وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال اور وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو نے این ای آئی اے ایف ایم آر میں صلاحیت میں توسیع کا سنگ بنیاد رکھا


این ای آئی اے ایف ایم آر کو لوک ادویات کے قومی مرکز کے طور پر تیار کیا جائے گا: جناب سربانند سونووال

شمال مشرق کی لوک ادویات کی صلاحیت کو این ای آئی اے ایف ایم آر میں مسلسل کوششوں کے ساتھ استعمال کیا جائے گا: جناب پیما کھانڈو

آیوروید اور لوک ادویات کی تحقیق اور ترقی میں مزید صلاحیت کے لیے این ای آئی اے ایف ایم آر میں 53 کروڑ روپے کی نئی سرمایہ کاری

اروناچل پردیش میں سووا  رِگپا کے لیے ایک مرکز قائم کیا جائے گا: جناب سونووال

Posted On: 26 DEC 2023 3:26PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال اور اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو نے پاسیگھاٹ، اروناچل  پردیش میں شمال مشرقی ادارہ برائے  آیوروید اور لوک ادویات تحقیق (این ای آئی اے ایف ایم آر) میں صلاحیت میں توسیع کے لیےآج  سنگ بنیاد رکھا۔ 53 کروڑ روپے کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ انسٹی ٹیوٹ میں اضافی انفراسٹرکچر تیار کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YSB7.jpg

اس تقریب میں منجملہ  دیگر معززین کے اروناچل پردیش قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر پاسنگ دورجی، اروناچل پردیش کی حکومت کے صحت اور خاندانی بہبود، خواتین اور بچوں کی ترقی اور قبائلی امور کے وزیر،آلو لبانگ؛ رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا) برائے اروناچل ایسٹ، تاپیر گاو؛ 38 پاسیگھاٹ ایسٹ کے ایم ایل اے، کلنگ مویونگ؛ پاسیگھاٹ ویسٹ کے ایم ایل اے، نینوگ ایرنگ؛ اروناچل پردیش کے ریاستی انفارمیشن کمشنر، گمجھم حیدر؛ اروناچل پردیش ریاستی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ٹومو ربا نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025XUN.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003331X.jpg

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا، "لوک ادویات  کے پاس میں ہزاروں سالوں سے انسانیت کو شفا بخشنے کا بھرپور ورثہ  موجود ہے۔ یہ ہماری کمیونٹیز میں نسلوں کو ان کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا رہا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت کے تحت، ہمارے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو تقویت دینے اور لوگوں کو زندگی کے بھرپور تجربے کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے لوک ادویات سمیت روایتی ادویات کو از سر احیاء کرنے کی مخلصانہ کوشش کی گئی ہے۔ اس کوشش کو آگے بڑھاتے ہوئے، مودی حکومت نے شمال مشرقی ادارہ برائے  آیوروید اور لوک ادویات تحقیق (این ای آئی اے ایف ایم آر)  میں اضافی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے سرمایہ کاری کا عہد کیا ہے جوعلاقے کی  آیوروید اور لوک میڈیسن میں اپنی تحقیق اور ترقی کو مضبوط بنانے کے لیے ایک محرک  کے طور پر کام کرنے کی صلاحیت سازی پیدا کرے گی۔ مجھے آپ سب کے ساتھ یہ بتاتے ہوئے بھی خوشی ہو رہی ہے کہ جلد ہی اروناچل پردیش میں سووا  رگپا پر ایک نیا مرکز قائم کیا جائے گا۔

 

یہ ادارہ سائنسی طور پر دستاویز، ریکارڈ، تحقیق کے ساتھ ساتھ شمال مشرق کی لوک دوائیوں کی تصدیق کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔ ادارہ  کی استعداد کار میں توسیع میں ایک تعلیمی عمارت، طلبہ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ہاسٹل، اسٹاف کوارٹرز کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر کا بنگلہ بھی شامل ہے۔ ہاسٹل میں انسٹی ٹیوٹ کے 70 طلبہ لڑکے اور 70 لڑکیاں رہ سکیں گی۔ یہ سرمایہ کاری آیوروید کالج کھولنے کے لیے اضافی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو پورا کرے گی تاکہ آیوروید میں انڈرگریجویٹ کورس، بیچلر آف آیوروید میڈیسن اینڈ سرجری (بی اے ایم ایس) کے ساتھ ساتھ پوسٹ گریجویٹ کورسز میں مقررہ وقت میں معیاری تعلیم  فراہم کی جا سکے ۔ این ای آئی اے ایف ایم آر، پاسیگھاٹ میں نیا آیوروید کالج تعلیم، تحقیق اور توسیعی خدمات کے ذریعے آیوروید کو فروغ اور ترقی دے گا۔ انجینئرنگ پروجیکٹس (انڈیا) لمیٹڈ، حکومت ہند کا ایک انٹرپرائز، اس منصوبے کے لیے عمل در آمدکرنے والی ایجنسی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0049H1F.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، اروناچل پردیش کے وزیر اعلی، پیما کھانڈو نے کہا، "ہمیں بہت خوشی ہے کہ اروناچل پردیش کا ایک ادارہ - شمال مشرقی ادارہ برائے  آیوروید اور لوک ادویات تحقیق (این ای آئی اے ایف ایم آر)- شمال مشرق کی لوک دوائیوں کی فراوانی سے فائدہ اٹھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی متاثر کن قیادت میں انسٹی ٹیوٹ کی صلاحیت کو بڑھایا جا رہا ہے جس سے نہ صرف خطے کی روایتی دوائیوں میں مدد ملے گی بلکہ یہ ایک موقع ہے کہ ہماری قدیم لوک دوائیوں کو سائنسی انداز میں دستاویزی انداز میں مریضوں کی دیکھ بھال میں اس کی روایتی جغرافیائی پہنچ سے باہر وسیع تر استعمال میں لایا جا سکے۔ مودی جی نے ہمیشہ ہندوستان کی روایتی دوائیوں کی احیاء  پر زور دیا ہے کیونکہ اس نے مختلف بیماریوں کے علاج اور زندگی کے بہتر تجربے کو قابل بنانے میں اپنی تاثیر کو ثابت کیا ہے۔ دواسازی، آیورویدک اور خوشبو والے شعبوں کے لیے وسیع تجارتی صلاحیت کے ساتھ اس خطے کےطبی خصوصیات کے حامل پودوں کی بھرپور قسم ریاست کے ساتھ ساتھ شمال مشرق کے لیے تجارتی راستے کھولتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005E3VF.jpg

این ای آئی اے ایف ایم آر کے کردار کی وضاحت کرتے ہوئے، جناب سربانند سونووال نے کہا، "وزیراعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت کے تحت،  حکومت آیوروید، یوگا، یونانی، سدھا، ہومیو پیتھی، سووا رِگپا اورنیچروپیتھی جیسی دوائیوں کی روایتی شکل کو از سر نو زندہ کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ چونکہ ملک  آتم نربھربننے کی طرف گامزن ہے، آیوش کی وزارت میڈیکل سائنس کی دوا سازی  اور مریضوں کی دیکھ بھال کے شعبوں میں وسیع تر استعمال کے لیے سائنسی توثیق کے ساتھ ہمارے بھرپور روایتی ادویاتی نظام کو فعال کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔ اس سے نہ صرف ہماری روایتی شفا بخش  کمیونٹی کو فائدہ پہنچے گا بلکہ لوک ادویات کے دائرہ کار کو بھی وسعت ملے گی، جس سے یہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک صحت یاب ہونے اور ان کی زندگیوں کو سنوارنے کی گنجائش پیدا کرے گی۔ این ای آئی اے ایف ایم آر ہندوستان کا ایک سرکردہ ادارہ ہے جو خطے میں لوک دوائیوں کو احیاء کرنے کے لیے پوری لگن  کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ آیوروید کا ہمارا بھرپور ورثہ مقامی روایتی دواؤں کے طریقوں سے بھی پروان چڑھ سکتا ہے۔ اس خیال کے ساتھ، انسٹی ٹیوٹ نے مریضوں کی دیکھ بھال کے حل کی ایک وسیع سلسلے کے ساتھ آیوروید کو مزید احیاء کرنے کے لیے شامل کیا۔ اس کی کوششوں کو مزید تقویت دینے کے لیے، ہم اس ادارے کو لوک ادویات کے قومی مرکز کے طور پر تیار کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

شمال مشرقی انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید اینڈ فوک میڈیسن (این ای آئی اے ایف ایم آر)، پاسیگھاٹ کا قیام روایتی صحت کی دیکھ بھال کو مضبوط اور ترقی دینے کے لیے کیا گیا تھا، جس میں شمال مشرق پر خصوصی توجہ دی گئی تھی۔ یہ مقامی صحت کی روایات (ایل ایچ ٹیز) اور ایتھنو میڈیسنل پریکٹسز (ای ایم پیز) کے تمام پہلوؤں کے لیے اعلیٰ تحقیقی مرکز کے طور پر کام کر رہا ہے۔ یہ ادارہ روایتی علاج کرنے والوں، آیورویدک محققین کے ساتھ ساتھ سائنسی برادری کے لیے ایک مشترکہ بنیاد کے طور پر بھی کام کر رہا ہے تاکہ انسانی زندگیوں کی افزودگی کے لیے روایتی ادویات کی افادیت کو سائنسی طور پر ثابت کیا جا سکے۔

حکومت کا مقصد این ای اے ایف ایم آر کو (ریجنل را ڈرگ ریپوزٹری (آر آر ڈی آر) اور میوزیم، جدید ترین تجزیاتی آلات کی سہولت (ایس اے آئی ایف)، جدید ترین  پنچکرما ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر، پیرامیڈیکل ٹیچنگ سینٹر وغیرہ کے ساتھ این ای اے ایف ایم آر، پاسیگھاٹ میں مستقبل قریب میں  مزید مضبوط بنانا ہے۔

*************

ش ح۔ا ک۔ ر ب

U-2983


(Release ID: 1990518) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Telugu