سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹرو سیٹ کے ذریعہ انتہائی جدید مقناطیسی  فیلڈ والے نیوٹرون اسٹار میں پائے گئے ملی-سیکنڈ برسٹ سے ستاروں کی انجمن کو سمجھنے میں مدد  مل سکتی ہے

Posted On: 25 DEC 2023 10:33AM by PIB Delhi

ایسٹرو سیٹ، ہندوستان کی پہلی کثیر طول موج خلائی پر مبنی رصد گاہ نے انتہائی جدید مقناطیسی (میگنٹر) کے ساتھ ایک نئے اور منفرد نیوٹرون ستارے سے روشن  سب سیکنڈ ایکس رے برسٹ کا پتہ لگایا ہے۔ اس سے میگنٹرس کی دلچسپ انتہائی فلکی طبیعی حالات کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

میگنٹرز ایسے نیوٹران ستارے ہیں جن میں ایک انتہائی ہائی مقناطیسی میدان ہوتا ہے جو زمینی مقناطیسی میدان سے کہیں زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔ سیدھے الفاظ میں کہا جائے تو میگنٹر کا مقناطیسی میدان زمین کے مقناطیسی میدان سے ایک کوارڈلین گنا زیادہ مضبوط ہے۔ جو چیز ان میں زیادہ توانائی والی برقی مقناطیسی شعاعوں کے اخراج کو طاقت دیتی ہے وہ ہے ان اشیاء میں مقناطیسی میدانوں کا زوال۔ علاوہ ازیں ، میگنٹر مضبوط وقتی تغیرات کو ظاہر کرتے ہیں، جس میں عام طور پر ایک سست گردش، تیز رفتار گھومنے والی، روشن لیکن مختصر برسٹ شامل ہوتی ہے جو مہینوں تک جاری رہنے والے دھماکے تک ہوتی ہے۔

ایسا ہی ایک میگنٹر ایس جی آر جے 0645-1830 کہلاتا تھا، جسے اکتوبر 2020 میں ناسا کے سوئفٹ خلائی جہاز نے دریافت کیا تھا۔ یہ نسبتاً جوان (تقریباً 24,000 سال) اور الگ تھلگ نیوٹرون ستارہ ہے۔

ایسٹرو سیٹ کے ساتھ میگنیٹر کا مطالعہ کرنے اور براڈ بینڈ ایکس رے توانائیوں میں اس کی خصوصیات کو دریافت کرنے  کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آر آر آئی) اور دہلی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایسٹر سیٹ پر موجود دو آلات ۔ بڑے ایریا والے ایکس رے پروپوشنل کاؤنٹر  (ایل اے ایکس پی سی) اور سافٹ ایکس رے ٹیلی اسکوپ (ایس ایکس ٹی) کا استعمال کرتے ہوئے اس میگنیٹر کی ٹائمنگ اور اسپیکٹرل  کا تجزیہ کیا ہے۔

"اہم نتائج میں سے ایک 67 مختصر سب سیکنڈ ایکس رے برسٹ کا پتہ لگانا تھا، جس کی اوسط مدت 33 ملی سیکنڈ تھی۔ ان برسٹوں میں سے، سب سے زیادہ چمکدار تقریباً 90 ملی سیکنڈ تک جاری رہا"، ڈاکٹر راہل شرما، جو کہ اس مقالے کے سرکردہ مصنف ہیں اور  آر آر آئی کے ایک پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو ہیں۔ آر آر آئی ایک خودمختار ادارہ ہے جسے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی نے مالی اعانت فراہم کی ہے۔

رائل آسٹرونومیکل سوسائٹی کے ماہانہ نوٹس میں شائع ہونے والی اس تحقیق نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ایس جی آر جے 0645-1830  ایک منفرد مقناطیس ہے جو اپنے سپیکٹرا میں اخراج کی لکیر کو ظاہر کرتا ہے۔

اس مطالعہ میں کہا گیا ہے کہ اخراج کی لکیروں کی موجودگی اور اس کی ممکنہ اصلیت - یا تو لوہے کے فلوروسینس کی وجہ سے، پروٹون سائکلوٹرون لائن کی خصوصیت یا ایک آلہ کار اثر کی وجہ سے - غور  و فکر کا موضوع بنی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر شرما نے کہا " ایس جی آر جے 0645-1830  میں توانائی پر انحصار اس سے مختلف تھا جس کا مشاہدہ کئی دوسرے مقناطیسوں میں کیا گیا تھا۔ یہاں، نیوٹرون ستارے کی سطح (0.65 اور 2.45 کلومیٹر کے رداس) سے نکلنے والے دو تھرمل بلیک باڈی کے اخراج کے اجزاء تھے۔ اس طرح یہ تحقیق میگنیٹرز اور ان کے انتہائی فلکیاتی حالات کے بارے میں ہماری سمجھ میں معاون ثابت ہوتی ہے‘‘ ۔

دہلی یونیورسٹی کے ہنس راج کالج  کی  شریک مصنفہ پروفیسر چیتنا جین نے کہا "ہم نے یہ دیکھا  ہے کہ مجموعی طور پر ایکس رے کے اخراج کے نبض والے جزو نے توانائی کے ساتھ نمایاں تبدیلی ظاہر کی ہے۔ اس نے تقریباً 5 کلو الیکٹرون وولٹ (کے ای وی) تک توانائیوں کے لیے اضافہ کیا اور اس کے بعد اس میں زبردست کمی دیکھی گئی۔ یہ تبدیلی متعدد دیگر میگنٹروں میں پائے گئے رجحان سے مختلف ہے۔ ‘‘۔

تحقیقی ٹیم اب ان انتہائی توانائی بخش اخراج کی اصلیت کو سمجھنے کے لیے اپنے مطالعے کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتی ہے اور یہ سمجھنا چاہتی ہے کہ آیا وہ فلکیاتی ہیں یا فطرت میں آلہ کار۔

اشاعت کا لنک -

https://academic.oup.com/mnras/article/526/4/4877/7325939

اپنے  پہلے دریافت شدہ ایکس رے برسٹ کے دوران میگنٹر ایس جی آر جے 0645-1830 کا ایسٹر وسیٹ مشاہدہ

راہل شرما، چیتنا جین، بسواجیت پال، ٹی آر شیشادری

آف رائل آسٹرونومیکل سوسائٹی کا ماہانہ نوٹس ، جلد 526، شمارہ 4، دسمبر 2023، صفحات  4877-4884

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018YO4.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

2947


(Release ID: 1990252) Visitor Counter : 147