وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سنٹرل بورڈ آف ڈائریكٹ ٹیكس (سی بی ڈی ٹی) كی جانب سے انکم ٹیکس ایکٹ مجریہ 1961 کی دفعہ 194-او کے تحت رہنما خطوط كا اجراء

Posted On: 28 DEC 2023 7:58PM by PIB Delhi

انکم ٹیکس ایکٹ مجریہ 1961 ('دی ایکٹ') كی دفعہ 194-او كے مطابق ایک ای کامرس آپریٹر سامان کی فروخت یا خدمات کی فراہمی یا دونوں کی مجموعی رقم کے ایک فیصد کی شرح سے انکم ٹیکس كی کٹوتی کرے گا۔ یہ سہولت اس کی ڈیجیٹل یا الیکٹرانک سہولت یا پلیٹ فارم کے ذریعے فراہم کی گئی ہے۔

مورخہ 28.12.2023 كے سی بی ڈی ٹی سرکلر نمبر 20/2023  کے مطابق مشکلات کو دور کرنے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں اور ایک سے زیادہ ای کامرس آپریٹر ماڈل فریم ورک میں ایکٹ کے سیکشن 194-او کے لاگو ہونے سے متعلق مختلف امور پر وضاحت فراہم کی گئی ہے جیسے اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی)۔ سرکلر مثالوں کے ساتھ کئی اقسام کے حالات کی تفصیلات دیتا ہے اور متعدد مسائل پر وضاحت فراہم کرتا ہے۔ مختلف حلقوں سے نمائندگی حاصل کرنے کے بعد سی بی ڈی ٹی سرکلر میں مختلف مسائل پر اکثر پوچھے جانے والے سوالات کو شامل کیا گیا ہے۔

مذکورہ سرکلر www.incometaxindia.gov.in پر دستیاب ہے۔

*******

U.No:3068

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1991370) Visitor Counter : 120


Read this release in: Marathi , English , Hindi