بجلی کی وزارت
مرکزی وزیر توانائی جناب آر کے سنگھ نے آئی آئی ایسز بنگلورو میں نئے بین شعبہ جاتی مرکز برائے توانائی تحقیق (آئی سی ای آر) کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا
یہ پروجیکٹ پاور فائنانس کارپوریشن کی جانب سے فراہم کردہ 60.74 کروڑ روپےکے فنڈ سے تعمیر کیا جارہا ہےجو سائنسی پیشرفت قدمی میں ایک نمایاں چھلانگ ہے:یہ عمارت مارچ 2026 تک مکمل ہو جائے گی
Posted On:
28 DEC 2023 7:36PM by PIB Delhi
بجلی اور نئی نیز قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج بنگلورو میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز (آئی آئی ایسز)کے مقام پر توانائی سے متعلق تحقیق کےایک نئے بین شعبہ جاتی مرکز(آئی سی ای آر) کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ تقریب توانائی سےمتعلق تحقیق اور پائیدار ٹیکنالوجیز کے مستقبل کی تشکیل کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے۔
آئی سی ای آر کے تحقیقی اقدامات قابل تجدید توانائی کے شعبوں کے ایک پورے سلسلے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، جن میں گرین ہائیڈروجن ،ایس سی او 2، بجلی اور ٹربائن اورصاف ستھر ے اور آلودگی سے مبرا کوئلے کی ٹیکنالوجی کے لئے خالص صفر ٹیکنالوجی کا فروغ،سبز توانائی کی ٹیکنالوجیز جیسے ہائیڈروجن اور دیگرحیاتیاتی اجزاء سے حاصل حیاتیاتی ایندھنوں کی پیداوارکے بارے میں تحقیق اور ترقی کی اہم سرگرمیاں، جدید ترین بیٹریاں اور توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام اور پائیدار اورہمہ گیرٹیکنالوجیزوغیرہ شامل ہیں۔
علم، تجسس، اور اجتماعی کوششوں کے ذریعہ حاصل آئی سی ای آر کے مقام پر یہ نیا باب، سائنسی پیش رفتوں اورکایا پلٹ کردینے والی تبدیلی کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرتا ہے، جو کہ تکنیکی طور پر بااختیار اور خود انحصار ہندوستان کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
اس پروجیکٹ کی پاور فائنانس کارپوریشن(پی ایف سی)کے ذریعہ اپنے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری(سی ایس آر)اقدام کے تحت معاونت کی گئی ہے۔مجوزہ نئی عمارت کا مقصد، اس وقت آئی سی ای آر کے مقام پرموجود پرانے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہے، یہ عمارت زمین کے علاوہ تین منزلوں پر محیط ایک جدید،تکنیکی طور پر جدیدترین سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس میں لیبارٹریز، کلاس رومز، سیمینار رومز، میٹنگ اسپیس، ایک لائبریری اور کمپیوٹرسے متعلق سبھی سہولیات شامل ہوں گی۔
پی ایف سی نے اس پروجیکٹ کے لئے 60.74 کروڑ روپے کی امداد کی منظوری دی ہے۔ سی پی ڈبلیو ڈی کے، مارچ 2026 تک اس عمارت کی تعمیر مکمل کرنے کا پروگرام ہے۔
حکومت کرناٹک کےتوانائی کے وزیرجناب کے جے جارج، ممبر پارلیمنٹ، لوک سبھا سنٹرل حلقہ، بنگلورو، جناب پی سی موہن، ممبر پارلیمنٹ، لوک سبھا جنوبی حلقہ، جناب تیجسوی سوریہ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلورو کے ڈائریکٹر پروفیسر گووندن رنگراجن، حکومت کرناٹک کے ایڈشنل چیف سکریٹری جناب گورو گپتا، ڈائریکٹر (کمرشل) پی ایف سی جناب منوج شرما، اور سی ایس آر، پی ایف سی کےایگزیکٹیوڈائریکٹرجناب علی شاہ بھی دیگرمعزز شخصیات کے ساتھ اس موقع پر موجود تھے۔
*************
ش ح۔ع م۔م ش
(U-3072)
(Release ID: 1991424)
Visitor Counter : 84