وزارتِ تعلیم
تمل مندوبین کا پانچواں گروپ کاشی تمل سنگم II میں شرکت کے لیے کاشی پہنچ گیا
Posted On:
25 DEC 2023 6:12PM by PIB Delhi
کسانوں اور کاریگروں پر مشتمل تمل مندوبین کا پانچواں گروپ (مقدس دریا نرمدا کے نام سے منسوب) کاشی تمل سنگم کے دوسرے مرحلہ میں شرکت کے لیے آج کاشی پہنچا۔ ریلوے سٹیشن پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ شہر میں اپنے قیام کے دوران، یہ گروپ پریاگ راج اور ایودھیا بھی جائے گا اور کاشی وشواناتھ دھام، کال بھیرو مندر، سارناتھ، ہنومان گھاٹ، گنگا آرتی اور دیگر مقامات کا دورہ کرے گا۔
کاشی تمل سنگم کا دوسرا مرحلہ 30 دسمبر 2023 تک جاری رہے گا۔ پچھلے سال، کاشی تمل سنگم کا پہلا مرحلہ 16 نومبر سے 16 دسمبر 2022 تک منعقد کیا گیا تھا۔ تمل ناڈو کے مختلف حصوں سے زندگی کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والے تقریباً 1400 (200 افراد کے 7 گروپ) افراد کی شرکت متوقع ہے۔ طلباء، اساتذہ، پیشہ ور افراد، روحانی اور کسانوں اور کاریگروں پر مشتمل پانچواں گروپ وارانسی پہنچ چکا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع (
2962
(Release ID: 1990357)
Visitor Counter : 75