وزارت دفاع
وزیر دفاع کا جموں وکشمیر کے سرحدی علاقوں کا دورہ، ایل او سی کے ساتھ لگے علاقوں میں سیکورٹی کے حالات کاجائزہ لیا
کارروائیاں انجام دیتے ہوئے پیشہ ورانہ طریقہ کار اور تندہی سےکام لینے کی تلقین
زیادہ چوکس رہیں، دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہ کیا جائے: جناب راج ناتھ سنگھ کی فوجیوں کو ہدایت
’سپاہیوں کا فرض ہے کہ وہ قومی مقامات کا تحفظ کریں اور عوام کا دل جیتیں‘
Posted On:
27 DEC 2023 4:29PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 27دسمبر 2023 کو جموں وکشمیر کے سرحدی علاقوں کا دورہ کرکے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) سے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انھوں نے علاقے میں موجودہ حالات کا برموقع جائزہ لیا اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں سے متعلق صورتحال کو از خود دیکھا۔ ان کے ہمراہ چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے اور جنرل آفیسر کمانڈنگ انچیف، شمالی کمان لفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی تھے۔
رکھشا منتری کو موجودہ سیکورٹی صورتحال دراندازی مخالف کوششوں اور کارروائیوں کی تیاری کے صورتحال کے بارے میں بتایا گیا۔ کارروائیوں سے متعلق چیلنجوں کے بارے میں جناب راج ناتھ سنگھ نے زمینی کمانڈروں سے بات چیت کی۔ انھوں نے کارروائیاں انجام دیتے ہوئے پیشہ ورانہ طرز کار اور پوری تندہی سے کام لینے کو کہا۔
فوجیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان سورماؤں کے خاندان والوں کے ساتھ دلی تعزیت کی۔ انھوں نے زخمی فوجیوں کی جلد شفایابی کی دعا کی اور یقین دلایا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر تمام مطلوبہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔
جناب سنگھ نے فوجیوں کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور قوم ہمیشہ فوجیوں کی بے نظیر بہادری اور ان کی قربانیوں کی قرضدار رہے گی۔ انھوں نے مسلح افواج کی بہبود کو حکومت کی اعلیٰ ترجیح قرار دیا اور کہا کہ سیکورٹی اور انٹیلی جنس فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لئے اضافی کوششیں کی جارہی ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستانی فوج کوئی معمولی فوج نہیں ہے۔ یہ فوجی ہمارے محافظ ہیں۔ ان کے فرائض میں صرف قومی مفادات کی حفاظت کرنا شامل نہیں ہے بلکہ عوام کا دل جیتنا بھی شامل ہے۔ انھوں نے فوجیوں سے اور زیادہ چوکس رہنے کو کہاتاکہ مستقبل میں کوئی بڑا واقعہ پیش نہ آئے اور دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہ کیا جائے۔
رکھشا منتری نے سیکٹر میں حالیہ واقعات کو افسوسناک قرار دیا اور تمام صفحوں کے فوجیوں سے کہا کہ وہ بہترین انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں کریں۔ انھوں نے تمام کمانڈروں پر زور دیا کہ طے شدہ ضابطوں کی خلاف ورزی ہرگزبرداشت نہ کی جائے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے ہلا شدہ افراد کے خاندان والوں سے بھی ملاقات کی جو پونچھ ضلع کے ٹوپا پیرگاؤں کے رہنے والے ہیں۔
وزیر دفاع نے سیکورٹی فورسز سول ایڈمنسٹریشن، جموں وکشمیر پولیس، سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے مابین تال میل کو سراہا جو سیکورٹی کا ماحول بہترین بنانے کے ارادے کوظاہر کرتا ہے۔ کیونکہ مرکزی انتظام والے علاقےمیں ترقی کا ایک نیادور سازگار ماحول میں ہی ممکن ہے۔ انھوں نے مقامی افراد کی مستعدی کے لئے اور حکومت ہند کی جانب سے کئے جانے والی کوششوں میں حصہ لینے کے لئے ان کی تعریف کی۔
رکھشا منتری کے دورے سے قبل چیف آف دی آرمی اسٹاف نے 25 دسمبر 2023 کو اس علاقے کا دورہ کرکے فوج پر زور دیا تھا کہ وہ تمام چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پرعزم رہنے کے ساتھ ساتھ بہترین پیشہ ورانہ طریقے سے کارروائیاں انجام دیں۔ انھوں نے ہندوستانی فوجی کی جانب سے حقوق الانسانی کی پاسداری اور کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کے خلاف عہد کو اجاگر کیا تھا۔
*****
U.No:3030
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1991019)
Visitor Counter : 97