے والوں (وی ڈی اے ایس پیز) کو مارچ 2023 میں انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل) ایکٹ 2002 کی دفعات کے تحت انسداد منی لانڈرنگ/ انسداد فنانسنگ آف ٹیررازم (اے ایم  ایل-سی ایف ٹی) فریم ورک کے دائرے میں لایا گیا تھا۔

غیر ملکی اداروں کے خلاف تعمیل کی کارروائی کے ایک حصے کے طور پر، فنانشل انٹیلی جنس یونٹ انڈیا(ایف آئی یو آئی این ڈی) نے تعمیل سے متعلق وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔

ساحل سے دور وی ڈی اے سروس پرووائڈرکانام

نام اور پتے کی تفصیلات

بنانس

بنانس انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ - ہاؤس آف فرانسس، کمرہ 303، آئی آئی ای ڈیو پورٹ، ماہے ،سیشلز

بائننس ہولڈنگز لمیٹڈ -معرفت انٹرنیشنل کارپوریشن سروسز لمیٹڈ ہاربر پلیس، دوسری منزل نارتھ ونگ جارج ٹاؤن، گرینڈ کیمن کیمن آئی لینڈز

بنانس (سوریزرلینڈ) اے جی، گبل اسٹریس 116300 زگ

کوکائن

میک گلوبل لمیٹڈ معرفت وسترا (سیشلز) لمیٹڈ-وسترا کارپوریٹ سروسیز سنٹر سوٹ 23، فرسٹ فلور، ایڈن پلازہ سٹی، ایڈن آئیلینڈ، ماہے، کنٹری، سیشلز

فونیکس پی ٹی ای لمیٹڈ-2، سا ئنس پارک ڈرائیو، #01-03 ایسنٹ کنٹری، سنگاپور

ہوبی

سینوہوپ ٹیکنالوجی ہولڈنگز لمیٹڈ (سابقہ نیو ہوو ٹیکنالوجی ہولڈنگز لمیٹڈ)، ہانگ کانگ

ہوبی گلوبل لمیٹڈ - 8 مرینا وی ڈبلیو سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، سنگاپور

کریکن

پے وارڈ ٹریڈنگ لمیٹڈ-معرفت ایس  ایچ آر ایم ٹرسٹیز (بی وی آئی) لمیٹڈ، پی او باکس 4301، وی جی 1110، روڈ ٹائون، برٹش ورجن آئیلینڈ

گیٹ آئی او

ویٹ ٹکنالوجی انکارپوریٹیڈ-جارج ٹاؤن، مڈلینڈ، کے مین آئی لینڈ

بٹریکس

بٹریکس آئی این سی-800 پانچواں ایوینیو، سی ایٹل، ڈبلیو ا ے 98104، امریکہ

بٹ اسٹامپ

بٹ اسٹامپ یوروپ ایس ای-40  اوینیو منٹیرے، ایل -2163، لگزمبرگ، گرانڈ ڈچی آف لگزمبرگ

بٹ اسٹیمپ یو کے لمیٹڈ-5 نیو اسٹریٹ اسکوائر، لندن

بٹ اسٹیمپ گلوبل لمیٹڈ- فلور 4، بینکو پاپولر بلڈنگ، روڈ ٹاؤن، ٹرٹولہ ، وی جی 1110، روڈ ٹائون، برٹش ورجن آئیلینڈز

بٹ اسٹیمپ یو ایس اے آئی این سی-27 یونین اسکوائر و یسٹ، نیویارک

ایم ای ایکس سی گلوبل

ایم ای ایکس سی ٹکنالوجی لمیٹڈ-501  ای 14 واں اوینیو، ڈینور، کولوراڈو

ایم ای ایکس سی گلوبل فاؤنڈیشن لمیٹڈ-140 پایا لیبار روڈ ، #10-09، ایز پایالیبار ، سنگاپور

ایم ای ایکس سی گلوبل- منگلیئر اسٹریٹ، ماہے، وکٹوریہ، سیشلز

بٹ فائینکس

آئی فائینکس آئی این سی –تھرڈ فلور، جے لا پلیس، ویکھامس کے، روڈ ٹاؤن، برٹش ورجن، آئیلینڈز

بی ایف ایکس ڈبلیو ڈبلیو آئی این سی-معرفت ایس ایچ آر ایم ٹرسٹی (بی وی آئی) لمیٹڈ، پوسٹ آفس باکس 4301، ٹرینٹی چیمبرس، روڈ ٹاؤن، ٹرٹولہ، برٹش ورجن، آئیلینڈ

 

ایف آئی یو آئی اینڈ ڈی کے ڈائریکٹر نے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری کو خط لکھا ہے کہ وہ مذکورہ اداروں کے یو آر ایلس کو بلاک کریں جو ہندوستان میں  پی ایم ایل ایکٹ کی دفعات کی تعمیل کیے بغیر غیر قانونی طور پر کام کر رہی ہیں۔

ورچوئل ڈیجیٹل اثاثہ خدمات فراہم کرنے والے (وی ڈی  اے ایس پیز) ہندوستان میں کام کر رہے ہیں (ساحل سے پرے اور ساحل پر دونوں) اور ورچوئل ڈیجیٹل اثاثوں اور فیاٹ کرنسیوں کے درمیان تبادلہ، ورچوئل ڈیجیٹل اثاثوں کی منتقلی، ورچوئل ڈیجیٹل اثاثوں یا آلات کی حفاظت یا انتظام جیسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ مجازی ڈیجیٹل اثاثہ جات وغیرہ کا ایف آئی یو آئی اینڈ ڈی کے ساتھ بطور رپورٹنگ ہستی رجسٹر ہونا ضروری ہے اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ (پی ایم ایل اے) 2002 کے تحت ذمہ داریوں کے سیٹ کی تعمیل کرنا ضروری ہے۔ یہ ذمہ داری سرگرمی پر مبنی ہے اور اس میں جسمانی موجودگی پر منحصر نہیں ہے۔ انڈیا ضابطہ رپورٹنگ، ریکارڈ رکھنے، اورپی ایم ایل ایکٹ کے تحت وی ڈی  اے ایس پیز پر دیگر ذمہ داریوں کا تعین کرتا ہے جس میں ایف آئی یو آئی اینڈ ڈی کے ساتھ رجسٹریشن بھی شامل ہے۔

اب تک 31 وی ڈی  اے ایس پیز نے ایف آئی یو آئی اینڈ ڈی کے ساتھ رجسٹر کیا ہے۔ تاہم، کئی آف شور ادارے اگرچہ ہندوستانی صارفین کے کافی حصے کی ضرورتوں کو پورا کر رہے ہیں، رجسٹرڈ نہیں ہو رہے تھے اور اینٹی منی لانڈرنگ (وی  ایم ایل) اور انسداد دہشت گردی کی مالی اعانت (سی ایف ٹی) فریم ورک کے تحت نہیں آرہے تھے۔

 

 

************

ش ح۔س ب۔ف ر

 (U: 3076)

 



(Release ID: 1991425) Visitor Counter : 259


Read this release in: English , Hindi , Marathi