وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

وزارت تعلیم کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے نے ملک بھر میں کامیابی کے ساتھ اور شاندار طریقے سے ‘ویر بال دیوس’منایا


‘ویر بال دیوس2023’ کے موقع پر ملک بھر میں 52 لاکھ سے زیادہ طلباء، اساتذہ اور متعلقین نے مختلف سرگرمیوں میں جوش و خروش سے شرکت کی

Posted On: 26 DEC 2023 10:00PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ‘ویر بال دیوس’ کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی اور بچوں کی طرف سے پیش کردہ منظومات اورکہانیاں پڑھنے  اور تین مارشل آرٹس کے مظاہرے کے پروگرام دیکھے۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ ملک ‘ویر صاحبزادوں’ کی لازوال قربانیوں کو یاد کر رہاہے اور آزادی کے امرت کال میں ہندوستان کے لیے ‘ویر بال دیوس’ کے ایک نئے باب کے طور پر ان سے تحریک لے رہا ہے ۔ طلباء اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں پروگرام کا براہ راست ٹیلی کاسٹ دیکھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QG98.jpg WhatsApp Image 2023-12-26 at 1

طلباء ‘ویر بال دیوس2023 ’ کی ملک گیر لائیو نشریات دیکھ رہے ہیں

 

 ‘ویر بال دیوس’ پر تعلیمی اداروں اور اسکولوں نے پورے دل سے حصہ لیاجس سے فخر اور اتحاد کا ایک اجتماعی احساس پیدا ہوا اور آنے والی نسلوں کے لیے اس طرح کے کاموں کو یاد رکھنے اور ان کا احترام کرنے کی اہمیت کو تقویت ملی۔

 

پچھلے سال، حکومت ہند نے دسویں سکھ گرو گوبند کے چھوٹے صاحبزادوں صاحبزادہ زوراور سنگھ جی اور صاحبزادہ فتح سنگھ جی کی مثالی بہادری اور عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہر سال 26 دسمبر کو ‘ویر بال دیوس’ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

‘ویر بال دیوس2023 ’ منانے کے لیے، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تمام اسکولوں اور اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کے تحت کام کرنے والے خود مختار اداروں میں دن بھر کے دوران مختلف تعاملی اور شراکتی پروگرام منعقد کیے گئے۔ اس مشترکہ کوشش کے نتیجے میں 52 لاکھ سے زیادہ طلباء، اساتذہ اور متعلقین نے  پرجوش شرکت کی۔

 

ملک بھر کے اسکولوں میں مختلف سرگرمیاں جیسے خصوصی اسمبلیاں، مضمون نویسی، شاعری اور مصوری کے مقابلے، مختصر فلموں کی نمائش اور صاحبزادوں کی بہادری کو بیان کرنے والی کہانیاں پڑھنے کا انعقاد کیا گیا۔ صاحبزادوں کی زندگی اور قربانیوں پر مشتمل ڈیجیٹل نمائش بھی لگائی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005MWJB.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0044HLL.jpg

نیشنل بال بھون میں بچے صاحبزادوں کی بہادری اور قربانی کے قصے سن رہے ہیں۔ ‘ویر بال دیوس’کےموقع  پر ملک بھر کے اسکولوں میں منعقدہ ڈرائنگ مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008GJ2D.jpg

‘ویر بال دیوس’ کے موقع پرمنعقدہ  پوسٹرتیارکرنےکے مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء

 

وزارت تعلیم نے‘مائی جی او وی’ کے تعاون سے سی بی ایس ای کے ذریعہ تیار کردہ ایک انٹرایکٹو آن لائن کوئز کا بھی اہتمام کیا جس میں ملک بھر میں 1.3 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔ ان پروگراموں کے ذریعے طلباء صاحبزادوں کی متاثر کن زندگیوں اور کارناموں سے روشناس ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/11QVK8.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/10IJ1R.jpeg

تعلیم کی وزیرمملکت محترمہ ان پورنا دیوی،نے‘ویر بال دیواس 2023’کے موقع پر کوئز میں حصہ لیا

*****

ش ح ۔ ا گ ۔ج ا

U. No.3001


(Release ID: 1990667) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi