بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

توانائی كے وزیر كے ہاتھوں بنگلورو میں پاور گرڈ وشرام سدن کا افتتاح

Posted On: 28 DEC 2023 6:07PM by PIB Delhi

حكومت ہند كے عزت مآب مرکزی وزیر برائے بجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی جناب آر کے سنگھ نے صحت اور خاندانی بہبود كے علاوہ كیمیكل اور فرٹلائزر  کے وزیر ڈاکٹر من سکھ ایل مانڈویہ، وزیر تواناءی جناب کے جے جارج كے علاوہ بنگلورو ساؤتھ كے ایم پی جناب تیجسوی سوریا، (پرسنل) پاور گرڈ كے ڈائریکٹر ڈاکٹر یتندرا دویدی، ڈائریکٹر، نمہانس، بنگلورو ڈاکٹر پرتیما مورتی،  اور پاور گرڈ کے سینئر افسران  کی ورچوئل موجودگی میں پاور گرڈ وشرام سدن کا افتتاح كیا۔ 

عوام سے خطاب کرتے ہوئے جناب آر کے سنگھ نے پاور گرڈ کی نیک کاوشوں کی تعریف کی اور کہا كہ "دور دراز كے علاقوں کے غریب لوگ اس پاور گرڈ وشرام سدن سے مستفید ہوں گے۔" انہوں نے ملک میں بجلی کے مضبوط منظر نامے اور عام آدمی کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے کی گئی قابل ستائش کوششوں کے بارے میں بھی بات کی۔

تقریباً 23 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا اس 2 منزلہ وشرام سدن میں 270 بستر ہیں۔ اس سدن کے 55 کمرے تمام ضروری سہولیات سے آراستہ ہیں اور مریضوں کے ساتھ حاضررہنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایک ذمہ دار کارپوریٹ شہری کے طور پر پاور گرڈ نے عوام کے فائدے کے لیے ایمس، نئی دہلی، آئی جی آئی ایم ایس، پٹنہ، ڈی ایم سی ایچ دربھنگہ، کے جی ایم یو، لکھنؤ، گوہاٹی اور وسادودرا میں اسی طرح کے وشرام سدن بنائے ہیں۔ پاور گرڈ کی طرف سے رانچی اور جھانسی میں بھی ایسے وشرام سدن تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

پاور گرڈ نے دیہی ترقی، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، مہارت کی ترقی، ماحولیات، پینے کے پانی، پانی کے تحفظ اور صفائی ستھرائی کے شعبے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ كام تقریباً 1000 کروڑ روپے کی لاگت سے اپنے سی ایس آر اقدامات کے ساتھ ملک بھر میں اقتصادی اور سماجی ترقی میں حصہ ڈال کر كیا گیا ہے۔

******

U.No:3063

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1991337) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi , Kannada