کوئلے کی وزارت
مالی سال 24-2023 کے دوران 25 دسمبر تک کوئلے کی پیداوار 664.37 ملین ٹن تک پہنچی
کوئلے کی کھیپ کی روانگی میں 8.39 فیصد اضافے کے ساتھ 11.32 فیصد اضافہ ;بجلی کے شعبہ کے لئے کوئلے کی ترسیل مذکورہ مدت کے دوران 577.11 ایم ٹی تک پہنچی
حالیہ اقدامات کے سبب کوئلے کی خوش اسلوبی کے ساتھ نقل و حمل کو یقینی بنایا گیا ہے
Posted On:
28 DEC 2023 11:21AM by PIB Delhi
کوئلے کی وزارت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، مالی سال 24-2023کے دوران اپریل 2023 سے 25 دسمبر 2023 تک کوئلے کی پیداوار میں مجموعی کامیابی 664.37 ملین ٹن (ایم ٹی) تک پہنچ گئی، جو کہ گذشتہ سال کی اسی مدت میں591.64 ایم ٹی کے مقابلے میں قابل ذکر 12.29 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔
کوئلے کی ترسیل یعنی کھیپ کی روانگی کے لحاظ سے، مالی سال24-2023میں اپریل 2023 سے 25 دسمبر 2023 تک مجموعی کامیابی 692.84 ایم ٹی تھی،جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 622.40 ایم ٹی کے قابل ذکر 11.32 فیصد اضافہ کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس اضافہ کی بدولت بجلی کے شعبہ کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوئلے کی مسلسل اور مضبوط فراہمی کو یقینی بنایا گیاہے۔
اس کے علاوہ اپریل 2023 سے 25 دسمبر 2023 تک بجلی کے شعبہ میں کوئلے کی مجموعی ترسیل میں 8.39 فیصد کا متاثر کن اضافہ درج کیا گیا، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 532.43ایم ٹی کے مقابلے 577.11 ایم ٹی تک پہنچ گیا۔
25 دسمبر 2023 تک ، کانوں، تھرمل پاور پلانٹس یعنی حراتی بجلی گھروں(ڈی سی بی)، ٹرانزٹ وغیرہ سمیت، کوئلے کے ذخیرے کی مجموعی پوزیشن 91.05 ایم ٹی تک پہنچ گئی، جس سے کہ25 دسمبر 2022 کو 74.90 ایم ٹی کے 21.57 فیصد قابل ستائش اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔اس کے علاوہ،25 دسمبر 2023 کو کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) میں پٹ ہیڈ کوئلہ کا ذخیرہ 47.29 ایم ٹی پرموجود ہے، جو25 دسمبر 2022 کو 30.88 ایم ٹی کے کوئلے کے ذخیرے کے مقابلے میں 53.02 فیصد کے قابل ذکراضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
کوئلہ کی وزارت ،ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے کافی مقدار میں کوئلے کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔ تھرمل پاور پلانٹس یعنی حرارتی بجلی گھروں(ٹی پی پیز)کو موثر کوئلے کی فراہمی کے نتیجے میں مختلف پیتھیڈز پر کوئلے کے ذخیرے میں خاطر خواہ اضافہ درج کیا گیا ہے، جس سے ملک بھر میں کوئلے کی خوش اسلوبی سے نقل و حمل کو یقینی بناتے ہوئے کوئلہ سپلائی چین کی اثر انگیزی اجاگر ہوتی ہے۔
کوئلے کے ذخیرے کی اس اعلیٰ صورتحال سے کوئلے کی کافی فراہمی کو برقرار رکھنے کے لیے وزارت کوئلے کی وزارت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے اور بجلی کے شعبے کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسٹاک مینجمنٹ کی موثر حکمت عملیوں اور آپریشنل کارکردگی اور کوئلے کی لگاتار اور یقینی سپلائی پر زور دیتی ہے۔
اس کے علاوہ ، کوئلے کی نقل و حمل کے لئے اہمیت کے حامل کوئلہ لدان کے مال گاڑی ڈبوں کی بلا رکاوٹ دستیابی ،کوئلے کے خوش اسلوبی سے ہموار انخلاء کے عمل کو یقینی بناتی ہے، مؤثر طریقے سے نقل و حمل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتی ہے اور بغیر کسی رکاوٹ کے کوئلے کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔
کوئلہ کی وزارت ،تمام کاموں کی مسلسل اور جامع نگرانی اورمقدار معلوم کرنےکی جانچ کے عزم کے ساتھ، اس متاثر کن ترقی میں نمایاں طور پر تعاون کررہی ہے۔وزارت،ٹیکنالوجی میں جدید ترین پیشرفت کواختیار کرتے ہوئے ،قابل اعتماد اور بلارکاوٹ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی لگن میں غیر متزلزل ہے، اس طرح ایک خود کفیل آتم نربھر بھارت کے لیے راہ ہموار ہو رہی ہے۔
*********
U.NO.3050
(ش ح۔ع م ۔م ش)
(Release ID: 1991186)
Visitor Counter : 96