کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایل سی انڈیا لمیٹڈ نے تمل ناڈو کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے سی ایم ریلیف فنڈ میں 4.30 کروڑ روپے کا تعاون کیا

Posted On: 26 DEC 2023 3:29PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت کے تحت ،این ایل سی انڈیا لمیٹڈ نے  تمل ناڈو کے عوامی راحت کے وزیراعلی فنڈ میں 4.30 کروڑ روپے کا تعاون کیا۔اس میں این ایل سی  انڈیا کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ کے طور پر 2.30 کروڑ روپےشامل ہیں۔ یہ امداد سمندری طوفان مگجام کی وجہ سے آنے والے حالیہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بحالی کو فروغ دینے کے لیے ہے جس  کی وجہ سے  چنئی اور اس کے آس پاس کے اضلاع تھروالور، کانچی پورم اور چنگلپٹو میں شدید  تباہی اور نقصان ہوا تھا، اور ساتھ ہی توتیکورن  اور ترونیلویلی کے جنوبی اضلاع میں حالیہ بے مثال بے حد شدید  بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے بھی ہے۔

این ایل سی انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، جناب  پرسنا کمار موٹوپلی نے چیف سکریٹری جناب شیوداس مینا کی موجودگی میں تمل ناڈو گورنمنٹ سکریٹریٹ میں آج 4.30 کروڑ روپے روپے کا چیک تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ  ایم کے اسٹالن کے حوالے کیا۔

 

 

این ایل سی  انڈیا نے بھی 5 سے 15 دسمبر کے دوران اپنے انجینئروں اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ 18 بڑے 25 ایچ پی  واٹر پمپ لگا کر اور اہم مقامات کے سیلاب کو صاف کرنے اور سیلاب سے متاثرہ رہائش گاہوں سے 51,20,000 مکعب فٹ پانی کو صاف کر کے بڑی مدد کی  ہے۔

فی الحال، 17 دسمبر سے، این ایل سی  انڈیا نے سیلاب سے متاثرہ توتیکورین ضلع میں اسی طرح کے 12 عدد 25 ایچ پی  پمپ لگائے ہیں تاکہ مسلسل بارش کی وجہ سے ہونے والی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ ، توتیکورن میں ایل سی آئی ایل  کے جوائنٹ وینچر پاور پلانٹ، این ٹی پی ایل  کے آر او پلانٹ سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کے لیے پینے کے پانی کی فراہمی کو بڑھایا جا رہا ہے۔

 

**********

ش ح۔ ا م۔

 (U: 2984)


(Release ID: 1990472) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu